Govt High School Mohra Noori

Govt High School Mohra Noori GOVT. HIGH SCHOOL MOHRA NOORI TEHSIL GUJAR KHAN DEA RAWALPINDI. Established in 1989. EMIS CODE. 37360033
Mohra Noori (موهڑه نورى)

آج مولانا جلال الدین رومی (پ30ستمبر 1207،م 17دسمبر 1273 ٕٕ )کا یومِ وفات ہے ۔ علامہ اقبال مولانا رومی کو اپنا مرشد معنوی...
17/12/2025

آج مولانا جلال الدین رومی (پ30ستمبر 1207،م 17دسمبر 1273 ٕٕ )کا یومِ وفات ہے ۔ علامہ اقبال مولانا رومی کو اپنا مرشد معنوی قرار دیتے ہیں اور امت مسلمہ کے تمام مساٸل کا حل انہیں سوز و سازِ رومی میں ہی نظر آتا ہے۔
مرشد رومی حکیم پاک ذات
سر مرگ و زندگی برما کشاد
پیر رومی خاک رااکسیر کرد
ازغبارم جلوہ ہا تعمیر کرد
۔
زچشم مست رومی وام کردم
سرورے از مقام کبریاٸی
مولانا روم اور علامہ اقبال کہ اس تعلق کی مناسبت سے قونیہ میں ان کی قبر اطہر کے ساتھ علامہ کی علامتی قبر بناٸی گٸی ہے تاکہ اس عقیدت مند کو بعد از مرگ پیرِ رومی کے ساتھ ہمیشہ یاد رکھا جاٸے۔
علاج آتشِ رومی کے سوز میں ہے تیرا
تری خرد پے غالب ہے فرنگیوں کا فسوں
۔
اللہ کریم ان دونوں بزرگوں کے درجات بلند فرماٸیں اور ہمیں ان کی تعلیمات سمجھنے اور ان پر عمل پیرا ہونے کی توفیق بخشیں۔
آمین
اس موقع پر اس عظیم مبلغ کی یاد میں گورنمنٹ ہائی اسکول موہڑہ نوری میں حضرت رومی ر۔ح کی روشن تعلیمات اور ان کی حکایات کی اہمیت پر سیر حاصل گفت گو کی گئی۔

آج سولہ دسمبر 2025ء سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کی یاد میں "یوم سیاہ" منایا گیا۔ اس موقع پر انچارج بزمِ ادب کمیٹ...
16/12/2025

آج سولہ دسمبر 2025ء سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کی یاد میں "یوم سیاہ" منایا گیا۔ اس موقع پر انچارج بزمِ ادب کمیٹی محمد فیصل شہزاد نے اس دن کی تاریخی اہمیت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سقوط ڈھاکہ کا پس منظر مختصر لفظوں میں بیان کیا اور شہدائے آرمی پبلک اسکول کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ جماعت پنجم سے صالح اور عثمان نے شہدائے آرمی پبلک اسکول کی عظمت ملی نغمے کی صورت میں بیان کی۔
تقریب کے اختتام پر سربراہِ ادارہ محترم جناب تنویر احمد کی موجودگی میں شہدا کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

🎉 I earned the emerging talent badge this week, recognizing me for creating engaging content that sparks an interest amo...
09/12/2025

🎉 I earned the emerging talent badge this week, recognizing me for creating engaging content that sparks an interest among my fans!

01/12/2025

Message of the day.
Ahmed Raza
Class: 10th

تمام والدین متوجہ ہوں
30/11/2025

تمام والدین متوجہ ہوں

آج گورنمنٹ ہائی اسکول موہڑہ نوری میں ادارے کے مرحومین اساتذہ کرام کے لیے صبح کی اسمبلی میں دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا...
28/11/2025

آج گورنمنٹ ہائی اسکول موہڑہ نوری میں ادارے کے مرحومین اساتذہ کرام کے لیے صبح کی اسمبلی میں دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ نے مرحومین اساتذہ کرام عابد محمود، شبیر حسین، ڈاکٹر ذوالفقار علی، امجد محمود، قاری زمان اور میم ربیعہ ارم کی معلمانہ عظمت اور ان کی گراں قدر خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

