03/10/2025
گلگت:
انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان جناب افضل محمود بٹ نے ریزرو پولیس لائن میں تعمیر شدہ سروس سینٹر کا باوقار افتتاح کیا۔
اس تقریب میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔
ریزرو پولیس لائن میں پہلی بار اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک ہی چھت تلے درج ذیل سہولیات فراہم کی گئی ہیں:
• کوبلر شاپ (جوتے مرمت کرنے کی سہولت)
• باربر شاپ (نائی کی سہولت)
• لانڈری شاپ(دھوبی کی سہولت)
• ٹیلر شاپ (درزی کی سہولت)
یہ سروس سینٹر پولیس اہلکاروں کو درکار بنیادی سہولیات باعزت اور با آسانی مہیا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ترجمان کمانڈنٹ ریزرو پولیس گلگت