26/09/2021
*ہائبرڈ وار فیئر اور پاکستان؟؟*
ففتھ جنریشن وار کی ناکامی کے بعد ہائبرڈ وار پاکستان دشمن عناصر کا ایک نیا خطرناک ہتھیار ہے. یہ جو سارا گیم پلان آپکو دکھائی دے رہا ہے اس میں پاکستان ہائبرڈ وار فئیر کا نشانہ بن رہا ہے. ہائبرڈ وار فئیر میں ایسے مقامی عناصر دشمنوں کے مہرے ہوتے ہیں جو اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوں. لسانی، سیاسی مذہبی طور پر مضبوط اور قدآور شناخت رکھتے ہوں.
ایسے لوگ ملک کو کمزور کرنے، متنازعہ اور ناقابلِ اعتبار بنانے کے بعد ڈیفنس وال کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچاتے ہیں. *ٹیپو سلطان کا نام تو آپ نے سنا ہوگا. انگریز نے یہی ہائبرڈ وار لانچ کر کے اُس کو ایسا پَلٹا دیا کہ وہ شجاع، ذہین اور ایک اعلیٰ پائے کا سپہ سالار ہوتے ہوئے بھی سنبھل نہ سکا. اندرونی صفوں میں سے میر جعفر جیسے کردار ہمیشہ سے ہائبرڈ وار میں اہم رول ادا کرتے ہیں.*
دور حاضر میں لیبیا، شام، عراق مصر ایسی زندہ مثالیں ہیں جن کے خلاف برطانوی امریکی اور اسرائیلی پالیسی میکرز نے ہائبرڈ وار فئیر کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کیا. آج ان ممالک کا جو حشر ہے وہ آپکے سامنے ہے.
یاد رکھیں *بھارت ہائبرڈ وار کا ایک مضبوط اور ماہرانہ جال بچھا چکا ہے اور ہمارے سلامتی کے ادارے اس جال کو توڑنے کا آغاز بھی الحمدللہ کر چکے ہیں.* انہیں ہماری مدد کی ضرورت ہے، اور اس مدد کے لیے آپکو بارڈر پر نہیں جانا پڑے گا. یقین کیجئے آپ اپنے بستر میں بیٹھ کر بھی ایک مضبوط کردار ادا کر سکتے ہیں.آئیے ان سازشوں پر لکھئے، لکھ نہیں سکتے تو جو لوگ لکھ رہے ہیں ان کے دست و بازو بنئے. بھولے بھالے لوگوں کے ذہنوں میں جو زہر بھرا جا رہا ہے اپنے لفظوں اور عمل سے اس کا تریاق کیجئے. اللہ پاک ہمارا حامی و ناصر ہو. آمین