Food Department GB

Food Department GB Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Food Department GB, Government Organization, Jutial, Gilgit.

Quality Control (Food Safety): Enforcing food safety standards, inspecting food premises, and taking samples to ensure the supply of safe, hygienic, and unadulterated food to consumers.

29/08/2026

گانچھے: ڈائریکٹر خوراک گلگت بلتستان سخاوت حسین نے ضلع گانچھے کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک آفس گانچھے، سب بلک ڈپو/ریزرو سٹاک ڈپو خپلو اور سول سپلائی ڈپو براہ کا معائینہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک گانچھے نعیم علی نے ڈائریکٹر خوراک گلگت بلتستان سخاوت حسین کو ضلع میں گندم اور آٹے کی عوامی ضروریات کے مطابق بروقت اور منصفانہ تقسیم، گندم کے موجودہ ذخیرے، ریزرو سٹاک، ڈپو کی صورتحال اور محکمہ خوراک کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈائریکٹر خوراک نے مختلف ڈپوؤں میں موجود گندم کے ذخیرے کا جائزہ لیتے ہوئے ریکارڈ، سٹاک کی صورتحال اور گندم کی ترسیل و تقسیم کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو سرکاری نرخوں پر معیاری آٹا اور گندم کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے اور گندم کی تقسیم کے عمل میں شفافیت، میرٹ اور منصفانہ نظام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کا بنیادی مقصد عوام کو ضروری غذائی اشیاء خصوصاً سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی بلاتعطل اور منصفانہ فراہمی یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع بھر میں گندم کے ذخیرے، ترسیل اور تقسیم کے نظام کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ دور دراز اور بالائی علاقوں کے عوام کو بھی ان کا مقررہ کوٹہ بروقت دستیاب ہو۔ڈائریکٹر خوراک نے افسران و اہلکاروں پر زور دیا کہ سرکاری گندم کی حفاظت، درست ریکارڈنگ، بروقت ترسیل اور شفاف تقسیم کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریزرو سٹاک کو ضرورت کے وقت مؤثر انداز میں استعمال کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کو گندم کی فراہمی متاثر نہ ہو۔دورے کے موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک گانچھے نعیم علی اور محکمہ خوراک کے دیگر افسران و سٹاف نے ڈائریکٹر خوراک گلگت بلتستان سخاوت حسین کا استقبال کیا اور انہیں روایتی تحائف پیش کیے۔ دورے کے اختتام پر ڈائریکٹر خوراک گلگت بلتستان سخاوت حسین نے ضلع گانچھے میں گندم و آٹے کی فراہمی اور ذخیرہ کاری کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو عوامی مفاد میں اقدامات مزید مؤثر بنانے اور گندم کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
Food Department Ghanche Information Department Gilgit-Baltistan

29/08/2026

غذر:- اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ غذر زوہیب انور خان کے احکامات کی روشنی میں فوڈ انسپکٹر اعجاز نے ہاشوان فلور ملز گلمیتی کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران مل میں صفائی ستھرائی، آٹے کے معیار، مشینری، اسٹوریج اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔معائنے کے دوران فلور ملز کی صفائی ستھرائی اور آٹے کے معیار کو چیک کیا گیا اور مل انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور آٹے کی تیاری و ذخیرہ کرنے کے دوران حفظانِ صحت کے اصولوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔اور سنگل کے ڈیلر غضنفر اور منظور کو آٹا ایشو کیا.
FOOD Department District Ghizer Information Department Gilgit-Baltistan

29/08/2026

گلگت:- محکمہ خوراک گلگت بلتستان نے فوڈ فورٹیفیکیشن پروگرام کے تحت عالمی خوراک پروگرام کے تعاون سے آٹے میں مائیکرونیوٹرینٹس (Micronutrients) پری مکس شامل کرنے والے مائیکرو فیڈر کی دوبارہ کیلیبریشن محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے فوڈ ٹیکنالوجسٹ عابد حسین اور فوڈ انسپکٹر ملک رازق حسین سمیت متعلقہ ٹیم کی جانب سے جنید فلور مل میں کی گئی۔اس موقع پر فلور مل انتظامیہ اور متعلقہ عملے کو مل کی پیداواری صلاحیت اور روزانہ کی پیداوار کے مطابق پری مکس کی درست مقدار شامل کرنے کے حوالے سے موقع پر عملی تربیت بھی فراہم کی گئی۔اس اقدام سے آٹے میں ضروری غذائی اجزاء کی مناسب مقدار میں شمولیت یقینی بنانے، آٹے کے غذائی معیار کو بہتر بنانے اور عوام کو غذائیت سے بھرپور فورٹیفائیڈ آٹا فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔فوڈ فورٹیفیکیشن غذائی کمی (Malnutrition) کی روک تھام اور عوام کی مجموعی غذائی صحت کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم اور مؤثر اقدام ہے۔محکمہ خوراک گلگت بلتستان معیاری، محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں.

