District Health Officer Nagar

District Health Officer Nagar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from District Health Officer Nagar, Government Organization, Nagar, Gilgit.

مورخہ 17 اگست 2026  کو ڈاکٹر فیض علی شاہ ضلع ہیلتھ آفیسر نگر نے سول ڈسپنسری بر داس، اے کلاس ڈسپنسری بر خاص اور ایف اے پی...
21/08/2026

مورخہ 17 اگست 2026 کو ڈاکٹر فیض علی شاہ ضلع ہیلتھ آفیسر نگر نے سول ڈسپنسری بر داس، اے کلاس ڈسپنسری بر خاص اور ایف اے پی بدلس چھلت نگر کا دورہ کیا۔
اس دوران عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، ای پی آئی، ادویات سٹور، اور طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔
سی ڈی بر داس میں عملہ، ویکسینیٹرز اور ادویات دستیاب پائی گئیں، جبکہ صفائی ستھرائی اور ای پی آئی کی صورتحال تسلی بخش رہی۔
مرمت اور پینلنگ کا کام اطمینان بخش انداز میں جاری ہے۔
پانی کی فراہمی کا کام زیرِ تعمیر ہے۔
مقامی کمیونٹی کی جانب سے ایل ایچ وی کی تعیناتی اور 24 گھنٹے سروسز کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا، جس کی دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے قابلِ عمل ہونے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اے کلاس ڈسپنسری بار خاص میں ایک ایل ایچ وی کے میڈیکل لیو پر جانے کے علاوہ تمام عملہ موجود تھا۔ ای پی آئی، صفائی ستھرائی اور ادویات کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی۔
آکسیجن کنسنٹریٹر، ایمبولینس کے لیے آکسیجن سلنڈر و ضروری لوازمات اور مطلوبہ جان بچانے والی ادویات فراہم کی جائیں گی۔
واش روم، لیبر روم کی چھت اور مرکزی گیٹ کی مرمت موجودہ بجٹ سے مکمل کی جائے گی۔ میڈیکل آفیسر کی رہائش گاہ کی بحالی کے لیے کیس محکمہ تعمیرات و مواصلات (C&W) کے ساتھ ڈسکس کیا جائے گا۔
ایف اے پی بدلاس میں عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، ای پی آئی اور ادویات کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی، جبکہ مرمتی کام بھی اطمینان بخش انداز میں جاری ہے۔
متعدد پانی کے کنکشنز کے باعث پانی کی فراہمی کے مسئلے کو مقامی کمیونٹی کے معززین کے ساتھ رابطے کے ذریعے حل کیا جائے گا
مجموعی صورتحال تینوں مراکز فعال پائے گئے۔ فوری نوعیت کے مسائل کی نشاندہی کر کے ضروری اصلاحی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں، جبکہ ان اقدامات پر ڈی ایچ او آفس کی جانب سے مسلسل فالو اَپ کیا جائے گا۔
شکریہ۔

🇵🇰 Happy Independence Day – 14th August 2026 🇵🇰On behalf of the District Health Officer, heartfelt greetings and best wi...
14/08/2026

🇵🇰 Happy Independence Day – 14th August 2026 🇵🇰

On behalf of the District Health Officer, heartfelt greetings and best wishes to all citizens on the occasion of Pakistan’s Independence Day.

Let us renew our commitment to serving our nation with dedication, unity, integrity, and responsibility. A healthy nation is the foundation of a strong and prosperous Pakistan.

Pakistan Zindabad! 🇵🇰
Happy Independence Day!

🇵🇰

08/08/2026

آج مورخہ 8 اگست 2026 کو یونین کونسل چھلت نگر سونیکٹ، رابٹ بالا، چھپروٹ ضلع نگر میں ایک آوارہ کتے کے کاٹنے سے 16 افراد متاثر ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ صحت نگر کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام متاثرہ افراد بروقت طبی امداد فراہم کی گئی اور تمام مریضوں کو بروقت اینٹی ریبیز لگائی گئی جن میں 14 مریضوں کو آر ایچ سی چھلت میں ویکسین لگائی گئی اور 2 مریضوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال سکندر آباد نگر میں لگائی گئی۔۔
تاہم یہ تاثر درست نہیں کہ متاثرہ افراد کو علاج کی سہولت فراہم نہیں کی گئی اور ویکسین کی کی قلت کی وجہ سے گلگت ریفر کیا گیا۔۔الحمداللہ ڈسٹرکٹ نگر میں اینٹی ریبیز ویکسین وافر مقدار میں موجود ھیں۔ کتے کے کاٹنے کے ہر کیس کو سنجیدگی سے لیا گیا اور مریضوں کو ریبیز وائرس سے بچاؤ کے لیے ضروری طبی اقدامات فراہم کیے گئے۔
جہاں کسی مریض کو مزید مخصوص علاج، ماہر ڈاکٹر کی رائے، ریبیز امیونوگلوبیولین یا دیگر سہولت کی ضرورت محسوس ہوئی، وہاں اسے اعلیٰ مرکز یعنی گلگت ریفر کرنا مریض کے بہترین مفاد میں کیا گیا۔ ریفرل کا مقصد علاج سے انکار نہیں بلکہ مریض کو ضرورت کے مطابق مکمل اور محفوظ علاج فراہم کرنا ہے۔
محکمہ صحت نگر عوام کو یقین دلاتا ہے کہ کسی بھی مریض کو محض سہولت کی کمی کی وجہ سے نظر انداز نہیں کیا گیا۔ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرہ افراد کو بروقت طبی امداد اور اینٹی ریبیز ویکسین فراہم کی گئی۔
عوام سے بھی گزارش ہے کہ کتے کے کاٹنے کے کسی بھی واقعے کو معمولی نہ سمجھیں اور فوری طور پر قریبی صحت مرکز سے رجوع کریں۔ افواہوں کے بجائے مستند طبی ہدایات پر عمل کرنا ہی مریض اور معاشرے دونوں کے بہترین مفاد میں ہے
عوام الناس سے گزارش ہے کہ مشکل حالات میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں اور معاشرے کو بیماریوں سے پاک کرنے میں کردار ادا کرے شکریہ ۔
منجانب
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نگر۔

