Chief Minister Gilgit-Baltistan

Chief Minister Gilgit-Baltistan Justice (R) Yar Muhammad appointed as Care taker Chief Minster Gilgit-Baltistan, on dated 25th November 2025.
(1)

Page is handled by Social Media Team of Chief Minister's Secretariat

نگران وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کا28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے خصوصی پیغامنگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان...
28/05/2026

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کا28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے خصوصی پیغام
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے 28 مئی یومِ تکبیر کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یومِ تکبیر ہماری قومی تاریخ کا ایک سنہرا دن ہے، جب پاکستان عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی قوت کے طور پر اُبھرا۔28 مئی 1998ء کو پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے بعد وطنِ عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر بن گیا اور جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن قائم ہوا۔ 11 مئی 1998ء کو بھارت کے ایٹمی دھماکوں نے نہ صرف ہمسایہ ملک کے جارحانہ عزائم کو بے نقاب کیا بلکہ خطے میں امن اور طاقت کے توازن کو بھی شدید خطرات سے دوچار کر دیا۔نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کا تقاضا تھا کہ تمام تر دباؤ اور مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی مفاد میں اہم اور جرات مندانہ فیصلے کئے جائیں۔ یومِ تکبیر ہمیں یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم پاکستان کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے عہد کی تجدید کریں۔نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ دن اس عزم کی تجدید کا بھی مظہر ہے کہ ہم ملکی سالمیت، خودمختاری اور تعمیر و ترقی سے متعلق ہر فیصلے میں قومی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھیں گے۔نگران وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت اور عوام کی بھرپور تائید و حمایت سے پاکستان کو مزید مضبوط، ناقابلِ تسخیر اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کا سفر جاری و ساری رہے گا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور عیدالاضحیٰ کی مبارک دی
27/05/2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور عیدالاضحیٰ کی مبارک دی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور عیدالاضحیٰ کی مبارک دی

وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، ترقی، خوشحالی اور استحکام عطا فرمائے اور قوم کو اتحاد و اتفاق کی دولت سے نوازے۔
گفتگو کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر روابط اور باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں اور اکائیوں کے ساتھ مل کر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کا عیدالاضحی کے حوالے سے خصوصی پیغام!نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ...
27/05/2026

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کا عیدالاضحی کے حوالے سے خصوصی پیغام!
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے عیدالاضحی کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں پوری پاکستانی قوم اور تمام عالم اسلام کو عبدالاضحی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالاضحی کا بنیادی فلسفہ قربانی، ایثار و خلوص اور اللہ کی راہ میں اپنی عزیز ترین چیز نچھاور کرنا ہے۔ عید کے اس پرمسرت موقع پر جس قدر ممکن ہوسکے محتاجوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنی چاہئے۔قربانی کا جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا حامل ہے۔ دنیا میں کوئی بھی قوم اس وقت تک اخلاقی سربلندی اور پائیدار ترقی حاصل نہیں کر سکتی جب تک اس میں ایثار و قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہاکہ مشکل حالات میں ہمیں جذبہ ایثاروقربانی، اخوت و بھائی چارہ، مذہبی رواداری، امن و آشتی اور پیار و محبت کی پرچار اور اِن پر عمل کرنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ہمیں تمام تر تعصبات اور نفرتوں کو ترک کر کے ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرنا ہوگا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ پاکستان اور گلگت بلتستان کو خوشحال، ترقی یافتہ اور امن کا گہوارہ بنائے۔ آمین!

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے کوئٹہ کینٹ شٹل ٹرین دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیا...
24/05/2026

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے کوئٹہ کینٹ شٹل ٹرین دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے اس واقعے کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی ایسی مذموم کارروائیوں کا مقصد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے غیور عوام اپنے اتحاد و اتفاق سے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ہمیشہ کی طرح ناکام بنائیں گے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی فرمائی۔

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کا نگران صوبائی وزراء کے ہمراہ 16 میگاواٹ نلتر پاور پراجیکٹ کا دورہ؛ کام...
23/05/2026

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کا نگران صوبائی وزراء کے ہمراہ 16 میگاواٹ نلتر پاور پراجیکٹ کا دورہ؛ کام کی سست روی پر برہمی کا اظہار، اہم منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔

نگران وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان جسٹس (ر) یار محمد اور فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی  اسماعیل...
22/05/2026

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد اور فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا ہزہائنس پرنس شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم کی گلگت آمد کے موقع پر انکا استقبال کر رہے ہیں۔

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے فورس کمانڈر ناردرن ایریاز (ایف سی این اے) میجر جنرل سید امتیاز حسین گ...
22/05/2026

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے فورس کمانڈر ناردرن ایریاز (ایف سی این اے) میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی سے ملاقات کی اور ان کی ساس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندیِ درجات کے لیے دعا بھی کی۔

نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس(ر) یار محمد کو الیکشن کمیشن آفس کے دورہ کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز علی خان...
21/05/2026

نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس(ر) یار محمد کو الیکشن کمیشن آفس کے دورہ کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز علی خان سونئر پیش کر رہے ہیں

نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس(ر) یار محمد اور نگران صوبائی وزراء پاک چائنہ سفارتی تعلقات اور دوستی کے ۷۵ سال مکمل ہو...
21/05/2026

نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس(ر) یار محمد اور نگران صوبائی وزراء پاک چائنہ سفارتی تعلقات اور دوستی کے ۷۵ سال مکمل ہونے پر پرچم کشائی کر رہے ہیں

نگران وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کا اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا ہزہائنس پرنس شاہ رحیم الحسینی آغا خا...
19/05/2026

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کا اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا ہزہائنس پرنس شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم کی گلگت تشریف آوری کے موقع پر خصوصی تہنیتی پیغام!!
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا ہز ہائنس پرنس شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم کی گلگت تشریف آوری کے موقع پر اپنے خصوصی تہنیتی اور خیرمقدمی پیغام میں کہا ہے کہ نگران صوبائی حکومت کی جانب سے ہز ہائنس کو گلگت تشریف آوری پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔نگران وزیر اعلیٰ کہا کہ ہز ہائنس کی گلگت آمد ہمارے لئے باعث مسرت اور باعث فخر ہے۔ امامت کی تاج پوشی کے بعد گلگت کا یہ پہلا دورہ امام کے پیروکاروں اور گلگت بلتستان کیلئے خوش آئند ثابت ہوگا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت ہز ہائنس کی گلگت تشریف آوری کے موقع پر ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گی، جس کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔نگران وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان چہارم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہز ہائنس پرنس شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم انسانیت کی خدمت اور پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی خدمات کو وسعت دیں گے۔اس سے قبل بھی ہز ہائنس نے گلگت بلتستان کے متعدد دورے کئے ہیں اور یہاں کے عوام کی فلاح و بہبود اور خطے کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان میں بسنے والی اسماعیلی کمیونٹی کو ہز ہائنس کی تشریف آوری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ دیدار کے سلسلے میں پیروکاروں کو درکار تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Address

CM Office, Chinar Bagh
Gilgit
15100

Opening Hours

Monday 08:00 - 17:00
Tuesday 08:00 - 17:00
Wednesday 08:00 - 17:00
Thursday 08:00 - 17:00
Friday 08:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chief Minister Gilgit-Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Chief Minister Gilgit-Baltistan:

Share