Assistant Commissioner Wari

Assistant Commissioner Wari To keep in touch with people.

انسپکٹرجنرل پولیس (آئی جی) خیبر پختونخوا نے واڑی سب ڈویژن ضلع دیر بالا کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈی۔آئی۔جی ملاکنڈ ڈویژن، ...
25/08/2026

انسپکٹرجنرل پولیس (آئی جی) خیبر پختونخوا نے واڑی سب ڈویژن ضلع دیر بالا کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈی۔آئی۔جی ملاکنڈ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر دیر بالا اور ڈی۔پی۔او دیر بالا موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر واڑی نے انہیں خوش آمدید کہا اور سب ڈویژن واڑی کے امن وامان کےخاطر اس دورے کو خوش آئند قرار دیا۔

*ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور آحمد آفریدی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی نے اوپن ڈور پالیسی* کے تحت نہاگدرہ واڑی سے تعلق رک...
20/08/2026

*ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور آحمد آفریدی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی نے اوپن ڈور پالیسی* کے تحت نہاگدرہ واڑی سے تعلق رکھنے والے علاقہ مشران *سیڑھئی، کارپاٹ اور سر بالا* کے مختلف وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل کو سنا۔ سیڑھئی۔کارپاٹ کے مشران نے دیرینہ مسلہ شریعت کی روسے حل کرنے کی استدعا کی۔ سربالا کے پانی کا مسلہ حل کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیلدار واڑی کو سپاٹ وزٹ کیلئے ہدایات جاری کردی۔ جو کہ جلد حل ہوجائیگا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سڑھئی۔ کارپاٹ کے مشران پر زور دیا کہ وہ پرامن رہے ان کا مسلہ خوش اسلوبی سےختم ہوجائیگا۔

*ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور آحمد آفریدی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم کا احسن اقدام۔*واڑی بازار میں نامعلوم ت...
20/08/2026

*ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور آحمد آفریدی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم کا احسن اقدام۔*
واڑی بازار میں نامعلوم تخریب کاروں نے اوصوڑئ درہ سے تعلق رکھنے والے غریب محنت کش شیرین زادہ کی ہتھ ریڑھی رات کے تاریکی میں جلا دی تھی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو چلنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر واڑی نے مذکورہ شخص کو دفتر بلایا اور ان کو نقد امداد کے ساتھ ساتھ ریلیف سامان بھی مہیا کیا جس میں کچن سیٹ، ترپال، کمبل وغیرہ شامل ہیں۔ پولیس کو سخت ہدایات جاری کیں کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے سخت ترین سزا دیں۔

*ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور آحمد افریدی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم نے درجہ ذیل سرگرمیاں سرانجام دیں۔*1. سب...
20/08/2026

*ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور آحمد افریدی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم نے درجہ ذیل سرگرمیاں سرانجام دیں۔*

1. سبزی اور فروٹس شاپس کا دورہ کیا۔ نرخنامے چیک کئے۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز پر جرمانے لگاۓ۔
2. پولٹری شاپس کا معائینہ کیا۔ پہلے سے ذبح شدہ مرغیاں اور صفائی کی ابتر صورتحال پر جرمانہ عائد۔
3. قصائیوں کے دکانات کا معائینہ کیا۔ گوشت کا معیار اور صفائی چیک کی۔
4. مختلف ہوٹلز کی چیکنگ کی گئی۔ صفائی کی ناقص صورتحال پر جرمانے عائد۔
*خلاصہ*
*کل جرمانہ: 12 ہزار*
*مراسلہ: 2*

14/08/2026

*تحصیل واڑی میں اسسٹنٹ کمشنر واڑی کی زیر نگرانی یوم جشن ازادی کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد*

🇵🇰 یومِ آزادی — 14 اگست 2026 🇵🇰اسسٹنٹ کمشنر واڑی کی جانب سے اہلِ وطن کو 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مب...
14/08/2026

🇵🇰 یومِ آزادی — 14 اگست 2026 🇵🇰

اسسٹنٹ کمشنر واڑی کی جانب سے اہلِ وطن کو 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے ملک کی ترقی، خوشحالی، امن و استحکام اور عوام کی خدمت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
پاک فوج پائندہ باد!

13/08/2026

*ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور آحمد افریدی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم نے درجہ ذیل سرگرمیاں سرانجام دیں۔*

1. *مختلف گورنمنٹ سکولوں کا دورہ کیا*۔ درس وتدریس کا جائزہ لیا۔ اساتذہ کی حاضری چیک کی گئی۔ پرنسپل صاحبان کو سکولوں میں فرنیچر اور کلاس رومز میں موجود مسائل کی نشاندہی کی اور ان کو دور کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

2. *تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال واڑی* کا دورہ کیا۔ مریضوں کو دی جانے والی سھولیات کا جائزہ لیا۔ لیبارٹری، فارمیسی سٹور اور مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔
3. *قصائیوں کے شاپس* کا دورہ کیا۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز پر قصائیوں پر جرمانے لگاۓ۔

*تحصیل واڑی میں یوم جشن آزادی کی تیاریاں جاری*۔ *اسسٹنٹ کمشنر واڑی نےسرکاری گاڑی کو قومی پرچم سے سجا دیا۔* *پاکستان زندہ...
12/08/2026

*تحصیل واڑی میں یوم جشن آزادی کی تیاریاں جاری*۔
*اسسٹنٹ کمشنر واڑی نےسرکاری گاڑی کو قومی پرچم سے سجا دیا۔*
*پاکستان زندہ باد*

*ضلع دیر بالا تحصیل واڑی میں ڈپٹی کمشنر منظور آفریدی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاپ عالم نے غیرقانونی/ ٹیکس نادہند...
12/08/2026

*ضلع دیر بالا تحصیل واڑی میں ڈپٹی کمشنر منظور آفریدی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاپ عالم نے غیرقانونی/ ٹیکس نادہندہ سیگریٹس کے خلاف کاروائی کی۔ مختلف قسم کے 570 پیکٹس (57 ڈنڈے)ٹیکس نادہندہ سیگریٹس بحق سرکار تلف۔ جو متعلقہ حکام کو بھجواۓ جائینگے۔*

*ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور آحمد افریدی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم نے درجہ ذیل سرگرمیاں سرانجام دیں۔*1. *م...
12/08/2026

*ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور آحمد افریدی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم نے درجہ ذیل سرگرمیاں سرانجام دیں۔*

1. *مختلف گورنمنٹ سکولوں کا دورہ کیا*۔ درس وتدریس کا جائزہ لیا۔ اساتذہ کی حاضری چیک کی گئی۔ پرنسپل صاحبان کو سکولوں میں فرنیچر اور کلاس رومز میں موجود مسائل کی نشاندہی کی اور ان کو دور کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

2. *تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال واڑی* کا دورہ کیا۔ مریضوں کو دی جانے والی سھولیات کا جائزہ لیا۔ لیبارٹری، فارمیسی سٹور اور مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔
3. *قصائیوں کے شاپس* کا دورہ کیا۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز پر قصائیوں پر جرمانے لگاۓ۔

Address

Wari, Dir Upper
Dir

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Wari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share