آج مورخہ 06 اگست 2026 کو سول ہسپتال اسقرداس نگر  میں ڈاکٹر فیض علی شاہ ڈی ایچ او نگر کی سربراہی میں نیوٹریشن انٹرنیشنل ا...
06/08/2026

آج مورخہ 06 اگست 2026 کو سول ہسپتال اسقرداس نگر میں ڈاکٹر فیض علی شاہ ڈی ایچ او نگر کی سربراہی میں نیوٹریشن انٹرنیشنل ایم ایم ایس پراجیکٹ کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں ڈی ایچ او نگر، میڈیکل آفیسرز، کوآرڑینیٹر نیشنل پروگرام ،کوآرڑینیٹر ایم ایم ایم پراجیکٹ نگر، ایل ایچ ویز ، ایل ایچ ایس، ایل ایچ ڈبلیو نے شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سٹاف کو نیوٹریشن انٹرنیشنل (NI)ایم ایم ایس (MMS) پراجیکٹ کی جانب سے خدمات کے اعتراف میں ڈی ایچ او نگر نے تعریفی اسناد سے نوازا۔

آج مورخہ 06 اگست 2026 کو ڈاکٹر فیض علی شاہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نگر  نے آج سول ہسپتال اسقرداس اور سول ڈسپنسری پسن کا اپنا ...
06/08/2026

آج مورخہ 06 اگست 2026 کو ڈاکٹر فیض علی شاہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نگر نے آج سول ہسپتال اسقرداس اور سول ڈسپنسری پسن کا اپنا پہلا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے عملے کی حاضری، ھیلتھ فیسلٹی کی صفائی ستھرائی، سٹور میں ادویات کی دستیابی، ای پی آئی روٹین ویکسینیشن اور مجموعی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ عوام کو بروقت، معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ڈاکٹر فیض علی شاہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نگر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ صحت نگر عوام کی صحت کے تحفظ اور بہتر طبی خدمات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا، اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔۔

آج مورخہ 04 اگست 2026 کو چہلم حضرت امام حسینؑ 1448 AH کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نگر کا طبی انتظامات کا جائزہچہلم حضر...
04/08/2026

آج مورخہ 04 اگست 2026 کو چہلم حضرت امام حسینؑ 1448 AH کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نگر کا طبی انتظامات کا جائزہ

چہلم حضرت امام حسینؑ کے جلوسوں کے دوران عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نگر ڈاکٹر فیض علی شاہ نے چھلت، سکندر آباد اور غلمت نگر میں جلوسوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے میڈیکل کوریج، ایمبولینس سروسز، ایمرجنسی رسپانس اور ڈیوٹی پر موجود طبی عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ عزاداروں کو فوری، مؤثر اور بلا تعطل طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

ڈاکٹر فیض علی شاہ نے طبی ٹیموں کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ صحت ضلع نگر ہر عوامی اجتماع میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نگرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نگر میں آج چارج ہینڈنگ اوور کا عمل باضابطہ طور پر مکمل ہوا، جس کے تحت ڈاکٹر سیدہ ار...
30/07/2026

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نگر

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نگر میں آج چارج ہینڈنگ اوور کا عمل باضابطہ طور پر مکمل ہوا، جس کے تحت ڈاکٹر سیدہ ارم بتول نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO)، نگر کا چارج ڈاکٹر فیض علی شاہ کے حوالے کیا۔

اس کے ساتھ ہی ڈاکٹر فیض علی شاہ نے بطور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، نگر اپنی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لیں۔

محکمۂ صحت، حکومتِ گلگت بلتستان ڈاکٹر سیدہ ارم بتول کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان کی آئندہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔

اسی طرح ڈاکٹر فیض علی شاہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ امید ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، قائدانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ ضلع نگر میں صحت کی سہولیات کے فروغ، مؤثر انتظامی نظام اور عوامی صحت کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

محکمۂ صحت، حکومتِ گلگت بلتستان ڈاکٹر فیض علی شاہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے اور ان کے کامیاب دورِ ذمہ داری کے لیے دعا گو ہے۔




















ڈاکٹر فیض علی شاہ کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) نگر تعینات ہونے پر دلی مبارکباد اور خوش آمدید۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ...
28/07/2026

ڈاکٹر فیض علی شاہ کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) نگر تعینات ہونے پر دلی مبارکباد اور خوش آمدید۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین صحت، کامیابی اور عوامِ نگر کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

Administration, District Health Office Nagar

Address

Nagar
Gilgit

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Health Officer Nagar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Health Officer Nagar:

Shortcuts

Share