Public Relatoon Food Department GB

Public Relatoon Food Department GB Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Public Relatoon Food Department GB, Government Organization, Civil Secretariate Jutial Gilgit, Gilgit.

This page serves as the authentic source for official news, public notices, press releases, policy updates, and information regarding the Food Department activities across Gilgit-Baltistan

30/07/2026

عوامی شکایات پر جٹیال میں بیکریز کے خلاف کارروائی، ناقص صفائی اور زائدالمیعاد اشیاء رکھنے پر ایک بیکری سیل

گلگت:- سیکریٹری فوڈ گلگت بلتستان محمد اعظم کے احکامات کی روشنی میں اور ڈائریکٹر خوراک سخاوت حسین اور ڈائریکٹر خقراک گلگت ریجن محمد افضل کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ / ڈی ایف سی گلگت خالد حسین نے عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جٹیال کے مختلف بیکرز اور بیکریوں پر اچانک چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔
کارروائی کے دوران گلگت بلتستان فوڈ ایکٹ 2022 کے تحت بیکریوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، جس میں ایک بیکری میں انتہائی ناقص صفائی، غیر معیاری ماحول اور زائدالمیعاد اشیائے خوردونوش کی موجودگی پائی گئی۔ سنگین خلاف ورزیوں پر مذکورہ بیکری کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا، جبکہ دیگر متعلقہ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ گلگت بلتستان میں خوراک کی حفاظت اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے فوڈ ایکٹ 2022 کے تحت معائنہ اور نفاذ کی سرگرمیاں جاری ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ / ڈی ایف سی گلگت خالد حسین نے واضح کیا کہ عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور جو بھی دکاندار یا بیکری مالکان صفائی کے اصولوں اور فوڈ ایکٹ 2022 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جائیں گے، ان کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کہیں بھی غیر معیاری، زائدالمیعاد یا مضرِ صحت اشیائے خوردونوش کی فروخت کی اطلاع ہو تو فوری طور پر محکمہ خوراک کو آگاہ کریں تاکہ بروقت کارروائی کرکے عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
Food Department District Gilgit

سب ڈویژن دنیور میں فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں..دنیور گلگت :- سیکرٹری فوڈ گلگت بلتستان محمد اعظم ...
30/07/2026

سب ڈویژن دنیور میں فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں..
دنیور گلگت :- سیکرٹری فوڈ گلگت بلتستان محمد اعظم خان کے احکامات کی روشنی میں اور ڈائریکٹر فوڈ گلگت بلتستان سخاوت حسین, ڈائریکٹر فوڈ گلگت ریجن محمد افضل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ/ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خالد حسین کی ہدایات پر سب ڈویژن دنیور میں فوڈ انسپیکٹرز کی جانب سے مختلف فوڈ پوائنٹس، ہوٹلز، تندوروں، ڈپارٹمنٹل اسٹورز اور ڈیری فارمز کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔کارروائیوں کے دوران مختلف فوڈ کاروباری مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور گلگت بلتستان فوڈ ایکٹ 2022 کے تحت مقررہ قوانین، فوڈ سیفٹی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کا جائزہ لیا گیا۔ خلاف ورزیوں کی نشاندہی پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی، جبکہ متعلقہ کاروباری حضرات کو فوڈ سیفٹی کے ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں۔فوڈ انسپیکٹرز نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری، محفوظ اور صحت بخش اشیائے خوردونوش کی فراہمی محکمہ خوراک کی اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں فوڈ ایکٹ 2022 کے تحت نگرانی اور کارروائیوں کا سلسلہ مزید سختی کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔محکمہ خوراک کی جانب سے تمام فوڈ بزنس آپریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صفائی ستھرائی، اشیائے خوردونوش کے معیار، مناسب ذخیرہ کاری اور دیگر تمام متعلقہ فوڈ سیفٹی ضوابط کی مکمل پابندی یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Food Department District Gilgit Information Department Gilgit-Baltistan

30/07/2026

سکردو:- سکریٹری خوراک گلگت بلتستان محمد اعظم خان کے احکامات کی روشنی میں اور ڈائریکٹر خوراک بلتستان محمد اقبال کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سکردو سید طاہر حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کچورا کے مختلف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کا معائنہ کیا، جن میں شنگریلا ریزورٹ بھی شامل تھا۔دورانِ انسپکشن شنگریلا ریزورٹ کے کچن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جہاں صفائی ستھرائی کی صورتحال اور مقررہ ایس او پیز پر عملدرآمد تسلی بخش پایا گیا۔مزید برآں، دیگر دکانوں اور ہوٹلز کا بھی معائنہ کیا گیا، جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس دوران متعدد وارننگ لیٹرز جاری کیے گئے، جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ بہتری کے لیے امپروومنٹ نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے۔
Food Department Skardu Information Department Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

29/07/2026

غذر:- سکریٹری خوراک گلگت بلتستان محمد اعظم خان کے احکامات کی روشنی میں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک ضلع غذر زوہیب انور خان. کی ہدایت پر سب بلک ڈپو یاسین سے یاسین کے بالائی علاقوں کے لئے گندم روانہ کردی ہے. جبکہ پرانا سٹاک سے مختلف علاقوں میں عوام الناس کو گندم کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے.
FOOD Department District Ghizer

گلگت:- سیکریٹری خوراک گلگت بلتستان محمد اعظم خان اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ خوراک کے احکامات کی روشنی میں ضلع گلگت کے لیے گ...
29/07/2026

گلگت:- سیکریٹری خوراک گلگت بلتستان محمد اعظم خان اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ خوراک کے احکامات کی روشنی میں ضلع گلگت کے لیے گندم کی تقسیم اور ترسیل کا عمل مکمل شفافیت، میرٹ اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق جاری ہے۔
مالی سال 27-2026 کی گندم کی الاٹمنٹ بیس گودام اسلام آباد سے ضلع گلگت پہنچ چکی ہے.محکمہ خوراک گلگت بلتستان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گندم کی تقسیم اور ترسیل سے متعلق گردش کرنے والی جعلی خبروں، افواہوں اور بے بنیاد پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ خوراک کے ترجمان کے مطابق اس حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد، گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہیں۔عوام سے گزارش ہے کہ گندم کی فراہمی، تقسیم یا ترسیل سے متعلق درست معلومات اور کسی بھی شکایت کے لیے صرف محکمہ خوراک کے سرکاری ذرائع سے رجوع کریں۔محکمہ خوراک گلگت بلتستان، معزز سیکریٹری خوراک اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ خوراک کی ہدایات کی روشنی میں بلاامتیاز تمام شہریوں کو گندم کی بروقت اور شفاف فراہمی یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
Food Department District Gilgit

28/07/2026

Address

Civil Secretariate Jutial Gilgit
Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Public Relatoon Food Department GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share