19/05/2026
بھکر: محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے سیکرٹری کی خصوصی ہدایات پر تشکیل پانے والی اعلیٰ سطح ٹیکنیکل کمیٹی نے آج واسا بھکر کا جامع و مفصل دورہ کیا۔
مینیجنگ ڈائریکٹر واسا، جناب رضوان اکبر نے معزز کمیٹی کو بارشوں سے نمٹنے کے لیے کیے گئے ہنگامی و پیشگی اقدامات پر مدلل اور تفصیلی بریفنگ دی۔
بعد ازاں، کمیٹی کے کنوینر جناب محمد عامر شریف بریار، سپرنٹنڈنگ انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سرکل فیصل آباد، اور رکن جناب احمد ریاض، ڈپٹی ڈائریکٹر ایکس ای این ہیلتھ سرگودھا نے شہر کے حساس و نشیبی مقامات کا معائنہ کیا۔ بارش کے دوران نکاسی آب کی حقیقی صورتحال کا براہِ راست مشاہدہ کیا گیا۔
ایم ڈی واسا رضوان اکبر کے مطابق اس دورے کا محورِ خاص مون سون 2026 کے پیشِ نظر واسا کی مشینری، پمپنگ اسٹیشنز اور تمام تکنیکی آلات کی مکمل فعالیت کو یقینی بنانا تھا۔ کمیٹی نے سیور لائنز، سیلِج کیریئرز اور شہر کے بڑے نالوں کی صفائی یعنی ڈی سلٹنگ کے عمل کا نہایت باریک بینی سے جائزہ لیا، تاکہ متوقع موسلادھار بارشوں میں نکاسی آب کا نظام بلا تعطل اور بھرپور انداز میں فعال رہے۔
مینیجنگ ڈائریکٹر نے مزید واضح کیا کہ دو رکنی کمیٹی کا یہ دورہ واسا جھنگ کی آپریشنل صلاحیت کو نئی جہت دینے اور شہر کو ممکنہ سیلابی کیفیت یا رین ایمرجنسی سے محفوظ رکھنے کی انتظامی کاوشوں کی ایک کلیدی کڑی ہے۔ ٹیکنیکل کمیٹی نے واسا کی اب تک کی تیاریوں پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا اور نظام کو مزید مستحکم بنانے کے لیے قیمتی فنی تجاویز بھی پیش کیں۔
Faisalabad
Circle Faisalabad