03/09/2026
بچوں کے تحفظ کے لیے ایک پُرامن واک
آج GBRSP اور Progressive Climate Foundation کے اشتراک سے بچوں کے تحفظ اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف واک کا انعقاد کیا گیا، جو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے شروع ہو کر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔
بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کی روک تھام، مجرموں کو قانون کے مطابق سزا دلوانا اور بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ہم GBRSP اور Progressive Climate Foundation کے شکر گزار ہیں جنہوں نے Tiny Hopes Social Welfare Organisation کو خصوصی طور پر مدعو کیا اور مجھے بطور مہمان شرکت کا موقع دیا۔
تمام شرکاء کا دل سے شکریہ جنہوں نے بچوں کے تحفظ کے اس اہم مقصد کے لیے اپنی آواز بلند کی۔ 🤝
بچوں کا تحفظ — ہم سب کی ذمہ داری ہے۔