06/10/2026
نئی ذمہ داریاں / مزید بلند عزم
گلگت بلتستان اسمبلی میں تین اہم ذمہ داریاں سونپے جانے پر میں شکر گزار ہوں:
• ممبر، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی
• ممبر، گلگت بلتستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ
• ممبر، قائمہ کمیٹی برائے زراعت، لائیو اسٹاک و ماہی پروری
مجھ پر اعتماد کا اظہار کرنے پر میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ ان ذمہ داریوں کو عوامی اعتماد اور ایک اہم قومی و عوامی امانت سمجھتے ہوئے پوری دیانت داری، خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کرنے کے لئے پُرعزم ہوں۔
میری کوشش ہوگی کہ شفافیت، جوابدہی، عوامی مفاد اور گلگت بلتستان کی پائیدار ترقی کو ہمیشہ اونچا رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں نبھاؤں۔
ثوبیہ جے۔ مقدم
ممبر، گلگت بلتستان اسمبلی
Sobia Muqaddam