04/09/2026
*مورخہ 04 ستمبر 2026ء* کوپنجاب سول ڈیفنس ریزیلیئنس کور فیصل آباد کے زیرِ اہتمام ای خدمت مرکز فیصل آباد میں بیسک فائر فائٹنگ ، فرسٹ ایڈ ٹریننگ اور فائر ڈرل کے حوالے سے تربیتی پروگرام کا انعقاد
تربیتی سیشن کے دوران پنجاب سول ڈیفنس ریزیلیئنس کور کے انسٹرکشنل اسٹاف نے شرکاء کو ابتدائی طبی امداد (First Aid)، ہنگامی حالات کے دوران ذاتی تحفظ، محفوظ اور بروقت انخلاء، فائر ایکسٹنگوشرز کے مؤثر استعمال،آگ بجھانے کے عملی طریقۂ کار کے حوالے سے جامع تربیت فراہم کی۔
تربیتی پروگرام کے دوران شرکاء کو آگ لگنے کی صورت میں فوری حفاظتی اقدامات، آگ کے پھیلاؤ کو روکنے، فائر فائٹنگ آلات کے درست اور محفوظ استعمال، ایمرجنسی رسپانس اور ہنگامی صورتحال میں مربوط و مؤثر انداز میں کارروائی کرنے کے طریقوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ شرکاء سے عملی فائر فائٹنگ ایکسرسائز اور فائر ڈرل بھی کروائی گئی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور محفوظ ردِعمل کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔
اس موقع پر شرکاء کو پنجاب سول ڈیفنس ریزیلیئنس کور (PCDRC) میں بطور رضاکار رجسٹریشن، دستیاب تربیتی مواقع، رضاکارانہ خدمات اور کور کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ مزید برآں، اسٹاف ممبران کو VCD.HOME.GOP.PK پورٹل کے ذریعے آن لائن بطور رضاکار رجسٹریشن کی دعوت دی گئی۔