26/04/2026
گلگت (پ۔ر): ایس ڈی پی او جگلوٹ سرکل گلگت امجد علی کی زیر صدارت ایس ڈی پی او آفس جگلوٹ میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں سرکلز کے ایس ایچ اوز، تفتیشی افیسران، محرران اور CMS/HRMIS آپریٹرز نے شرکت کی۔
میٹنگ میں سال 2025-2026 کے زیر تفتیش مقدمات، تکمیلی چالان، مجرمانِ اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایس ڈی پی او جگلوٹ نے واضح ہدایات دی ہے کہ اشتہاری و مفروران کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں اور تمام مقدمات کو میرٹ پر جلد از جلد یکسو کیا جائے۔
ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس گلگت