30/05/2026
چند سال پہلے عیدالاضحی کے موقع پر خصوصی صفائ کا یہ سلسلہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شروع کیا گیا تھا
لیکن محترمہ مریم نواز صاحبہ نے وزیراعلی بنتے ہی پنجاب کے دیہاتی علاقوں کو بھی اسلام آباد والی سہولت فراہم کر دی
یہ صفائ کا صرف ایک پروگرام یا منصوبہ نہیں یہ ایک عام ورکر سے لیکر کر اعلی صوبائی قیادت تک محنت اور فرض کی ادائیگی کی ایک بہترین مثال ہے
جب ہم اپنے پیاروں کیساتھ عید منا رہے ہوتے ہیں تو ستھرا پنجاب کی ٹیم ہمارے شہروں اور دیہاتوں کو صاف رکھنے کیلیے شدید گرمی میں فیلڈ میں موجود ہوتی ہے
یہ خوش کن خواب کی تعبیر ہے کہ فیصل آباد کے ایک گاؤں کا رہائشی صرف ایک کال کرے اور ستھرا پنجاب کی ٹیم قربانی کے جانور کی آلائشیں اٹھانے اس کے دورازے پر پہنچ جاے
اس پروگرام کی کامیابی پر دوست فاؤنڈیشن ستھرا پنجاب کے ورکرز مانیٹرنگ ٹیم ضلعی انتظامیہ اور صوبائی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے