Pakistan Bait-ul-Mal GB

Call Website Contact the organization

Pakistan Bait-ul-Mal GB Pakistan Bait-ul-Mal (PBM), an autonomous body set up through 1991 Act.

PBM is significantly contributing toward poverty alleviation through its various poorest of the poor focused services and providing assistance to destitute, widow, orphan, invalid, in

25/08/2026
25/08/2026
ڈائریکٹر پاکستان بیت المال گلگت بلتستان، ڈاکٹر محمد نثار الحق سے Roche Pharmaceuticals Pakistan Limited کے نمائندگان نے ...
20/08/2026

ڈائریکٹر پاکستان بیت المال گلگت بلتستان، ڈاکٹر محمد نثار الحق سے Roche Pharmaceuticals Pakistan Limited کے نمائندگان نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کے کینسر کے مریضوں کو طبی معاونت اور علاج کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پاکستان بیت المال اور Roche Pharmaceuticals Pakistan Limited کے درمیان ممکنہ تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر Roche Pharmaceuticals Pakistan Limitedکے نمائندگان نے کینسر کے مریضوں کے علاج کے اخراجات میں پچاس فیصد شراکت داری کی پیشکش کی، جو گلگت بلتستان کے مستحق کینسر کے مریضوں کے لیے ایک نہایت حوصلہ افزا اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔
ڈائریکٹر پاکستان بیت المال گلگت بلتستان، ڈاکٹر محمد نثار الحق نے Roche Pharmaceuticals کی جانب سے اس پیشکش کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ اس معاملے کو مزید غور و منظوری کے لیے پاکستان بیت المال اسلام آباد کے اعلیٰ حکام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
امید ہے کہ اس ممکنہ شراکت داری کے ذریعے گلگت بلتستان کے کینسر کے مریضوں کو علاج معالجے میں مزید سہولیات میسر آئیں گی اور ان کے مالی بوجھ میں کمی واقع ہوگی۔
پاکستان بیت المال — مستحق افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ایک عزم

پاکستان بیت المال گلگت بلتستان اور سی ایس ڈی گلگت بلتستان کے درمیان پاکستان سویٹ ہومز جی بی کو گروسری کی فراہمی کے لیے م...
18/08/2026

پاکستان بیت المال گلگت بلتستان اور سی ایس ڈی گلگت بلتستان کے درمیان پاکستان سویٹ ہومز جی بی کو گروسری کی فراہمی کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
:پاکستان بیت المال (پی بی ایم) گلگت بلتستان (جی بی) اور کینٹین اسٹورز ڈیپارٹمنٹ (سی ایس ڈی) گلگت بلتستان (جی بی) کے درمیان پاکستان سویٹ ہومز جی بی کے لیے گروسری کی فراہمی کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔
اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد پاکستان سویٹ ہومز جی بی میں مقیم بچوں کے لیے معیاری اور ضروری اشیائے خوردونوش کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ معاہدے کے تحت سی ایس ڈی جی بی، پی بی ایم جی بی کو طے شدہ طریقہ کار کے مطابق گروسری اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کرے گا۔
تقریبِ دستخط میں دونوں اداروں کے متعلقہ افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے اس معاہدے کو پاکستان سویٹ ہومز میں مقیم بچوں کی بہتر نگہداشت اور فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا۔
پی بی ایم جی بی اور سی ایس ڈی جی بی کے حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مفاہمتی یادداشت پر مؤثر عمل درآمد کے ذریعے بچوں کو معیاری خوراک اور ضروری اشیاء کی مسلسل اور بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
اس موقع پر کہا گیا کہ دونوں اداروں کے درمیان یہ تعاون ادارہ جاتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان سویٹ ہومز جی بی میں زیرِ کفالت بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے مثبت کردار ادا کرے گا

پاکستان بیت المال گلگت بلتستان اور اللہ والی فاؤنڈیشن کے درمیان باہمی تعاون پر اہم ملاقات  ڈائریکٹر پاکستان بیت المال گل...
18/08/2026

