Ch Javed Kausar MPA PP-8

Ch Javed Kausar MPA PP-8 MPA PP-8 Rawalpindi

ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمے سے متعلق سامنے آنے والی...
18/05/2026

ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمے سے متعلق سامنے آنے والی حالیہ پیش رفت اور مبینہ سائفر کے مندرجات نے یہ واضح کر دیا ہے کہ عمران خان کو ایک منظم سیاسی سازش کے تحت اقتدار سے الگ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کے وقت قوم کو بتایا تھا کہ بیرونی دباؤ، اندرونی سیاسی عناصر اور مفاد پرست کرداروں کے گٹھ جوڑ کے ذریعے ان کی حکومت کے خلاف منصوبہ بندی کی گئی۔ اُس وقت بہت سے لوگ اس مؤقف کو تسلیم کرنے سے گریزاں تھے، مگر آج سامنے آنے والی معلومات اور سیاسی حلقوں میں جاری بحث نے اس بیانیے کو مزید تقویت دی ہے۔

چوہدری جاوید کوثر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریکِ عدم اعتماد لانا، بعض منحرف اراکین کا کردار ادا کرنا اور اُس وقت کی سیاسی صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ عمران خان کو ایک باقاعدہ سازش کے تحت اقتدار سے ہٹایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک حکومت کی تبدیلی نہیں تھی بلکہ عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے کے مترادف اقدام تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم آج بھی یہ سوال کر رہی ہے کہ آخر کن طاقتوں اور مفادات کے تحت ایک منتخب وزیراعظم کو اقتدار سے الگ کیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں تاکہ عوام کو سچائی سے آگاہ کیا جا سکے اور ملکی سیاست میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

چوہدری جاوید کوثر نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری، جمہوریت اور عوامی مینڈیٹ کا ہر صورت احترام ہونا چاہیے، کیونکہ عوامی فیصلوں کو طاقت یا دباؤ کے ذریعے تبدیل کرنا جمہوری اقدار کے منافی ہے

ایم پی اے پی پی 8 چوہدری جاوید کوثر نے ریلوے روڈ کے معروف تاجر، مرکزی انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر ملک محبوب حسین اور ...
18/05/2026

ایم پی اے پی پی 8 چوہدری جاوید کوثر نے ریلوے روڈ کے معروف تاجر، مرکزی انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر ملک محبوب حسین اور ان کے بھائی ملک محمود حسین کو دن دہاڑے دکان پر فائرنگ کر کے قتل کیے جانے کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں بھائی نہایت شریف النفس، بااخلاق اور کاروباری حلقوں میں انتہائی عزت و احترام کی حامل شخصیات تھے۔ بھرے بازار میں اس سفاکانہ انداز میں فائرنگ کر کے انہیں قتل کرنا کھلی دہشت گردی اور علاقے کے امن و امان کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

چوہدری جاوید کوثر نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے نے عوام میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے اور شہری خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی کئی سوالات اٹھاتے ہیں، جبکہ تاحال ملزمان کی عدم گرفتاری انتہائی تشویشناک امر ہے۔

انہوں نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں اور ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم ہو سکے۔

چوہدری جاوید کوثر نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنے ساتھی تاجروں کے حق میں متحد ہو کر آواز بلند کریں تاکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

آخر میں انہوں نے حکومت، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اور سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ شہری خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔

ایم پی اے پی پی ۸ چوہدری جاوید کوثر نے آج سول کلب گوجرخان میں مرحوم حاجی ملک محبوب حسین، اور ملک محمود  مرحوم کی نمازِ ج...
18/05/2026

ایم پی اے پی پی ۸ چوہدری جاوید کوثر نے آج سول کلب گوجرخان میں مرحوم حاجی ملک محبوب حسین، اور ملک محمود مرحوم کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور دعا میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر علاقے بھر سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے مرحوم کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی، کاروباری، مذہبی اور عوامی حلقوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی، جبکہ ہزاروں سوگواران کی موجودگی نے مرحوم کی سماجی خدمات، اعلیٰ کردار اور عوامی تعلقات کا عملی ثبوت پیش کیا۔ ہر آنکھ اشکبار تھی اور فضا رنج و غم سے بوجھل دکھائی دی

ممبر پنجاب اسمبلی حلقہ PP-8، ایڈووکیٹ چوہدری جاوید کوثر نے سینئر رہنما میر افضل قریشی کے ہمراہ اسلام پورہ کا دورہ کیا، ج...
17/05/2026

ممبر پنجاب اسمبلی حلقہ PP-8، ایڈووکیٹ چوہدری جاوید کوثر نے سینئر رہنما میر افضل قریشی کے ہمراہ اسلام پورہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل اسلام پورہ راجہ جمشید احمد کیانی سے ملاقات کی اور ان کی رہائی پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی صورتحال پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی اور پارٹی کارکنان کے حوصلے اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

