29/05/2026
Balochistan Education Support Program (for female students)
تمام طالبات کو دوبارہ مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ امیدواران جو درج ذیل اہلیتی معیار پر پورا اترتی ہیں، اسکالرشپ پروگرام کے تحت BS Education / B.Ed (Four Years) پروگرامز میں داخلے کے لیے اہل ہوں گی:
• عمر 22 سال سے زیادہ نہ ہو
• بارہ سالہ تعلیم مکمل ہو (انٹرمیڈیٹ پاس)
• میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں کم از کم 55 فیصد نمبر ہوں
• بلوچستان کا مقامی/لوکل ڈومیسائل موجود ہو
وہ طالبات جو اس وقت کسی یونیورسٹی، کالج یا دیگر تعلیمی ادارے میں کسی بھی پروگرام یا کورس میں زیرِ تعلیم ہیں، وہ بھی اس اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتی ہیں، بشرطیکہ وہ مذکورہ اہلیتی معیار پر پورا اترتی ہوں۔
تاہم، اسکالرشپ میں منتخب ہونے کے بعد طالبات کو صرف BS Education / B.Ed (Four Years) پروگرام میں داخلہ لینا ہوگا۔ اس کے علاوہ، پہلے سے حاصل کردہ کریڈٹ آورز، سمسٹر یا کسی بھی تعلیمی ادارے میں مکمل کی گئی تعلیم کو اس پروگرام میں منتقل یا شمار نہیں کیا جائے گا۔ تمام منتخب طالبات کو نئے ادارے میں اپنی تعلیم پہلے سمسٹر/فرسٹ ایئر سے دوبارہ شروع کرنا ہوگی۔
اگر آپ مذکورہ اہلیتی معیار پر پورا اترتی ہیں اور اس اسکالرشپ پروگرام کا حصہ بننا چاہتی ہیں تو آخری تاریخ کا انتظار نہ کریں اور آج ہی اپنی درخواست جمع کروائیں۔
https://scholarship.pmubesp.gob.pk/Admission/Apply
https://whatsapp.com/channel/0029VbC7nrnK5cDCe8Mo3d3b
Commissioner Loralai Division.
Directorate of Youth Affairs Balochistan
Chief Secretary Balochistan