پاکستان بیت المال گلگت بلتستان اور اللہ والی فاؤنڈیشن کے درمیان باہمی تعاون پر اہم ملاقات
ڈائریکٹر پاکستان بیت المال گلگت بلتستان *ڈاکٹر محمد نثار الحق صاحب* اور چیئرمین اللہ والی فاؤنڈیشن *جناب محمد شاہد لون صاحب* کے درمیان ڈائریکٹر پاکستان بیت المال گلگت بلتستان کے دفتر میں اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں *’’کھانا سب کے لیےاور *شیلٹر ہوم سکردو* کے مستحقین کو معیاری اور صحت بخش کھانے کی فراہمی سمیت مختلف سماجی بہبود کے منصوبوں میں باہمی تعاون اور رابطہ کاری پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ڈائریکٹر پاکستان بیت المال گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد نثارالحق نے کھانا سب کے لیےاور **شیلٹر ہوم
کے لیے انسانی وسائل
کی بلا معاوضہ فراہمی کے حوالے سے چیئرمین اللہ والی فاؤنڈیشن سے تعاون کی درخواست کی۔ چیئرمین اللہ والی ٹرسٹ جناب محمد شاہد لون صاحب نے اس درخواست پر مثبت غور کرنے اور اپنی استطاعت کے مطابق انسانی وسائل کی فراہمی میں معاونت کی یقین دہانی کرائی۔
اسی طرح *پاکستان سویٹ ہومز گلگت بلتستان* میں *واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب* کے لیے بھی چیئرمین اللہ والی فاؤنڈیشن نے تعاون پر آمادگی ظاہر کی۔
ملاقات کے دوران چیئرمین اللہ والی ٹرسٹ نے معاشرے کے محروم اور پسماندہ طبقات کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے اپنے تجربات سے آگاہ کیا، جبکہ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال گلگت بلتستان نے ادارے کے جاری فلاحی منصوبوں پر بریفنگ دی
دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مستحق اور محروم طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے *باہمی تعاون، رابطہ کاری اور مشترکہ کوششوں* کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
*انسانیت کی خدمت، ہمارا مشترکہ عزم۔*

پاکستان بیت المال میں خصوصی دربار کا انعقادپاکستان بیت المال کے مینجنگ ڈائریکٹر کی جانب سے ایک خصوصی دربار کا انعقاد کیا...
12/08/2026

پاکستان بیت المال میں خصوصی دربار کا انعقاد
پاکستان بیت المال کے مینجنگ ڈائریکٹر کی جانب سے ایک خصوصی دربار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے پاکستان بیت المال کے افسران و ملازمین نے بالمشافہ اور آن لائن شرکت کی۔
دربار کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ایک پُروقار اور حب الوطنی سے بھرپور ماحول دیکھنے میں آیا۔
اپنے خطاب میں مینجنگ ڈائریکٹر نے پیشگی تمام شرکاء کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی اور اس امر پر زور دیا کہ ہمیں آزادی کی قدر و منزلت کو سمجھتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط کرنا چاہیے۔ انہوں نے تمام صوبائی، ضلعی اور پروجیکٹ دفاتر کو ہدایت کی کہ یومِ آزادی کو قومی جوش و جذبے، ولولے اور ملی یکجہتی کے ساتھ منایا جائے۔
مینجنگ ڈائریکٹر نے نئے گریڈ میں ترقی پانے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو مبارکباد بھی پیش کی۔ انہوں نے ترقی کے منتظر دیگر ملازمین کو یقین دلایا کہ ان کے کیسز اور شکایات کو میرٹ، شفافیت اور مروجہ قواعد و ضوابط کے مطابق زیرِ غور لایا جائے گا۔
بعد ازاں مینجنگ ڈائریکٹر نے دربار کا اجلاس ملازمین کے لیے کھول دیا تاکہ وہ اپنے مسائل، شکایات، تجاویز اور مفید آراء براہِ راست پیش کر سکیں۔
اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملازمین نے مختلف امور سے متعلق اپنے مسائل اور تجاویز پیش کیں، جن میں:
ترقیوں سے متعلق معاملات
ملازمین کے لیے ہاؤسنگ اسکیم
ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس
ملازمین کے لیے صحت کی سہولیات
پاکستان بیت المال کی کامیابیوں اور فلاحی خدمات کو سوشل میڈیا اور قومی مین اسٹریم میڈیا پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنا
یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی مستقلی
ملازمین کی فلاح و بہبود اور دیگر انتظامی امور
مینجنگ ڈائریکٹر نے تمام سوالات، شکایات اور تجاویز کو نہایت تحمل، صبر اور بھرپور توجہ سے سنا اور یقین دلایا کہ تمام معاملات کو میرٹ اور مروجہ قواعد و ضوابط کے مطابق منصفانہ انداز میں دیکھا جائے گا۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ جائز کیسز اور مسائل کو حتی الامکان جلد از جلد حل کیا جائے گا۔
اس موقع پر دربار میں شریک ڈائریکٹر گلگت بلتستان نے ملازمین کی حق دارانہ اور شایانِ شان ترقی پر مینجنگ ڈائریکٹر، پاکستان بیت المال کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، تمام نو ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباد پیش کی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
ڈائریکٹر گلگت بلتستان نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ گلگت بلتستان میں پاکستان بیت المال کے فلاحی مقاصد اور ادارے کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں اور کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حتی الامکان بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے
دربار کا اختتام مینجنگ ڈائریکٹر کی جانب سے کلماتِ تشکر اور ووٹ آف تھینکس کے ساتھ ہوا۔