چوہدری جاوید کوثر صاحب نے اس موقعہ پر کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے مشکل حالات میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے اور جلد ان شاءاللہ باقی کارکنان بھی رہا ہو جائیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عید کی خوشیاں ہر گھر تک پہنچیں گی اور تمام اسیر کارکنان اپنے اہلِ خانہ اور بچوں کے ساتھ عید منانے کے قابل ہوں گے۔

اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ تمام پی ٹی آئی ورکرز کو جلد رہائی عطا فرمائے، ان کی مشکلات آسان کرے اور ملک میں امن، انصاف اور سیاسی استحکام قائم فرمائے۔ پارٹی کارکنان نے قیادت کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے اتحاد اور یکجہتی کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

گوجر خان، یو سی گلیانہایم پی اے پی پی 8، چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ صاحب نے گلیانہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سابق صدر ز...
17/05/2026

گوجر خان، یو سی گلیانہ

ایم پی اے پی پی 8، چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ صاحب نے گلیانہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سابق صدر زاہد مرحوم کے کزن اور خرم صاحب، احتشام صاحب اور شکیل صاحب کے بھائی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا بھی کی۔

ان کے ہمراہ ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری چوہدری ابرار احمد، چوہدری وحید صاحب اور دیگر دوست احباب بھی موجود تھے۔

16/05/2026
سابق چیئرمین راجہ جمشید کیانی صاحب کی اٹک جیل سے رہائی کے موقع پر ایک تاریخی اور پُرجوش استقبال دیکھنے میں آیا۔ اس موقع ...
16/05/2026

سابق چیئرمین راجہ جمشید کیانی صاحب کی اٹک جیل سے رہائی کے موقع پر ایک تاریخی اور پُرجوش استقبال دیکھنے میں آیا۔ اس موقع پر ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر صاحب عمران خان کے جانثار کارکنوں کے ہمراہ اٹک جیل پہنچے اور راجہ جمشید کیانی صاحب کا والہانہ استقبال کیا۔ کارکنوں نے نعروں، پھولوں اور بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ اپنے قائد کے وفادار ساتھی کا استقبال کر کے ثابت کر دیا کہ تحریک انصاف کے کارکن اپنے نظریے اور قیادت کے ساتھ ہر مشکل وقت میں ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر صاحب نے راجہ جمشید کیانی صاحب کی بہادری، استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے مقدمات، گرفتاریاں اور قید و بند عمران خان کے چاہنے والوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے فارم 47 کے ذریعے قائم کی گئی ناجائز حکومت کو واضح پیغام دیا کہ تحریک انصاف کے کارکن نہ دباؤ میں آئیں گے اور نہ ہی اپنے قائد عمران خان کا ساتھ چھوڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا بیانیہ عوام کے دلوں کی آواز بن چکا ہے اور ہر ظلم و جبر کے باوجود عوام اپنے حقیقی لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے۔ راجہ جمشید کیانی صاحب کی رہائی اس بات کا ثبوت ہے کہ حق اور سچ کو زیادہ دیر دبایا نہیں جا سکتا۔ کارکنوں کے جذبے اور ولولے نے ثابت کر دیا کہ تحریک انصاف آج بھی ملک کی سب سے بڑی عوامی طاقت ہے

گلیانہ، گوجر خان —ایم پی اے پی پی 8 چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے گلیانہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کلیم اصغر مغل اور ند...
16/05/2026

گلیانہ، گوجر خان —
ایم پی اے پی پی 8 چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے گلیانہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کلیم اصغر مغل اور ندیم اصغر مغل کے والدِ محترم کی وفات پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ صاحب نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

اس تعزیتی ملاقات میں ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری گوجر خان چوہدری ابرار احمد، صدر یو سی گلیانہ چوہدری وزارت حسین، حیدر علی آتش، چوہدری وحید صاحب، ندیم اختر صاحب، شناخت حسین صاحب اور نعیم اختر صاحب بھی موجود تھے

گوجر خان ایم پی اے پی پی 8، چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ کی یونین کونسل کرنب الیاس آمد اس موقع پر انہوں نے یونین کونسل کرن...
15/05/2026

گوجر خان
ایم پی اے پی پی 8، چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ کی یونین کونسل کرنب الیاس آمد
اس موقع پر انہوں نے یونین کونسل کرنب الیاس کے نائب صدر رب نواز صاحب کے ماموں مرحوم کے انتقال پر ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔اور دعا کی کے اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند درجات اور اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

اس موقع پر چوہدری ابرار احمد صوبیدار ریاست (ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری) اور یونین کونسل کرنب الیاس کے صدر راجہ اعظم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Address

Bewal
Gujar Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ch Javed Kausar MPA PP-8 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share