Shaheed Saif-Ur-Rahman Government Teaching Hospital Gilgit

Shaheed Saif-Ur-Rahman Government Teaching Hospital Gilgit This is the official page of Shaheed Saif-ur-Rehman Government teaching Hospital Gilgit.

📢 گلگت بلتستان محکمۂ صحت میں ڈاکٹروں کی بھرتیحکومتِ گلگت بلتستان، محکمۂ صحت کی جانب سے ضلع ہیڈکوارٹر (DHQ) ہسپتالوں کو...
22/08/2026

📢 گلگت بلتستان محکمۂ صحت میں ڈاکٹروں کی بھرتی

حکومتِ گلگت بلتستان، محکمۂ صحت کی جانب سے ضلع ہیڈکوارٹر (DHQ) ہسپتالوں کو فعال اور مؤثر بنانے کے لیے مختلف شعبہ جات میں ڈاکٹروں کی 20 آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھرتیاں مقررہ ماہانہ معاوضے (فکسڈ پے/SPS) کی بنیاد پر واک اِن انٹرویو کے ذریعے کی جائیں گی۔

جن میں
پلاسٹک سرجن — 01
▪️ سرجیکل اسپیشلسٹ — 02
▪️ گائناکولوجسٹ — 08
▪️ میڈیکل اسپیشلسٹ — 02
▪️ اینستھیٹسٹ — 03
▪️ نیورو سرجن — 01
▪️ ENT اسپیشلسٹ — 01
▪️ آرتھوڈونٹسٹ — 01
▪️ سپروائزری پی جی ٹریننگ پروگرام، شعبہ زچہ و بچہ — 01

📅 درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ:
3 ستمبر 2026

📋 شارٹ لسٹ امیدواروں کی فہرست:
10 ستمبر 2026

🎤 واک اِن انٹرویو:
15 ستمبر 2026، صبح 10:00 بجے

📍 مقام:
دفتر سیکریٹری صحت، گلگت بلتستان، نیو سیکریٹریٹ جٹیال، گلگت

💰 ماہانہ معاوضہ:
▪️ اسپیشلسٹ ڈاکٹر: 3 لاکھ 50 ہزار روپے
▪️ تربیت یافتہ اسپیشلسٹ ڈاکٹر: 3 لاکھ روپے
▪️ سپروائزر پی جی گائناکولوجی: 5 لاکھ روپے

اہل امیدوار اپنی درخواست کے ہمراہ ڈومیسائل، شناختی کارڈ، تعلیمی اسناد، تجربہ کے سرٹیفکیٹس اور فعال PMDC رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی مطلوبہ نقول جمع کروائیں۔

تمام اہل امیدواروں سے گزارش ہے کہ مقررہ تاریخ تک اپنی درخواستیں جمع کروائیں اور واک اِن انٹرویو کے لیے بروقت شرکت کریں۔

📌 تفصیلی اہلیت، شرائط و ضوابط اور دیگر معلومات کے لیے منسلک سرکاری اشتہار ملاحظہ کریں۔

شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کے لیے یہ امر باعثِ مسرت و فخر ہے کہ ہمارے شعبہ Gynae & Obs اور Surgery سے وا...
14/08/2026

شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کے لیے یہ امر باعثِ مسرت و فخر ہے کہ ہمارے شعبہ Gynae & Obs اور Surgery سے وابستہ 7 پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز (PGs) نے IMM امتحان کامیابی سے پاس کر لیا ہے۔

کامیاب ہونے والے PGs جن میں ڈاکٹر عتیقہ Gynae & Obs
، ڈاکٹر فروہ زاور Gynae & Obs ، ڈاکٹر عائشہ افضل Surgery ، ڈاکٹر عبید اللّہ PG surgery ، ڈاکٹر عبد المالک Surgery ، ڈاکٹر شہزاد قمر Surgery اور ڈاکٹر آفاق احمد Surgery شامل ہیں ۔

یہ شاندار کامیابی نہ صرف ان ڈاکٹرز کی محنت، لگن اور قابلیت کا ثبوت ہے بلکہ شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت میں معیاری پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ، بہترین کلینیکل ایکسپوژر اور تعلیمی و پیشہ ورانہ رہنمائی کی بھی عکاسی کرتی ہے۔

اس کامیابی پر ہم ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تمام کامیاب PGs، ان کے محترم سپروائزرز، سینئر فیکلٹی ممبران اور متعلقہ شعبہ جات کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان کی مسلسل محنت، رہنمائی اور تربیت نے ان کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت میں مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نوجوان ڈاکٹرز کی تربیت، علمی و تحقیقی صلاحیتوں کے فروغ اور مستقبل کے ماہر ڈاکٹرز کی تیاری پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

یہ کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت خطے میں معیاری طبی خدمات کے ساتھ ساتھ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن کے میدان میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ترجمان۔ شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت

