13/08/2026
موجودہ جمہوری سسٹم فیل ہو چکا ہے، محسن نقوی نے بالکل درست کہا: وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس
وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے موجودہ نظام کی ناکامی سے متعلق بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محسن نقوی نے بالکل درست نشاندہی کی ہے کہ موجودہ نظام اپنی افادیت کھو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کے مستقل حل کے لیے نظام میں بنیادی اصلاحات ناگزیر ہیں۔
محسن نقوی نے 30 جولائی کو پاکستان اکنامک سمٹ سے خطاب میں کہا تھا کہ موجودہ نظام کے ذریعے مسائل حل کرنا ممکن نہیں رہا اور نئے انتظامی یونٹس یا صوبوں کی ضرورت ہے۔