این جی اوز فورم ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو مختلف غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کو باہم اشتراک، علم بانٹنے اور سماجی تبدیلی کی وکالت کے لیے اکٹھا کرتا ہے۔
03/02/2026
این جی اوز فورم پنجاب کے صدر ناصر گھمن نے اوورسیزسٹوڈنٹ کنسلٹینسی آفس راہوالی کینٹ کے افتتاح کے موقع پر بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ یہ آفس طلبہ کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ رہنمائی کے لیے ایک اہم اور مثبت قدم ہے، جو نوجوانوں کو بہتر فیصلے کرنے اور اپنے مستقبل کو روشن بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔ میں انتظامیہ کی اس قابلِ تعریف کاوش کو سراہتا ہوں اور اس کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
01/09/2025
پیارے بھائیو اور بہنو
ہمارے ملک کے کئی علاقے خوفناک سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔کئی خاندان بے گھر، بچے بھوکے اور لوگ بے سہارا ہیں۔ ایسے وقت میں ہمیں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔
آپ سے عاجزانہ اپیل ہے کہ دل کھول کر عطیات دیں۔
نقد رقوم ، خشک راشن ، کپڑے اور بستر ، ادویات اور پینے کا صاف پانی
آپ کا دیا ہوا ہر تعاون کسی بے سہارا کے لیے زندگی کی نئی امید بن سکتا ہے۔
آئیں! سیلاب زدگان کا ہاتھ تھامیں اور ان کے لیے سہارا بنیں۔
25/06/2025
این جی اوز فورم پنجاب کے صدر ناصر محمود گھمن نے سیلانی ویلفئیر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے ہیڈ آفس اسلام آباد میں وزٹ کیا جہاں ذونل مینجر سہیل احمد اورایریا مینجر امتیاز احمدنے ویلکم کیا اور اپنے ادارے کے حوالہ سے بریفنگ دی اور اپنی کور ٹیم سے بھی ملوایا اور دوسری NGO کے ساتھ مل کر کام کرنے کا کہا
17/06/2025
محمد سعید بھٹی صدر کاروان ویلفئیر سوسائٹی کی دعوت پر این جی اوز فورم پنجاب کے صدر ناصر محمود گھمن نے عید ملن مشاعرہ میں شرکت کی ۔
13/06/2025
این جی اوز فورم پنجاب کے صدر ناصر گھمن اپنا ایوارڈ لیتے ہوئے
13/06/2025
13/06/2025
12/06/2025
ورلڈ چائلڈ لیبر ڈے کے حوالہ سےحکومت پنجاب لیبر ڈیپارٹمنٹ اور رورل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پروگرام منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرلیبر ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ شعیب ہارون نے خصوصی شرکت اور RDO کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ناصر محمود گھمن نے کہا اس وقت گوجرانوالہ میں چائلڈ لیبر کی روک تھام کے حوالہ سے سیمنار اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں عوام کو شعورو آگاہی دی گئی اور چائلڈ لیبر کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
Be the first to know and let us send you an email when NGO,S FORUM Punjab-Pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.