آج مورخہ 13 اگست 2026 کو اپوزیشن لیڈر حافظ حفیظ الرحمٰن صاحب نے ڈپٹی اسپیکر ملک کفایت صاحب اور ممبر جی بی اسمبلی رانا فر...
13/08/2026

آج مورخہ 13 اگست 2026 کو اپوزیشن لیڈر حافظ حفیظ الرحمٰن صاحب نے ڈپٹی اسپیکر ملک کفایت صاحب اور ممبر جی بی اسمبلی رانا فرمان صاحب کے ہمراہ شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت (SSGTH) کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران معزز مہمانوں نے ہسپتال کے مختلف امور کا جائزہ لیا اور بالخصوص ICU کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات اور صحت کارڈ کے ذریعے علاج و سہولیات کی فراہمی کے بارے میں مریضوں سے براہِ راست معلومات حاصل کیں۔

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے معزز مہمانوں کو جاری طبی و انتظامی امور اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) کے اعلیٰ سطحی وفد کا شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کا دورہآج مورخہ...
06/08/2026

کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) کے اعلیٰ سطحی وفد کا شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کا دورہ

آج مورخہ 06 اگست 2026 کو کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) کے اعلیٰ سطحی وفد نے شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کا سرکاری دورہ کیا۔

وفد کا استقبال اور دورے کی قیادت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ و چیئرمین اکیڈمک کونسل ڈاکٹر فرمان اللہ نے کی۔ اس موقع پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایاز احمد اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جان عالم بھی وفد کے ہمراہ موجود رہے اور دورے کے تمام مراحل میں مؤثر انداز میں معاونت و ہم آہنگی کو یقینی بنایا۔

دورے کے دوران CPSP وفد نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، ایمرجنسی آپریشن تھیٹرز، MRI ڈیپارٹمنٹ، میل سرجیکل نیورو سرجری وارڈ، سرجیکل (SICU) اور فیمیل سرجیکل وارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا، جہاں ہسپتال کے انفراسٹرکچر، طبی سہولیات، مریضوں کی دیکھ بھال کے معیار اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ٹریننگ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر CPSP ریجنل ڈائریکٹر گلگت ڈاکٹر محمد سلیم، پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران (ڈین سرجری اینڈ الائیڈ)، پروفیسر ڈاکٹر مہتاب جان ( میڈیسن اینڈ الائیڈ)، پروفیسر ڈاکٹر جاوید الرحمٰن (چیف کنسلٹنٹ آپتھلمولوجی)، پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللّٰہ ( ایچ او ڈی آرتھوپیڈک ڈپارٹمنٹ) ، ڈاکٹر عمر فاروق (رجسٹرار اکیڈمک کونسل و کنسلٹنٹ یورولوجسٹ)، ڈاکٹر سدھیر عالم (سینئر کنسلٹنٹ نیورو سرجن) اور ڈاکٹر فضل الرحمٰن (کنسلٹنٹ نیورو سرجن) سمیت سینئر کنسلٹنٹس، فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، پیرا میڈیکل اور انتظامی افسران بھی موجود تھے۔

ہسپتال کی طبی خدمات، انفراسٹرکچر، پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ پروگرامز اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر ایک جامع بریفنگ ڈاکٹر سدھیر عالم، سینئر کنسلٹنٹ نیورو سرجن نے وفد کو دی۔

یہ دورہ اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت معیاری علاج، طبی تعلیم اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ٹریننگ کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔ وفد کی قیمتی آراء اور سفارشات ہسپتال میں تعلیمی و طبی معیار کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

ترجمان۔ شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت

پریس ریلیزمورخہ: 05 اگست 2026آج صدر پیرا میڈیکس گلگت، شاہد حسین نے شہید سیف الرحمٰن ٹیچنگ ہسپتال گلگت کے میڈیکل سپرنٹنڈن...
05/08/2026

پریس ریلیز
مورخہ: 05 اگست 2026
آج صدر پیرا میڈیکس گلگت، شاہد حسین نے شہید سیف الرحمٰن ٹیچنگ ہسپتال گلگت کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فرمان اللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر پیرا میڈیکس نے صوبے بھر کے پیرا میڈیکل ملازمین کے پے ایڈجسٹمنٹ سے متعلقہ آرڈرز میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کیے۔
اس موقع پر صدر پیرا میڈیکس شاہد حسین نے امید ظاہر کی کہ انسانیت کی خدمت میں دن رات مصروف پیرا میڈیکل اسٹاف کی پے فکسیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ انہیں ان کا جائز حق بروقت فراہم ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فرمان اللہ ایک محنتی، دیانتدار اور انصاف پسند منتظم ہیں۔ انہوں نے بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ PHQ ہسپتال میں اپنی خدمات کے دوران ہسپتال کے انتظامی امور، درپیش مسائل اور عملے کے مختلف مسائل کو مؤثر انداز میں حل کیا، جسے عملے کی جانب سے سراہا گیا۔
صدر پیرا میڈیکس نے ڈاکٹر فرمان اللہ کی شہید سیف الرحمٰن ٹیچنگ ہسپتال گلگت میں بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ہسپتال مزید ترقی کرے گا، مریضوں کو معیاری طبی سہولیات میسر آئیں گی اور ملازمین کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے.

