21/02/2023
آنکھوں دیکھا حال
میں آج تقریباً 10 بج کر 15 منٹ پر کسی کام سے ریلوے سٹیشن آیا, جب اندر جانے لگا تو دروازے پر روک دیا گیا اور ٹکٹ مانگا گیا جب ٹکٹ نہیں تھا تو کہا گیا کہ پلیٹ فارم ٹکٹ لیں, جب پلیٹ فارم ٹکٹ لینے گیا تو 20 روپے مانگے گئے جب پیسے دے کر ٹکٹ لیا تو اس پر 10 روپے لکھا ہوا تھا, جب میں 10 روپے واپس مانگے تو کہا ٹکٹ 20 کا ہو گیا ہے,
میں نے بحث و تکرار کی اور شکایت لگانے کا کہا تو انھوں نے 10 روپے تو واپس کر دیے لیکن بولا آپ کی شکایت کرنے سے کچھ نہیں ہو گا.
میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے سوال کرتا ہوں اس ادارے کو لوٹنے والوں کو کب گرفت میں لائیں گے, اعظم سواتی صاحب جب وزیر بنے تو کہتے تھے اداراہ خسارے میں جا رہا ہے اور ہمیں اسے پرائیویٹ کرنا پڑے گا, اگر ملازمین اس طرح ادارے کو لوٹیں گے تو ادارہ خسارے میں ہی جائے گا.
علی نواز
عام شہری پاکستان