10/03/2026
اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محمد ریاض گجر نے 21 رمضان المبارک یومِ شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ممبر امن کمیٹی چوہدری حقنواز وڑائچ جلوس کے لائسنس ہولڈر ، انجمن تاجران گوجرہ اور مختلف محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محمد ریاض گجر نے جلوس کے روٹ پر سکیورٹی، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محمد ریاض گجر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ جلوس کے موقع پر تمام انتظامات کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر لائسنس ہولڈر نے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
امن و امان کو برقرار رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انتظامیہ جلوس کے پرامن انعقاد کے لیے تمام تر اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محمد ریاض گجر