31/03/2026
پولیس ایڈوائزری (اپریل فول کے تناظر میں)۔۔۔!!!!
گلگت بلتستان پولیس عوام کو آگاہ کرتی ہے کہ یکم اپریل کے موقع پر غیر ذمہ دارانہ اور جھوٹی افواہیں، کالز یا پیغامات پھیلانے کا رجحان بڑھ سکتا ہے، جو معاشرتی بے چینی، خوف اور غلط فہمی کا باعث بنتا ہے۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ:
• کسی بھی غیر مصدقہ خبر، کال یا سوشل میڈیا پوسٹ پر یقین نہ کریں۔
• جھوٹی یا گمراہ کن معلومات کو ہرگز شیئر نہ کریں۔
• صرف مستند اور سرکاری ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات پر اعتماد کریں۔
• افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
قانونی پہلو:
واضح رہے کہ جھوٹی معلومات پھیلانا اور عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا قابلِ سزا عمل ہے، جس پر پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں یا غلط معلومات پھیلانے پر PECA (Prevention of Electronic Crimes Act, 2016) کے تحت بھی قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے، جس میں جرمانہ اور قید دونوں شامل ہو سکتے ہیں۔
گلگت بلتستان پولیس شہریوں سے گزارش کرتی ہے کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے افواہوں کے پھیلاؤ میں حصہ نہ بنیں۔
(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)