Deputy Commissioner Gilgit

Deputy Commissioner Gilgit ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔

05/09/2026

پریس ریلیز
پبلک ریلیشن آفیسر، ڈپٹی کمشنر آفس گلگت
مورخہ: 6 ستمبر 2026ء

🇵🇰 6 ستمبر — یومِ دفاعِ پاکستان 🇵🇰

ضلعی انتظامیہ گلگت کا شہداء و غازیانِ وطن کو خراجِ عقیدت

گلگت: 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر ضلعی انتظامیہ گلگت نے وطنِ عزیز کے بہادر شہداء اور غازیانِ وطن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965ء پاکستان کی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش دن ہے، جب افواجِ پاکستان کے بہادر جوانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر وطنِ عزیز کا دفاع کیا۔

ضلعی انتظامیہ گلگت نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہداء اور غازیانِ وطن کی لازوال قربانیاں پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ہمارے بہادر سپوتوں نے وطن کی سلامتی، خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، جنہیں قوم ہمیشہ عقیدت و احترام سے یاد رکھے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے اور قومی یکجہتی، اتحاد اور حب الوطنی کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آج ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری، استحکام اور ترقی کے لیے پوری قوم متحد رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کا بہترین خراجِ عقیدت یہی ہے کہ ہم ملک کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور قومی اتحاد و یکجہتی کو مزید مضبوط بنائیں۔

ضلعی انتظامیہ گلگت نے شہداء کے درجات کی بلندی، غازیانِ وطن کی سلامتی اور ملکِ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد — پاک فوج پائندہ باد 🇵🇰

مجانب

ضلعی انتظامیہ گلگت

پریس ریلیزپبلک ریلیشن آفیسر، ڈپٹی کمشنر آفس گلگتمورخہ: 2 ستمبر 2026ضلع گلگت میں انسدادِ پولیو مہم 21 سے 24 ستمبر تک جاری...
02/09/2026

پریس ریلیز
پبلک ریلیشن آفیسر، ڈپٹی کمشنر آفس گلگت
مورخہ: 2 ستمبر 2026

ضلع گلگت میں انسدادِ پولیو مہم 21 سے 24 ستمبر تک جاری رہے گی، 64 ہزار 460 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے

گلگت: ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد کی زیر صدارت ضلع گلگت میں انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیمپ آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گلگت، ڈی ڈی ایجوکیشن گلگت، نمائندہ پی ایچ کیو ہسپتال گلگت، نمائندہ ایس ایس جی ہسپتال گلگت، نمائندہ عالمی ادارۂ صحت (WHO) گلگت سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ضلع گلگت میں انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات، پولیو ٹیموں کی تعیناتی، سیکیورٹی، بچوں تک رسائی اور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد نے کہا کہ ضلع گلگت میں انسدادِ پولیو مہم 21 سے 24 ستمبر 2026 تک جاری رہے گی، جس کے دوران ضلع بھر میں 64 ہزار 460 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران ہر بچے تک رسائی یقینی بنائی جائے اور تمام پولیو ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں مکمل ذمہ داری، جذبے اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت یا کوتاہی برتنے والی ٹیموں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع گلگت کے تمام سکولوں میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم ایک اہم قومی فریضہ ہے، جس کی کامیابی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مؤثر بناتے ہوئے مہم کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر گلگت نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی علاقے یا گھر تک پولیو ٹیم نہ پہنچ سکے تو شہری فوری طور پر ڈی ایچ او کنٹرول روم: -920111 - 05811
یا الفا کنٹرول روم:
05811 -920724
پر رابطہ کریں، تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے اور پاکستان سمیت ضلع گلگت کو پولیو سے پاک کرنے کے قومی مقصد کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔

پریس ریلیزپبلک ریلیشن آفیسر، ڈپٹی کمشنر آفس گلگت17 ربیع الاول کی مناسبت سے ضلع گلگت میں عام تعطیل کا اعلانگلگت: ڈپٹی کمش...
30/08/2026