ترجمان پیرامیڈکس شہید سیف الرحمن ٹیچنگ ہسپتال گلگت۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فرمان اللہ کی ہدایت پر شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کی میڈیکل کور ٹیم اتحاد چوک گلگ...
04/08/2026

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فرمان اللہ کی ہدایت پر شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کی میڈیکل کور ٹیم اتحاد چوک گلگت میں چہلم کے مرکزی جلوس کے شرکاء کو فوری اور مؤثر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہیں ہیں ۔
اس موقع پر ہسپتال کی ایمبولینس، ضروری ادویات، طبی آلات اور تربیت یافتہ پیرامیڈیکل اسٹاف مکمل طور پر الرٹ رہی تاکہ کسی بھی ہنگامی طبی صورتحال میں بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔

شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت عوام کو معیاری، بروقت اور بلا تعطل طبی سہولیات کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے اور ہر ہنگامی صورتحال میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔

ترجمان۔ شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت

آج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فرمان اللہ نے شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کی برانچ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ (MCH) ک...
03/08/2026

آج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فرمان اللہ نے شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کی برانچ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ (MCH) کمپلیکس گلگت کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سعدیہ بشیر بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔
دورے کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے گائنی، لیبر روم، آپریشن تھیٹر، نرسری، وارڈز، آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (OPD) اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی، ادویات کی دستیابی، طبی آلات کی فعالیت اور مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈاکٹر فرمان اللہ نے مختلف شعبہ جات میں موجود ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور دیگر عملے سے ملاقات کی، ان کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت، معیاری اور باوقار طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صفائی، نظم و ضبط، انفیکشن کنٹرول اور مریض دوست ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اس موقع پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سعدیہ بشیر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو مختلف شعبوں کی کارکردگی، جاری انتظامی اقدامات اور درپیش ضروریات سے آگاہ کیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت اور مدد اینڈ چائلڈ ہیلتھ کمپلیکس میں عوام کو جدید، معیاری اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ 30 بیڈ ہسپتال دنیور ڈاکٹر جان عالم کو ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (Deputy Medical Superintendent) شہید س...
03/08/2026

سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ 30 بیڈ ہسپتال دنیور ڈاکٹر جان عالم کو ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (Deputy Medical Superintendent) شہید سیف الرحمٰن الرحمان گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت تعینات کر دیا گیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹر جان عالم کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔ امید ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تجربے اور انتظامی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ہسپتال میں مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور انتظامی نظام کی بہتری میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کی پوری ٹیم ڈاکٹر جان عالم کو خوش آمدید کہتی ہے اور ان کے لیے کامیابی و کامرانی کی دعا گو ہے۔

آج شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کے نو تعینات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فرمان اللہ نے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈا...
03/08/2026

آج شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کے نو تعینات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فرمان اللہ نے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایاز احمد کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا اور مجموعی انتظامی، طبی اور آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایاز احمد نے نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، او پی ڈی، آپریشن تھیٹرز، تشخیصی شعبہ جات اور دیگر اہم یونٹس کا تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، جاری خدمات، دستیاب وسائل، درپیش چیلنجز اور مستقبل کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فرمان اللہ نے ڈاکٹروں، نرسوں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت دی کہ مریضوں کو بروقت، معیاری اور مریض دوست طبی سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں دیانتداری، لگن اور ہمدردی کے ساتھ انجام دی جائیں۔ مزید برآں ہسپتال میں نظم و ضبط، صفائی ستھرائی، انفیکشن کنٹرول، باہمی تعاون، ٹیم ورک اور مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی کو مزید فروغ دینے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

ڈاکٹر فرمان اللہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت عوام کو محفوظ، معیاری، مؤثر اور مریض دوست طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتا رہے گا۔

ترجمان۔ شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت

ایس ایس جی ٹی ایچ (SSGTH) کے سابقہ وارڈ ماسٹر، اظہر شاہ نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فرمان اللہ صاحب کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئ...
01/08/2026

ایس ایس جی ٹی ایچ (SSGTH) کے سابقہ وارڈ ماسٹر، اظہر شاہ نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فرمان اللہ صاحب کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر دوبارہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
اظہر شاہ نے دی گئی ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے اپنے فرائض دوبارہ شروع کر دیے ہیں۔

Address

Shaheed Saif Ur Rehman Government Teaching Hospital River View Road Sonikote Gilgit
Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shaheed Saif-Ur-Rahman Government Teaching Hospital Gilgit posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share