08/09/2026
🚨 غیر قانونی ہنڈی/حوالہ نیٹ ورک کے خلاف FIA فیصل آباد کی بڑی کارروائی
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (FIA) فیصل آباد نے غیر قانونی ہنڈی/حوالہ اور غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم ہنزلا رفیق کو گرفتار کر لیا۔
🔹 ملزم پاکستان سے دبئی اور دیگر ممالک کو غیر قانونی رقوم کی منتقلی میں ملوث تھا۔
🔹 کارروائی کے دوران سفید ٹویوٹا یارس، موبائل فون، 3 نقد رسیدیں اور بینک ڈپازٹ رسیدیں برآمد کی گئیں۔
🔹 موبائل فون سے ہنڈی/حوالہ نیٹ ورک سے متعلق واٹس ایپ پیغامات، وائس نوٹس اور دیگر ڈیجیٹل شواہد بھی حاصل ہوئے۔
🔹 ملزم کے خلاف FIR No. FIR-CC-FSD(CBC)-28/26 درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
FIA فیصل آباد کا غیر قانونی ہنڈی/حوالہ، منی لانڈرنگ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