09/05/2026
گوجرخان میں معرکۂ حق کے حوالے سے پرچم کشائی کی پروقار تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کے ساتھ یکجہتی، قومی اتحاد اور افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب میں صدر بار ایسوسی ایشن گوجرخان، صدر انجمن تاجران، مختلف محکموں کے نمائندگان، معزز پارلیمنٹرینز کے نمائندگان، سول سوسائٹی اور اکیڈمیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم تھام کر پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔
🇵🇰 پاکستان ہمیشہ زندہ باد