پریس ریلیز
پبلک ریلیشن آفیسر، ڈپٹی کمشنر آفس گلگت

17 ربیع الاول کی مناسبت سے ضلع گلگت میں عام تعطیل کا اعلان

گلگت: ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد نے 17 ربیع الاول، ولادتِ باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی مناسبت سے ضلع گلگت میں کل بروز پیر، مورخہ 31 اگست 2026ء کو عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 31 اگست 2026ء کو ضلع گلگت کے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ گلگت کی جانب سے اہلِ وطن بالخصوص ضلع گلگت کے عوام کو ولادتِ باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے بابرکت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

پریس ریلیزگلگت (پبلک ریلیشن آفیسر)ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ گلگت ہائی الرٹ، عوام اور سیاحوں کو احتیاط...
28/08/2026

پریس ریلیز
گلگت (پبلک ریلیشن آفیسر)
ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ گلگت ہائی الرٹ، عوام اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) گلگت، کیپٹن (ر) عارف احمد نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے پیش نظر ضلع گلگت کے عوام اور سیاحوں کے لیے موسمی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 30 اگست سے 6 ستمبر 2026 دوران گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے گرد آلود ہوائیں، آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس موسمی صورتحال کے سبب مقامی ندی نالوں میں پانی کے اضافے لینڈ سلائیڈنگ ، پہاڑوں سے پتھر گرنے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز، سولر پلیٹس اور دیگر تنصیبات کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے عوام الناس اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ شدید موسمی صورتحال کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ خصوصاً گلیشیئرز، ندی نالوں اور دیگر حساس مقامات کے قریب جانے سے اجتناب کریں، جبکہ ان علاقوں کے رہائشی اور کمزور انفراسٹرکچر والے مقامات پر مقیم افراد خصوصی احتیاط برتیں۔
ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنر گلگت نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور اپنی مشینری، افرادی قوت اور وسائل ہر وقت تیار رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
جاری کردہ ہدایات کے مطابق ایکسین B&R کو مشینری اور عملے کو الرٹ رکھنے، ریسکیو 1122 کو اسٹاف، ایمبولینسز اور ریسکیو آلات ہر وقت تیار رکھنے، این ایچ اے کو شاہراہوں کی بحالی کے لیے مکمل تیاری یقینی بنانے، سی ایس او گلگت کو گندم کا کوٹہ بروقت بالائی علاقوں تک پہنچانے، اسسٹنٹ کمشنرز گلگت، دنیور اور جگلوٹ کو فیلڈ اسٹاف کو الرٹ رکھنے، ڈی ایچ او گلگت کو ڈاکٹرز، ایمبولینسز اور طبی عملے کی دستیابی یقینی بنانے، جبکہ اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان گلگت کو موسمی الرٹس اور احتیاطی ہدایات مسلسل نشر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ گلگت نے واضح کیا ہے کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں شہری درج ذیل نمبرز پر فوری رابطہ کریں:
الفا کنٹرول روم، اسسٹنٹ کمشنر آفس گلگت: -920724- 05811
پولیس کنٹرول روم:
05811-930346
جی بی ڈی ڈی ایم اے:
05811 -920875
ریسکیو 1122: 1122 .05811

پریس ریلیزپبلک ریلیشن آفیسر، ڈپٹی کمشنر آفس گلگتمورخہ: 28 اگست 2026ڈپٹی کمشنر گلگت کی زیر صدارت نلتر 18 میگاواٹ پاور پرا...
28/08/2026

پریس ریلیز
پبلک ریلیشن آفیسر، ڈپٹی کمشنر آفس گلگت
مورخہ: 28 اگست 2026

ڈپٹی کمشنر گلگت کی زیر صدارت نلتر 18 میگاواٹ پاور پراجیکٹ کے معاوضوں کے حوالے سے اجلاس، نقصانات کا جائزہ مکمل کرکے ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت

