23/12/2025
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
یہ ہے ہمارا گاؤں درلیاہ گجراں جو کہ ضلع کوٹلی کا سب سے بڑا گاؤں تصور کیا جاتا ہے اس گاؤں کی بہت سی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس گاؤں میں قدیم دور میں ایک ڈسپنسری بنائی گئی تھی جو کہ آج تک صرف بلڈنگ کی حد تک قائم ہے بلڈنگ بھی ایک سال قبل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی تھی لیکن اس کو عوام علاقہ نے مل جل کر تھوڑاریکنڈیشن کروایا اب اس میں ہمارے ڈاکٹر صاحب جو کہ یہاں پر تعینات کیے گئے ہیں وہ پکڑ میں نہیں آرہے اس لئے اس کا مقصد عوام علاقہ کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا تھا نہ کہ صرف بلڈنگ کو دیکھنا نیچے ویڈیو میں چئیرمین یوتھ ونگ شہزاد اکرم چوھدری کا موقف سنیں جزاک اللہ