Drosh Chowk

Drosh Chowk تمام اشتہارات،اطلاعات نیک نیتی کے جزبےسے بعدازتصدیق شائع کرتے ہیں تاہم پھر بھی کاروباری معاملات کےذمہ دارنہیں ہیں۔

ماضی بعید میں دروش کے لوگوں کے توجہ کا مرکز پرانا بازاردروش میں واقع چوک تھا جہاں اشتہارات لگانے کا دستور تھا۔ پھر نیو بازار دروش بننے کے بعد اس چوک کی رونقیں معدوم ہوگئیں اور چوک نیو بازار دروش میں اشتہارات لگانے کا سلسلہ جاری ہوا۔ یہ اشتہارات عوامی مسائل ، اشتہار برائے ملازمت،سرکاری حکم نامے،سیاسی ایشوز، اطلاع فوتگی ، اشتہارات گمشدگی ، خوشخبری، ٹورنامنٹس کے اشتہارات وغیرہ پر مشتمل ہوتی

ہیں۔ اب چونکہ دروش چوک میں عملاً اشتہار لگانے کیلئے مخصوص جگہ بھی موجود نہیں اور نہ ہی لوگوں کو چوک میں کھڑے ہوکر اشتہارات پڑھنے کا موقع ملتاہے اور یہ کہ نہ ہر کوئی چوک آکر اشتہار لگانے یا پڑھنے کا قابل رہا ہے۔ اس ضرورت کے تحت اس فیس بک پیج کو بنا یا گیا ہے تا کہ استفادہ عام ہو اور معلومات تک رسائی آسان ہو ۔

انتقال پر ملال محمد شریف خان ولد زار ولی ساکنہ اوسیک دروش  بقضائے الہی انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج مورخہ 30مئی 2...
30/05/2026

انتقال پر ملال
محمد شریف خان ولد زار ولی ساکنہ اوسیک دروش بقضائے الہی انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج مورخہ 30مئی 2026 بوقت بعد از نماز عصر 6:30 بجے بمقام اوسیک دروش میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں شرکت کرے ثواب درین حاصل کریں۔

سوگواران
محمد رحیم (بھائی ) الرحیم کباب دروش
محمد کریم (بھائی ) ڈرائیور
محمد نذیر (بھائی )
و اہلیان اوسیک دروش

آپ سب کو عیدالاضحیٰ مبارک ہو!
27/05/2026

آپ سب کو عیدالاضحیٰ مبارک ہو!

شکریہ اقراربادشاہ رئیس صاحب!
26/05/2026

شکریہ اقراربادشاہ رئیس صاحب!

22/05/2026

شیراٹی لنک روڈ کی بحالی و آمدورفت کے لیے کھولے جانے پر ناظم جناب عبدالرحیم گجر نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے اس اہم عوامی مسئلے کے حل میں بروقت اقدامات پر بالخصوص ڈپٹی کمشنر آفس لوئر چترال، اسسٹنٹ کمشنر آفس دروش اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو دروش کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

دروش کی بیٹی کا تاریخی کارنامہ — ڈاکٹر سمرینہ جواد کی کامیابی پورے چترال کا فخرضلع چترال خصوصاً تحصیل دروش کے لیے یہ لمح...
21/05/2026

دروش کی بیٹی کا تاریخی کارنامہ — ڈاکٹر سمرینہ جواد کی کامیابی پورے چترال کا فخر

ضلع چترال خصوصاً تحصیل دروش کے لیے یہ لمحہ بے حد خوشی، فخر اور اعزاز کا ہے کہ ڈاکٹر سمرینہ جواد نے FCPS Part-II شعبہ Obstetrics & Gynaecology کامیابی کے ساتھ کلیئر کر کے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ یہ کامیابی صرف ایک فرد کی کامیابی نہیں بلکہ پورے علاقے، خصوصاً خواتین اور نوجوان طالبات کے لیے امید، حوصلے اور روشن مستقبل کی علامت ہے۔

ڈاکٹر سمرینہ جواد، ڈاکٹر جواد علی (ڈینٹل ڈسٹرکٹ اسپیشلسٹ DHQ چترال) کی اہلیہ اور سابق MS ڈاکٹر محمد یعقوب صاحب کی بہو ہیں۔ انہوں نے نہ صرف اپنی انتھک محنت، لگن اور مسلسل جدوجہد سے یہ اعزاز حاصل کیا بلکہ دروش کی پہلی لیڈی ڈاکٹر بن گئیں جنہوں نے Obs & Gynae میں FCPS Part-II مکمل کیا۔ یہ دروش کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی خاتون ڈاکٹر نے FCPS مکمل کر کے یہ بڑا اعزاز اپنے نام کیا ہو۔ اس تاریخی کامیابی نے پورے دروش اور چترال کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

میڈیکل کے شعبے میں FCPS Part-II کو انتہائی مشکل اور محنت طلب امتحان سمجھا جاتا ہے، جس کے لیے دن رات کی محنت، قربانی، صبر اور مستقل مزاجی درکار ہوتی ہے۔ ڈاکٹر سمرینہ جواد نے اپنی قابلیت اور عزم سے ثابت کیا کہ اگر انسان میں لگن اور مقصد واضح ہو تو کوئی منزل دور نہیں رہتی۔

آج چترال اور دروش کی بیٹیاں ڈاکٹر سمرینہ جواد کی کامیابی کو دیکھ کر یہ یقین حاصل کریں گی کہ وہ بھی زندگی کے کسی بھی میدان میں آگے بڑھ سکتی ہیں۔ یہ کامیابی نہ صرف خواتین کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے بلکہ معاشرے کو یہ پیغام بھی دیتی ہے کہ بیٹیوں کو تعلیم، مواقع اور اعتماد دیا جائے تو وہ قوم اور علاقے کا نام روشن کر سکتی ہیں۔

یہ کامیابی والدین، خاندان اور اساتذہ کے لیے بھی باعثِ مسرت ہے جنہوں نے ہر قدم پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ دروش جیسے خوبصورت مگر نسبتاً پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک بیٹی کا اس مقام تک پہنچنا نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال ہے۔

ہم دل کی گہرائیوں سے ڈاکٹر سمرینہ جواد اور ان کے اہلِ خانہ کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں، عزت، صحت، خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

اللہ کرے کہ چترال کی سرزمین اسی طرح قابل، محنتی اور باصلاحیت ڈاکٹرز، انجینئرز، اساتذہ اور لیڈرز پیدا کرتی رہے جو قوم و علاقے کا نام روشن کریں۔ ✨

اشتہار برائے جلسہ عام کل بروز جمعتہ المبارک22-05-2026  بعد از نماز جمعہ دروش چوک  میں ملک  کی موجودہ مہنگائی کے خلاف اور...
21/05/2026

اشتہار برائے جلسہ عام
کل بروز جمعتہ المبارک22-05-2026 بعد از نماز جمعہ دروش چوک میں ملک کی موجودہ مہنگائی کے خلاف اور پٹرولیم مصنوعات میں روز بروز اضافے کے خلاف جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں جماعت اسلامی کے ضلعی قائدین خطاب کریں گے۔ اہلیان دروش سے شرکت کی اپیل ہے۔
منجانب:
محمد عالم خان
نائب امیر جماعت اسلامی ضلع چترال
0345-8168431

انتقال پرملال
20/05/2026

انتقال پرملال

20/05/2026

ضرورت خون

18/05/2026
اسحٰق میڈیکل لیب نزد کیٹ ڈی ہسپتال دروش
17/05/2026

اسحٰق میڈیکل لیب نزد کیٹ ڈی ہسپتال دروش

Address

Chowk New Bazar Drosh
Drosh

Telephone

+923469894173

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Drosh Chowk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share