گلگت: ڈپٹی کمشنر/کلکٹر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد کی زیر صدارت نلتر 16 میگاواٹ پاور پراجیکٹ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے کے لیے استعمال ہونے والی عوامی و نجی اراضی، فصیلوں اور درختوں کو پہنچنے والے نقصانات کے معاوضے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران متعلقہ حکام نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو نلتر 16 میگاواٹ پاور پراجیکٹ کے لیے مختص زمینوں، فصیلوں اور درختوں کے نقصانات سمیت معاوضے کے تعین اور ادائیگی کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر/کلکٹر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد نے ہدایت کی کہ نلتر 16 میگاواٹ پاور پراجیکٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز کرتے ہوئے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوامی و نجی زمینوں کی فصیلوں اور درختوں کو پہنچنے والے نقصانات کی جانچ پڑتال اور تصدیق کا عمل شفاف انداز میں جلد مکمل کیا جائے تاکہ متاثرہ افراد کو قواعد و ضوابط کے مطابق معاوضے کی ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ متاثرہ عوام کے جائز حقوق کا تحفظ بھی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ معاوضے کے معاملات میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کرتے ہوئے تمام قانونی و انتظامی تقاضے بروقت مکمل کیے جائیں۔

اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران اور دیگر ذمہ دار حکام بھی موجود تھے۔

26/08/2026

پریس ریلیز
پبلک ریلیشن آفیسر، ڈپٹی کمشنر آفس گلگت
مورخہ: 26 اگست 2026

وادی ہراموش کے سیلاب متاثرین تک ضلعی انتظامیہ کی بروقت امداد، خصوصی افراد کے گھروں تک بنیادی اشیائے ضروریہ پہنچا دی گئیں

گلگت: ضلعی انتظامیہ گلگت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حالیہ سیلاب سے متاثرہ وادی ہراموش کے مستحق افراد تک امدادی سامان پہنچا دیا۔

کمشنر گلگت ڈویژن توقیر حیدر کاظمی اور ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (GBDMA) گلگت نے وادی ہراموش کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران حالیہ قدرتی آفت اور سیلاب سے متاثرہ خصوصی افراد (معذور افراد) کے گھروں تک پہنچ کر ان کی ضروریات کا جائزہ لیا گیا اور انہیں بنیادی ضرورت کا سامان اور امدادی اشیاء فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور مستحق خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

مقامی عوام اور سماجی حلقوں نے کمشنر گلگت ڈویژن توقیر حیدر کاظمی اور ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد کے بروقت، ہمدردانہ اور عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

پریس ریلیزپبلک ریلیشن آفیسر، ڈپٹی کمشنر آفس گلگتمورخہ: 25 اگست 2026ایس آر شندور روڈ ہنزل ہارپون میں سیکشن 9 کے تحت موصول...
25/08/2026

پریس ریلیز

پبلک ریلیشن آفیسر، ڈپٹی کمشنر آفس گلگت
مورخہ: 25 اگست 2026

ایس آر شندور روڈ ہنزل ہارپون میں سیکشن 9 کے تحت موصولہ اعتراضات و درخواستوں پر کمیشن کا موقع پر معائنہ، عوامی مسائل کا ازالہ

گلگت: ڈپٹی کمشنر/کلکٹر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد نے ایس آر شندور روڈ ہنزل ہارپون کے حوالے سے سیکشن 9 کے تحت موصول ہونے والے اعتراضات اور درخواستوں کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد گلگت عرفان علی کی نگرانی میں ایک کمیشن تشکیل دے کر انہیں چیئرمین مقرر کیا تھا۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد گلگت عرفان علی نے کمیشن کے ممبران کے ہمراہ مذکورہ علاقے کا تفصیلی موقع معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے علاقے کے عمائدین اور درخواست گزاران سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و اعتراضات کو تفصیل سے سنا۔

اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد نے موقع پر موجود درخواست گزاران کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ امور پر ضروری کارروائی عمل میں لائی اور متعدد مسائل موقع پر ہی حل کیے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات اور اعتراضات کو قانون و ضابطے کے مطابق میرٹ پر حل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر عمائدین علاقہ اور درخواست گزاران نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موقع پر آ کر مسائل سننے اور ان کے فوری ازالے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ضلعی انتظامیہ گلگت کی جانب سے عوامی مسائل کے حل، شفافیت اور قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

پریس ریلیزپبلک ریلیشن آفیسر، ڈپٹی کمشنر آفس گلگتمورخہ: 25 اگست 2026ڈپٹی کمشنر گلگت سے معروف فنکار و موسیقار فواد عالم خا...
25/08/2026