24/11/2025

Ali Abbas
Class: 10th
Date: 23_10_2025

21/11/2025

عالیان گوہر جماعت دہم آج کا خوب صورت پیغام دیتے ہوئے۔

17/11/2025

محمد فیصل شہزاد، معلم ادارہ ہذا مقابلہ جات کی غرض و
غایت بیان کرتے ہوئے۔

گورنمنٹ ہائی اسکول موہڑہ نوری میں کلسٹر سطح کے (STEAM) مقابلہ جات کا انعقاد 17 نومبر 2025ء بہ روز سوموار گورنمنٹ ہائی اس...
17/11/2025

گورنمنٹ ہائی اسکول موہڑہ نوری میں کلسٹر سطح کے (STEAM) مقابلہ جات کا انعقاد

17 نومبر 2025ء بہ روز سوموار گورنمنٹ ہائی اسکول موہڑہ نوری میں محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات کے تحت طلبا میں سائنس، ٹیکنالوجی، فنون اور ریاضی میں دل چسپی پیدا کرنے اور مندرجہ علوم میں ان کی مہارت کو جانچنے کے مختلف مقابلہ جات کا انعقاد کلسٹر (مختلف اسکولوں کا ایک مرکز) کی سطح پر کیا گیا۔ کلسٹر کی سطح کے مقابلہ جات کا یہ دوسرا مرحلہ تھا پہلے مرحلے میں طلبا و طالبات نے اسکول کی سطح پر سائنسی ماڈل بنا کر پیش کرنا تھے جن میں کام یاب طلبا کو کلسٹر پھر تحصیل اور بعد ازاں ضلعی سطح کے مقابلہ جات میں اپنے اداروں کی نمائندگی کرنی ہے۔
ان مقابلوں میں منصفین کمیٹی کی سربراہی محترمہ حنا جاوید صاحبہ ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز اسکول موہڑہ نوری نے کی جب کہ کمیٹی ممبران میں بالترتیب محترم بابر شہزاد صاحب، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول نابن جنجوعہ، محترم جناب شہزاد علی گورنمنٹ ہائی اسکول موہڑہ نوری، محترمہ نوشابہ ناز صاحبہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کہگ بدھال اور محترمہ مریم نسا صاحبہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کینٹ خلیل شامل تھے جب کہ ان مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز اسکول موہڑہ نوری، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کہگ بدھال، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کینٹ خلیل، گورنمنٹ ہائی اسکول نابن جنجوعہ اور ادارہ ہذا کے طلبا و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور مختلف سائنسی تھیوریز اپنے ماڈلز کے ذریعے پیش کیں۔
طلبا و طالبات کی طرف سے مختلف سائنسی ماڈلز کی پیش کش، اپنے عنوان پر مضبوط گرفت اور اعتماد دیکھنے کے قابل تھا۔ تقریب کے اختتام پر معزز منصفین نے اپنے پیشہ وارانہ و ماہرانہ جائزے کے بعد پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کے حامل طلبا و طالبات کا اعلان کیا جنہیں سربراہ ادارہ ہذا محترم تنویر احمد صاحب نے کیش انعامات سے نوازا۔ منصفین کے فیصلے کے مطابق اول پوزیشن کی حق دار طالبہ مبصرہ یوسف، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کہگ بدھال قرار پائیں جب کہ دوسری پوزیشن بھی اسی طالبہ کے پیش کیے گئے دوسرے ماڈل کے حصے میں آئی جب کہ اس پوزیشن پر ادارہ ہذا کے طالب علم احمد عبیر بھی ان کے ہم پلّہ رہے جب کہ تیسری پوزیشن پر بھی دو طالبات ارسہ اور ہادیہ زاہد رہیں جن کا تعلق گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کینٹ خلیل سے تھا۔
تمام شرکا نے سربراہ ادارہ و کلسٹر ہیڈ جناب تنویر احمد کو (STEAM) مقابلہ جات کے کام یاب اور یادگار ترین انعقاد پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور طلبا و طالبات میں اس قسم کے مقابلہ جات کو خوش آئند اور صحت مند علمی سرگرمی قرار دیا۔


13/11/2025

On this day in 2022.

قوم کو یومِ اقبال مبارک ہو ۔
09/11/2025

قوم کو یومِ اقبال مبارک ہو ۔

Address

UC Mohra Noori
Gujar Khan
44000

Opening Hours

Monday 08:30 - 14:30
Tuesday 08:30 - 14:30
Wednesday 08:30 - 14:30
Thursday 08:30 - 14:30
Friday 08:30 - 12:30
Saturday 08:30 - 02:30

Telephone

+92513560386

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt High School Mohra Noori posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Govt High School Mohra Noori:

Share