04/09/2026
اس وقت تحصیل اشکومن میں نواز خان ناجی کے رکھے گئے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اس علاقے کا سب سے اہم منصوبہ چٹورکھنڈ ٹو بلہنز روڈ ہے، جس کے ایک پورشن چٹورکھنڈ ٹو پکورہ اور ریسٹ ہاؤس ٹو جماعت خانہ چٹورکھنڈ کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ امید ہے کہ پکورہ سے آگے کام کی بحالی بھی بہت جلد شروع ہو جائے گی۔
اس کے علاوہ لنک روڈز کی دو ADP اسکیموں کا ٹینڈر بھی ہو چکا ہے اور ان پر بھی بہت جلد کام کا آغاز ہو جائے گا۔ ان دونوں منصوبوں کی مجموعی لاگت تقریباً 14 کروڑ روپے ہے۔
مزید برآں، 8 کروڑ روپے کی ایک اور لنک روڈز اسکیم کا بھی بہت جلد ٹینڈر ہو جائے گا۔
چٹورکھنڈ 30 بیڈ ہسپتال کا ٹینڈر بھی ہو چکا تھا، تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر اسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ اس اہم منصوبے پر بھی جلد دوبارہ پیش رفت ہوگی اور کام کا آغاز کیا جائے گا۔
اگر لنک روڈز کے یہ تمام منصوبے مکمل ہو گئے تو چٹورکھنڈ کے عوام کے لیے یہ ایک بڑی اور عملی تبدیلی ہوگی۔ ڈپٹی چیف اور گورنر کے ہوتے ہوئے بھی جو لوگ آج تک مین روڈ تک رسائی سے محروم رہے، ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد انہیں اپنی زندگی میں ایک واضح اور عملی تبدیلی نظر آئے گی۔
اور اشکومن کے نئے نمائندے کو جمعہ، جمعہ سات دن بھی نہیں ہوئے۔ کریڈٹ لینے کے لیے جلدی کرنے والے حضرات ذرا تھوڑا انتظار فرمائیں۔ پانچ سال کا وقت ہے، پانچ سال میں جن جن علاقوں میں دودھ کی نہریں بہہ جائیں گی، تب کریڈٹ لینا شروع کیجیے گا۔
فی الحال جو منصوبے پہلے سے رکھے گئے ہیں، ان پر کام مکمل ہونے دیں؛ پھر عوام خود فیصلہ کریں گے کہ کس کا کریڈٹ بنتا ہے اور کس کا نہیں۔
افسر خان
صدر بالاورستان نیشنل فرنٹ اشکومن زون