پریس ریلیز
پبلک ریلیشن آفیسر، ڈپٹی کمشنر آفس گلگت
مورخہ: 25 اگست 2026

ڈپٹی کمشنر گلگت سے معروف فنکار و موسیقار فواد عالم خان کی ملاقات،

گلگت: ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد سے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف فنکار و موسیقار فواد عالم خان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فواد عالم خان نے اپنے فنی سفر، موسیقی کے شعبے میں خدمات اور گلگت بلتستان کے ثقافتی و ادبی تشخص کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے اپنی کاوشوں سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو آگاہ کیا۔

فواد عالم خان نے موسیقی کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیتے ہوئے قومی و بین الاقوامی سطح پر متعدد اعزازات بھی حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے اپنی فنی صلاحیتوں کے ذریعے گلگت بلتستان کی ثقافت، موسیقی اور روایات کو ملکی و عالمی سطح پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد نے فواد عالم خان کی فنی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے فنکار خطے کی ثقافت اور مثبت تشخص کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
فواد عالم خان نے ڈپٹی کمشنر گلگت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی گلگت بلتستان کی ثقافت، موسیقی اور مثبت تشخص کے فروغ کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

پبلک ریلیشن آفیسر
ڈپٹی کمشنر آفس گلگت

20/08/2026

پریس ریلیز
گلگت میں اسلام آباد ڈائگناسٹک سنٹر کی نئی برانچ کا افتتاح، جدید طبی تشخیصی سہولیات کی فراہمی اہم پیش رفت قرار
گلگت: گلگت میں اسلام آباد ڈائگناسٹک سنٹر (IDC) کی نئی برانچ کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ تھے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد سمیت بڑی تعداد میں معززین، ڈاکٹرز، طبی ماہرین اور شہریوں نے شرکت کی۔
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے فیتہ کاٹ کر آئی ڈی سی کی نئی برانچ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ گلگت میں اسلام آباد ڈائگناسٹک سنٹر کی برانچ کا قیام ان کی درخواست پر عمل میں لایا گیا ہے، جس پر وہ ادارے کی انتظامیہ اور خصوصاً پروفیسر ڈاکٹر رضوان کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں گلگت بلتستان کے عوام کو مختلف امراض کی تشخیص کے لیے اپنے ٹیسٹ ملک کے دیگر شہروں میں بھجوانے پڑتے تھے، جس کے باعث رپورٹس کے حصول میں کئی دن لگ جاتے تھے۔ اب جدید تشخیصی سہولیات گلگت میں ہی دستیاب ہونے سے عوام کو بروقت اور معیاری طبی خدمات میسر آئیں گی۔
گورنر سید مہدی شاہ نے امید ظاہر کی کہ آئی ڈی سی مستقبل میں سکردو، ہنزہ اور گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں بھی اپنی برانچز قائم کرے گا، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جدید تشخیصی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔
گورنر گلگت بلتستان نے ڈپٹی کمشنر گلگت اور متعلقہ حکام کو آئی ڈی سی گلگت کو 24 گھنٹے بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ براہِ راست عوام کو صحت سے متعلق اہم سہولیات فراہم کرے گا، اس لیے بجلی کی مسلسل فراہمی انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے لیے کوئی نہ کوئی سہولت لے کر آئیں اور خطے کے عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی ڈی سی انتظامیہ کے ذمہ دار رضوان اعوان نے بتایا کہ اسلام آباد ڈائگناسٹک سنٹر کی ملک بھر میں 70 سے زائد شہروں میں 170 سے زائد برانچز عوام کو جدید طبی تشخیصی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت میں بھی ایم آر آئی، سی ٹی اسکین سمیت مختلف جدید تشخیصی ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
رضوان اعوان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پہلے سے کام کرنے والے بعض اداروں کی تشخیصی سہولیات محدود نوعیت کی ہیں، جبکہ آئی ڈی سی جدید تشخیصی نظام کے ذریعے مریضوں کو کم سے کم وقت میں رپورٹس فراہم کرنے کی کوشش کرے گا۔
آئی ڈی سی انتظامیہ کے مطابق گلگت بلتستان میں جدید طبی سہولیات کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے گا، جبکہ بہت جلد گلگت میں ایم آر آئی مشینیں بھی نصب کرنے کا منصوبہ ہے، جس سے مریضوں کو تشخیص اور علاج کے لیے دیگر شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت میں کمی آئے گی۔
گلگت بلتستان کے ڈاکٹرز اور طبی ماہرین نے بھی آئی ڈی سی کی گلگت آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے خطے کے شعبہ صحت میں اہم پیش رفت قرار دیا۔ ماہرین کے مطابق گلگت میں جدید تشخیصی سہولیات کی دستیابی سے مریضوں کے وقت اور سفری اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ بیماریوں کی بروقت تشخیص اور مؤثر علاج میں بھی مدد ملے گی۔
آئی ڈی سی انتظامیہ نے مستقبل میں گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع تک بھی جدید طبی تشخیصی سہولیات پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا، تاکہ خطے کے عوام کو معیاری طبی تشخیص کی سہولیات زیادہ سے زیادہ ان کے اپنے علاقوں میں دستیاب ہو سکیں۔

