DPWO, Mohmand Tribal District

DPWO, Mohmand Tribal District Family Planning is a Human Right

10/09/2026

Motivational Activities of Family Welfare Assistants Mr. Kashif, Fwc prang ghar and mr.shoaib fwc mechanai

10/09/2026

Monitoring visit of Incharge MSU Ghalanai to Family Welfare Centre Pandyali dated 07.09.2026

05/09/2026

انچارج فیملی ویلفیئر سنٹر نوا کلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیشن منعقد کیا، جس میں احتیاطی تدابیر اور صفائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کمیونٹی کو ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام کے لیے صفائی برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

05/09/2026

انچارج فیملی ویلفیئر سنٹر پرانگ غار کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مستحق افراد کو مفت ادویات فراہم کی گئیں جبکہ فیملی پلاننگ اور تولیدی صحت سے متعلقہ کلائنٹس کو بھی طبی و مشاورتی خدمات فراہم کی گئیں۔

01/09/2026

ضلعی پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جناب حسین احمد کی صدارت میں ضلع مہمند کے تمام فیملی ویلفیئر سنٹرز کا ماہانہ کارکردگی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام سنٹرز کے انچارجز نے شرکت کی۔
کارروائی اجلاس:
اجلاس کے آغاز میں ہر سنٹر کی ماہانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔جن سنٹرز کی کارکردگی میں کمی پائی گئی، ڈی پی ڈبلیو او صاحب نے متعلقہ انچارجز کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ ماہ اپنی کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری لائیں۔ڈی پی ڈبلیو او صاحب نے ہدایت کی کہ فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ کی کارکردگی کی ہفتہ وار بنیادوں پر نگرانی کی جائے اور اہل جوڑوں کی رجسٹریشن کے اہداف کو یقینی بنایا جائے۔
انچارجز کی جانب سے ECR ڈیٹا انٹری میں درپیش تکنیکی مسائل اٹھائے گئے، جنہیں ڈی پی ڈبلیو او صاحب اور ان کی ٹیم نے موقع پر حل کر دیا۔
آخر میں ڈی پی ڈبلیو او صاحب نے ہدایت کی کہ ان کلائنٹس تک خصوصی رسائی کی جائے جنہیں سنٹرز تک رسائی حاصل نہیں ہے۔اسی طرح انچارج موبائل سروس یونٹ کو ہدایت کی گئی کہ وہ مقامی معززین و کمیونٹی کے تعاون سے کیمپس منعقد کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔اجلاس کا اختتام شکریہ کے ساتھ ہوا۔

01/09/2026

Motivational Activities of Family Welfare Assistants in their place of duty

27/08/2026

ضلع مہمند میں الیکٹرانک کلائنٹ ریکارڈ (ECR) کے نفاذ کے حوالے سے اجلاس

آج ضلعی بہبودِ آبادی دفتر ضلع مہمند میں ضلعی بہبودِ آبادی افسر، حسین احمد کی زیرِ صدارت فیلڈ ٹیکنیکل آفیسر، اکاؤنٹس اسسٹنٹ اور آفس اسسٹنٹ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں الیکٹرانک کلائنٹ ریکارڈ (ECR) کے مؤثر نفاذ اور خاندانی منصوبہ بندی و تولیدی صحت (FP & RH) سے متعلق کلائنٹس کے ریئل ٹائم ڈیٹا انٹری کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ فیملی ویلفیئر سینٹرز کے انچارجز کی جانب سے کلائنٹس کا ڈیٹا بروقت، درست اور معیاری انداز میں ECR سسٹم میں درج کیا جائے تاکہ فیلڈ میں فراہم کی جانے والی خدمات اور کلائنٹس سے متعلق معلومات بروقت دستیاب ہو سکیں۔ ضلعی بہبودِ آبادی افسر حسین احمد نے ہدایت کی کہ ڈیٹا انٹری کے معیار اور درستگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ECR سسٹم کے استعمال کے دوران فیلڈ افسران کو درپیش کسی بھی تکنیکی یا عملی مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، تاکہ نظام کا مؤثر، بروقت اور بلا تعطل نفاذ یقینی بنایا جا سکے۔

25/08/2026
25/08/2026

Motivational Activities of Family welfare Assistants Mr. Kashif and Aziz ur Rahman of District population Welfare Office Mohmand

عوامی اطلاع​سیکرٹری محکمہ بہبودِ آبادی خیبر پختونخوا کی زیرِ صدارت 10 فروری 2026 کو دوپہر 12 بجے ایک "ای-کھلی کچہری" کا ...
05/02/2026

عوامی اطلاع
​سیکرٹری محکمہ بہبودِ آبادی خیبر پختونخوا کی زیرِ صدارت 10 فروری 2026 کو دوپہر 12 بجے ایک "ای-کھلی کچہری" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
​یہ کچہری عامۃ الناس اور فیملی پلاننگ کے کلائنٹس کے لیے ایک کھلا فورم ہے جہاں آپ تولیدی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے اپنے سوالات براہِ راست محکمہ بہبودِ آبادی کے افسران سے پوچھ سکتے ہیں۔
​پیشہ ورانہ رہنمائی اور مشاورت حاصل کرنے کے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
Secretary Population Welfare Department Khyber Pakhtunkhwa
Directorate General Population Welfare Khyber Pakhtunkhwa

Address

District Population Welfare Office Mohmand
Ghalanai

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00

Telephone

+923469302696

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DPWO, Mohmand Tribal District posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to DPWO, Mohmand Tribal District:

Shortcuts

Share