Food Department Kharmang Directorate of Food Baltistan Division Food Department Shigar Food Department Diamer Food Department District Gilgit Food Department Skardu Assistant Director Food Nagar Food Department District Astore Information Department Gilgit-Baltistan Radio Pakistan Gilgit World Food Programme Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

28/08/2026

سکریٹری خوراک گلگت بلتستان محمد اعظم خان محکمہ خوراک کی کارکردگی اور عوام الناس کو گندم و آٹے کی فراہمی کے حوالے سے ریڈیو پاکستان گلگت کو خصوصی انٹرویو دےرہے ہیں.
Radio Pakistan Gilgit Information Department Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Food Department Kharmang Directorate of Food Baltistan Division Food Department Shigar Food Department Diamer Food Department Skardu Food Department District Gilgit

گانچھے:- سیکریٹری فوڈ گلگت بلستان جناب محمد اعظم خان صاحب اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گنگچھے جناب نعیم علی صاحب کے احکامات رو...
28/08/2026

گانچھے:- سیکریٹری فوڈ گلگت بلستان جناب محمد اعظم خان صاحب اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گنگچھے جناب نعیم علی صاحب کے احکامات روشنی میں فوڈ انسپکٹرز چھوربٹ ایریا نے حسن آباد مرچھا کے مارکیٹ چیکنگ کی گئی مضر صحت خوراک اور ایکسپائری اشیاء کو موقع پر تلف کیا گیا.
Directorate of Food Baltistan Division Food Department Ghanche Information Department Gilgit-Baltistan

گانچھے:- سکریٹری خوراک گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جناب نعیم علی صاحب کے ہدایت کے مطابق ...
28/08/2026

گانچھے:- سکریٹری خوراک گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جناب نعیم علی صاحب کے ہدایت کے مطابق فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے فوڈ انسپکٹرز نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ہمراہ خپلو مین بازار میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔
دورانِ چیکنگ تندوروں اور سبزی شاپس کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور اشیائے خوردونوش کے معیار، وزن اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا گیا۔تندور مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ پیڑے کے وزن میں کسی قسم کی کمی بیشی نہیں ہونی چاہیے اور روٹی کی تیاری میں مقررہ معیار کو یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں، تندوروں اور دکانوں میں صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھنے کی بھی تنبیہ کی گئی۔فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عوام کو معیاری اور محفوظ اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے معائنہ اور نگرانی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Food Department Ghanche Information Department Gilgit-Baltistan Directorate of Food Baltistan Division

ڈائریکٹر خوراک گلگت بلتستان سخاوت حسین سے سول سپلائی کنٹریکٹرز اور فلور ملز ایسوسی ایشن کا وفد ملاقات کررہے ہیں. ملاقات ...
28/08/2026

ڈائریکٹر خوراک گلگت بلتستان سخاوت حسین سے سول سپلائی کنٹریکٹرز اور فلور ملز ایسوسی ایشن کا وفد ملاقات کررہے ہیں. ملاقات کے موقع پر ڈائریکٹر خوراک گلگت ریجن محمد افضل اور دیگر افیسران بھی موجود ہے.

28/08/2026

سکردو:- سکریٹری خوراک گلگت بلتستان محمد اعظم خان کے احکامات کی روشنی میں اور ڈی ایف سی سکردو کی ہدایت پر سکردو شہر کے مختلف علاقوں میں فوڈ ڈیپارٹمنٹ سکردو کی ٹیم نے مختلف دکانوں اور ہوٹلز کی چیکنگ کی۔ دورانِ معائنہ مضرِ صحت اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش رکھنے والی دکانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ متعدد دکانداروں کو وارننگ لیٹرز بھی جاری کیے گئے۔ فوڈ انسپیکٹرز محمد شریف اور علی عمران نے مختلف دکانداروں کو صفائی اور فوڈ سیفٹی کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔
Directorate of Food Baltistan Division Food Department Skardu Information Department Gilgit-Baltistan

گانچھے:- سکریٹری خوراک گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایف سی گانچھے نعیم علی صاحب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریش...
27/08/2026

گانچھے:- سکریٹری خوراک گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایف سی گانچھے نعیم علی صاحب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ہمراہ فوڈ انسپیکٹرز گانچھے کی ٹیم نے فوڈ ایکٹ 2022ء پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے خپلو ہسپتال چوک میں مختلف دکانوں،ھوٹلز بیکریوں اور سبزی شاپس کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورانِ چیکنگ صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور دکانداروں و ہوٹل مالکان کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔مزید برآں، غیر معیاری، ناقص اور صحت کے لیے مضر اشیائے خوردونوش کی فروخت پر مکمل پابندی کی ہدایت کی گئی۔ تمام متعلقہ افراد کو واضح کیا گیا کہ فوڈ ایکٹ 2022ء کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔محکمہ خوراک گانچھے کی جانب سے عوام کو معیاری اور محفوظ اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Food Department Ghanche Information Department Gilgit-Baltistan

شگر:-  ۔ سکریٹری خوراک گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شگر فضل عباس کے ہدایت پر فوڈ انسپکٹرز...
27/08/2026

شگر:- ۔ سکریٹری خوراک گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شگر فضل عباس کے ہدایت پر فوڈ انسپکٹرز نے مراپی مر کنجہ مارکیٹ میں فوڈ سیفٹی انسپیکشن کا انعقاد کیا گیااور مختلف دکانوں، ہوٹلز اور کھانے پینے کے مراکز کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران اشیائے خوردونوش کے معیار، صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت اور فوڈ سیفٹی کے مقررہ اصولوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ خلاف ورزی پر ایک بیکری پر جرمانہ کیا گیا، جبکہ مختلف دکانوں اور ہوٹلز سے زائد المیعاد اشیائے خوردونوش برآمد کرکے قبضے میں لے لی گئیں۔ متعدد دکانداروں اور ہوٹل مالکان کو ضروری اصلاحات اور مقررہ فوڈ سیفٹی اصولوں کی پابندی کے حوالے سے وارننگز بھی جاری کی گئیں۔فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عوام کو معیاری، محفوظ اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی انسپیکشنز اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Address

Jutial
Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Food Department GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share