پریس ریلیزگلگت (پبلک ریلیشن آفیسر):ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ گلگت ہائی الرٹ، عوام اور سیاحوں کو احتیا...
16/08/2026

پریس ریلیز
گلگت (پبلک ریلیشن آفیسر):
ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ گلگت ہائی الرٹ، عوام اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) گلگت، کیپٹن (ر) عارف احمد نے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پیشگوئی کے پیش نظر ضلع گلگت کے عوام اور سیاحوں کے لیے موسمی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 18 اگست کی شام/رات سے 21 اگست 2026 کے دوران گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے گرد آلود ہوائیں، آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر درمیانی سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
متوقع موسمی صورتحال کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے، لینڈ سلائیڈنگ، پہاڑوں سے پتھر گرنے اور سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ آندھی اور آسمانی بجلی کے باعث کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز، سولر پلیٹس اور دیگر تنصیبات کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد نے عوام الناس اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ شدید موسمی صورتحال کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور تمام حفاظتی و احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ خصوصاً گلیشیئرز، ندی نالوں، پہاڑی علاقوں اور دیگر حساس مقامات کے قریب جانے سے اجتناب کیا جائے۔ حساس علاقوں میں رہائش پذیر افراد اور کمزور انفراسٹرکچر والے مقامات پر مقیم شہری خصوصی احتیاط برتیں۔
ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت اور مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنر گلگت نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور اپنی مشینری، افرادی قوت اور ضروری وسائل ہر وقت تیار رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
جاری کردہ ہدایات کے مطابق ایکسین B&R کو مشینری اور عملے کو الرٹ رکھنے، ریسکیو 1122 کو اسٹاف، ایمبولینسز اور ریسکیو آلات ہر وقت تیار رکھنے، این ایچ اے کو شاہراہوں کی بحالی کے لیے مکمل تیاری یقینی بنانے، سی ایس او گلگت کو گندم کا کوٹہ بروقت بالائی علاقوں تک پہنچانے، اسسٹنٹ کمشنرز گلگت، دنیور اور جگلوٹ کو فیلڈ اسٹاف کو الرٹ رکھنے، ڈی ایچ او گلگت کو ڈاکٹرز، ایمبولینسز اور طبی عملے کی دستیابی یقینی بنانے، جبکہ اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان گلگت کو موسمی الرٹس اور احتیاطی ہدایات مسلسل نشر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ گلگت نے واضح کیا ہے کہ موسمی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں شہری درج ذیل نمبرز پر فوری رابطہ کریں:
الفا کنٹرول روم، اسسٹنٹ کمشنر آفس گلگت: -920724- 05811
پولیس کنٹرول روم:
05811-930346
جی بی ڈی ڈی ایم اے:
05811 -920875
ریسکیو 1122: 1122 .05811

Address

Deputy Commissioner Office
Gilgit
15100

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+925811920100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Gilgit posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share