احساسِ ہمدردی اور سماجی ذمہ داری کی خوبصورت مثال! پاکستان بیت المال گلگت مسٹر گوہر ایوب، کلسٹر منیجر، ایم ایم سرینا ہوٹل...
12/08/2026

احساسِ ہمدردی اور سماجی ذمہ داری کی خوبصورت مثال!
پاکستان بیت المال گلگت
مسٹر گوہر ایوب، کلسٹر منیجر، ایم ایم سرینا ہوٹلز گلگت نے ڈاکٹر محمد نثار الحق، ڈائریکٹر پاکستان بیت المال گلگت بلتستان سے پاکستان بیت المال کے صوبائی دفتر گلگت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مسٹر شمشیر علی صاحب، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن، پاکستان بیت المال گلگت بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران مسٹر گوہر ایوب صاحب نے سرینا ہوٹل گلگت کی جانب سے پاکستان سویٹ ہوم گلگت کے بچوں کے لیے فراخدلانہ تعاون کی پیشکش کی اور ضروری اشیاء عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان سویٹ ہوم گلگت کے بچوں کے لیے سرینا ہوٹل گلگت میں خصوصی ایک وقت کے کھانے کا اہتمام کرنے کی بھی پیشکش کی، تاکہ بچے ایک خوشگوار اور یادگار وقت گزار سکیں اور انہیں محبت، عزت اور اپنائیت کا احساس ملے۔
ڈاکٹر محمد نثار الحق، ڈائریکٹر پاکستان بیت المال گلگت بلتستان نے سرینا ہوٹلز کی اس قابلِ قدر کاوش کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ معاشرے کے محروم، کمزور اور پسماندہ طبقات، بالخصوص بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے نجی اداروں کا تعاون نہایت اہم اور قابلِ تحسین ہے۔
ایسی بامقصد شراکت داری نہ صرف ضرورت مند بچوں کے چہروں پر خوشیاں لاتی ہے بلکہ معاشرے میں ہمدردی، انسانیت، شمولیت اور احساسِ ذمہ داری کو بھی فروغ دیتی ہے۔
آپ کی چھوٹی سی مہربانی کسی بچے کے لیے ایک بڑی خوشی بن سکتی ہے

ڈائریکٹر پاکستان بیت المال گلگت بلتستان کی الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر سے ملاقات• ڈائریکٹر پاکستان بیت المال گلگت بلتستان ڈاک...
27/07/2026

ڈائریکٹر پاکستان بیت المال گلگت بلتستان کی الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر سے ملاقات
• ڈائریکٹر پاکستان بیت المال گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد نثار الحق صاحب نے الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر، جناب جناب فرید اللہ صاحب
، سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران معاشرے کے پسماندہ اور مستحق طبقات کی بہتر خدمت کے لیے باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر دونوں اداروں نے معلومات، تجربات اور مہارت کے تبادلے، دستیاب سہولیات سے مشترکہ استفادہ، اور ضرورت مند افراد تک مؤثر انداز میں خدمات پہنچانے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دونوں ادارے عوامی فلاح و بہبود اور سماجی خدمت کے میدان میں مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنائیں گے

ڈائریکٹر پاکستان بیت المال گلگت بلتستان جناب ڈاکٹر محمد نثار الحق    نے وائس چانسلر سے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صاحب سے م...
27/07/2026

ڈائریکٹر پاکستان بیت المال گلگت بلتستان جناب ڈاکٹر محمد نثار الحق
نے وائس چانسلر سے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صاحب سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں اداروں کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
گفتگو میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے پاکستان بیت المال کی اسکالرشپس، پاکستان بیت المال گلگت بلتستان میں انٹرن شپ کے مواقع، ہنر مندی اور مہارتوں کی ترقی کے پروگرامز، اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاقِ رائے پایا گیا۔
دونوں اداروں نے مستقبل میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور طلبہ و معاشرے کے مفاد میں مشترکہ منصوبوں پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا

Address

Khomer Chowk
Gilgit
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Bait-ul-Mal GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pakistan Bait-ul-Mal GB:

Shortcuts

Share