03/07/2026
خوبصورت منڈیالہ تیگہ مشن
سلوگن: "آؤ مل کر کچھ اچھا کرتے ہیں"
الحمدللہ! ہم نے "خوبصورت منڈیالہ تیگہ مشن" کا آغاز اس عزم کے ساتھ کیا کہ اپنے علاقے کو صاف، سرسبز، محفوظ اور خوبصورت بنانے میں عملی کردار ادا کریں گے۔
اس مشن کا بنیادی مقصد منڈیالہ تیگہ کے داخلی و خارجی راستوں سے گندگی کا خاتمہ، درخت اور پودے لگا کر ماحول کو سرسبز بنانا، اور علاقے کی مجموعی خوبصورتی، شناخت اور مثبت تشخص کو اجاگر کرنا ہے۔
اسی جذبے کے تحت رواں سال مارچ میں تقریباً سات لاکھ روپے کے ذاتی فنڈ سے مختلف سڑکوں کے کناروں پر سینکڑوں پودے لگائے گئے۔ ان کی آبیاری کے لیے پائپ لائن بچھائی گئی، مختلف مقامات پر پانی کی موٹریں نصب کی گئیں، جبکہ پودوں کی مستقل دیکھ بھال اور آبیاری کے لیے ایک مالی بھی تنخواہ پر رکھا گیا تاکہ یہ شجرکاری کا عمل دیرپا ثابت ہو۔
اسی دوران گزشتہ دو سے تین برسوں سے حمید پور کوٹلی روڈ پر مسلسل کھڑا رہنے والا سیوریج کا پانی اہلِ علاقہ، راہگیروں اور تاجروں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بنا ہوا تھا۔ افسوسناک امر یہ تھا کہ اسی سڑک پر واقع جامع مسجد بھی راستہ خراب ہونے کی وجہ سے نمازیوں کی آمد میں کمی ہونے سے مسجد بے آباد ہونے کا خدشہ تھا
اس دیرینہ مسئلے کے مستقل حل کے لیے ہم نے مقامی مسجد میں "آؤ مل کر کچھ اچھا کرتے ہیں" کے پرچم تلے اہلِ محلہ کو اکٹھا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ اگر ہم سب مل کر کوشش کریں تو اس مسئلے کا مستقل حل ممکن ہے۔
ابتدا میں صرف دو افراد نے ساتھ دیا، پھر چند لوگ شامل ہوئے، اور دیکھتے ہی دیکھتے لوگ جوق در جوق اس مشن کا حصہ بنتے گئے۔ صرف دو ہفتوں کے اندر اجتماعی تعاون سے نکاسیٔ آب کے اس بڑے منصوبے پر عملی کام شروع ہو گیا، جو ان شاء اللہ بہت جلد مکمل ہو جائے گا۔
اس منصوبے پر مجموعی طور پر تقریباً سات لاکھ روپے لاگت آئے گی، جس کے ذریعے ایک مؤثر ڈسپوزل سسٹم قائم کیا جا رہا ہے۔ اہلِ محلہ اب تک تقریباً ایک لاکھ اسی ہزار روپے اس منصوبے کے لیے جمع کروا چکے ہیں،
یہ بھی خوشی کی بات ہے کہ اس سے قبل ہم نے اسی روڈ پر بجلی کی تاروں کے بے جا اور خطرناک جھنجھٹ کا خاتمہ کروایا، نئے بجلی کے پول نصب کروائے اور ایک محفوظ اور منظم نظام قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔
میں دل کی گہرائیوں سے ان تمام احباب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس مشن میں مالی، اخلاقی اور جسمانی طور پر بھرپور تعاون کیا۔ یقیناً قومیں اسی وقت ترقی کرتی ہیں جب لوگ اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر اجتماعی بھلائی کے لیے آگے بڑھتے ہیں۔
آئیے! ہم سب مل کر اپنے علاقے کو صاف، سرسبز، محفوظ اور مثالی بنائیں۔
Deputy Commissioner Gujranwala
Gujranwala City
Gujranwala
Maryam Nawaz Sharif