Ghizer غذر

Ghizer غذر Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ghizer غذر, Palace, Ghizer, Gilgit-Baltistan.

ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف گلگت بلتستان قمر زمان شاہ نے حلقہ غذر 2, GBLA-20 کے لیے اضافی نشست اور ضلع غذ...
15/12/2025

ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف گلگت بلتستان قمر زمان شاہ نے حلقہ غذر 2, GBLA-20 کے لیے اضافی نشست اور ضلع غذر کے تاریخی نام کے تحفظ کا عوامی و اصولی مطالبہ چیف ایلیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو پیش کیا

گلگت:
ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف قمر زمان شاہ نے کہا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں ایک جامع، آئینی، تاریخی اور عوامی ترجمانی کی حامل درخواست جمع کرائی ہے۔ اس میں حلقہ انتخاب غذر 2, GBLA-20 کے لیے ایک اضافی جنرل نشست کے قیام اور ضلع غذر کے تاریخی نام کو دونوں نئے اضلاع کے ساتھ برقرار رکھنے کا باوقار، اصولی اور عوامی مطالبہ کیا گیا ہے۔

قمر زمان شاہ نے کہا کہ غذر 2, GBLA-20 جغرافیائی اعتبار سے گلگت بلتستان کے سب سے وسیع، دشوار گزار اور منتشر حلقوں میں شامل ہے، جو بیارچی سے شندور پاس تک پھیلا ہوا ہے۔ ایک ہی منتخب نمائندے کے ذریعے پورے خطے کی مؤثر نمائندگی ممکن نہیں، جس کے باعث عوامی مسائل، سیاسی شمولیت اور ترقیاتی مواقع متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے تاریخی اور ثقافتی تناظر میں کہا کہ پنیال، یاسین، کوہِ غذر (گوپس، پھنڈر) اور اشکومن کے علاقے برطانوی دور میں تسلیم شدہ انتظامی وحدتوں کے حامل تھے اور آج بھی یہ عوامی شناخت، ثقافتی وحدت اور سیاسی شعور کی مضبوط بنیاد ہیں۔ یہی تاریخی اور انسانی ربط موجودہ انتخابی اور انتظامی فیصلوں کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

قمر زمان شاہ نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے ضلع گوپس۔یاسین کے قیام اور تحصیل پنیال و اشکومن کو سابقہ ضلع غذر کے تحت برقرار رکھنے کے باوجود ضروری ہے کہ تاریخی نام غذر دونوں اضلاع کے ساتھ برقرار رکھا جائے تاکہ عوامی وقار، تاریخی تسلسل اور علاقائی وحدت محفوظ رہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ درخواست کے دو بنیادی اور روشن مطالبات یہ ہیں:
۱- اپر غذر ڈسٹرکٹ میں تحصیل گوپس اور پھنڈر کے لیے ایک اضافی جنرل نشست کا قیام، تاکہ عوامی مسائل کی ترجمانی اور دورافتادہ علاقوں کی ترقیاتی رسائی یقینی بنائی جا سکے۔
۲- ضلع غذر کے تاریخی نام کو اپر غذر ڈسٹرکٹ اور لوئر غذر ڈسٹرکٹ دونوں کے ساتھ برقرار رکھا جائے، تاکہ عوام کی شناخت، ثقافت اور تاریخی وقار محفوظ رہیں۔

قمر زمان شاہ نے واضح کیا کہ یہ درخواست کسی جماعتی یا ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ ضلع غذر کے عوام کے دیرینہ مسائل، جغرافیائی مشکلات اور آئینی حقِ نمائندگی کے پیشِ نظر جمع کرائی گئی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقِ نمائندگی، تاریخی وقار اور روشن مستقبل کے لیے یکجا ہو کر اس اصولی مطالبے کی حمایت کریں۔

سیاسی اور سماجی مبصرین کے مطابق، اگر الیکشن کمیشن اس درخواست پر سنجیدگی اور بصیرت کے ساتھ غور کرے تو یہ ضلع غذر اور پورے گلگت بلتستان میں نمائندگی، عدل و انصاف، ترقی اور عوامی اعتماد کے نئے دروازے کھول سکتا ہے۔

28/01/2022
15/12/2021

اہم اطلاع!

این - ایچ -اے کی زیر نگرانی بننے والی گلگت-چترال ایکسپریس وے کے حوالے سے ضروری معلومات:

* گلگت سے شندور آخری حدود تک روڈ کی کل لمبائی 216 کلومیٹر ہے۔۔
*روڈ کی تعمیر کے لیے زمین کے حصول کا کام باقاعدہ طور پر شروح کیا گیا ہے۔ اور اب تک موضع داہمل مکمل کرلیا گیا ہے۔
* روڈ کی چوڑائی مختلف جگہوں میں مختلف ہے۔ آبادی سے باہر اور پہاڑی علاقوں میں روڈ کی کل چوڑائی 50 میٹر ہے۔ جو کہ فٹ میں 164فٹ بنتا ہے۔ کل چوڑائی میں33 فٹ موجودہ روڈ بھی شامل ہے۔
جب کہ آبادی والے علاقوں میں روڈ کی کل چوڑائی 15میٹر ہے جو کہ فٹ کے حساب سے 50 فٹ بنتا ہے۔ اس 50 فٹ میں بھی موجودہ 33 فٹ روڈ شامل ہوگا۔ یعنی کہ 17 فٹ اضافی زمین کا حصول ہوگا۔
* روڈ کے لیے جانے والی تمام زمینوں اور اس میں موجود اسٹرکچر کا بر وقت معاوضہ دیا جائے گا۔
* زمین کا حصول این-ایچ-اے کے سروے کے مطابق ہو رہا ہے۔

عوام کی مذید آگاہی کے لئے اس حوالے سے گوپس میں ایک اورینس سیشن بھی بہت جلد رکھا جائے گا۔۔

اے سی گوپس پھنڈر

04/11/2021

وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دلچسپی اور توجہ کے سبب وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے گلگت بلتستان بلخصوص عوام غذر کیساتھ کئے گئے سب سے بڑے وعدے کی تکمیل کی طرف سب سے اہم پیش رفت!

گلگت بلتستان جامع ترقیاتی پلان کے سب سے بڑے منصوبے گلگت-شندور روڈ(غذر ایکسپریس وے) کی ٹینڈرنگ کا عمل مکمل۔

غذر ایکسپریس وے کی دو حصوں کی تعمیر کا کام RADC کو تفویض کردیا گیا جبکہ تیسرے حصے کی تعمیر RADC اور NALC مل کر کرینگے۔

اس منصوبے کی کل لاگت بشمول کمپنشینشن 50 ارب کے قریب ہے اور اس کی تکمیل 3 سال کے مدت میں ہوگی۔

گلگت شندور روڑ وزیراعلی خالد خورشید کے گلگت بلتستان کو پاکستان کیساتھ تین متبادل زمینی راستوں سے منسلک کرنے کے بڑے ویژن کا اہم ترین منصوبہ ہے۔

وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کو بہترین بین الصوبائی، بین الاضلاعی ، اور ضلعی روڈ انفراسٹرکچر تعمیر کرکے دیگی۔

12/10/2021
29/09/2021

Address

Ghizer
Gilgit-Baltistan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghizer غذر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category