Civil Defense post D9 khall dir lower

Civil Defense post D9 khall dir lower Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Civil Defense post D9 khall dir lower, Emergency rescue service, khall, Dir.

🚨 Civil Defence Post D9 Khall
💪 حفاظت، رہنمائی اور عوامی خدمت کا عزم
🌊 قدرتی آفات اور ایمرجنسی صورتحال میں آپ کا ساتھ
📞 فوری رابطے اور ایمرجنسی ہیلپ لائن کے لیے یہاں موجود
03169970439
🌐 “Safety First, Service Always”

🇵🇰 ستمبر — یومِ دفاعِ پاکستان  🇵🇰 6سیول ڈیفنس پوسٹ D-9 خال کی جانب سے وطنِ عزیز پاکستان کے عظیم شہداء، غازیوں اور بہادر ...
06/09/2026

🇵🇰 ستمبر — یومِ دفاعِ پاکستان 🇵🇰 6

سیول ڈیفنس پوسٹ D-9 خال کی جانب سے وطنِ عزیز پاکستان کے عظیم شہداء، غازیوں اور بہادر سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے ملک کی سلامتی، دفاع اور خودمختاری کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔

6 ستمبر ہمیں اپنے اُن بہادر جوانوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی خدمت، حفاظت اور سلامتی کے لیے اپنا کردار ہمیشہ ادا کرتے رہیں گے۔

🌹 شہداءِ وطن کو سلام 🫡 قوم کے محافظوں کو سلام 🇵🇰 پاکستان زندہ باد

سیول ڈیفنس پوسٹ D-9 خال امن • خدمت • حفاظت۔

04/09/2026
🚨 افسوسناک حادثہ | تحصیل خالآج شام تقریباً 7 بجے دارالعلوم خال کے نیچے مین دیر چترال روڈ پر موٹر سائیکل حادثے میں الیاس ...
01/09/2026

🚨 افسوسناک حادثہ | تحصیل خال

آج شام تقریباً 7 بجے دارالعلوم خال کے نیچے مین دیر چترال روڈ پر موٹر سائیکل حادثے میں الیاس ولد محمد اسلم، سکنہ اسلام آباد جاں بحق ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس پوسٹ D-9 خال کے رضاکار گروپ وارڈن مکرم خان کی زیرِ نگرانی موقع پر پہنچے اور تمام ضروری خدمات انجام دیں۔

الحمدللہ، تیمرگرہ سے ایمبولینس طلب کرکے میت کو تمام ضروری کارروائی کے بعد اسلام آباد روانہ کر دیا گیا۔

🤲 اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

سول ڈیفنس پوسٹ D-9 خال

تحصیل خال، RCC برکلے پل کے قریب دریائے پنجکوڑہ کی دوسری جانب ایک پک اَپ ڈاٹسن، جو ٹاور کے لیے پٹرول لے کر جا رہی تھی، مو...
31/08/2026

تحصیل خال، RCC برکلے پل کے قریب دریائے پنجکوڑہ کی دوسری جانب ایک پک اَپ ڈاٹسن، جو ٹاور کے لیے پٹرول لے کر جا رہی تھی، موڑ کاٹتے ہوئے مشکل صورتحال کا شکار ہوگئی۔ گاڑی کا پچھلا ٹائر نالی کے اوپر آکر ہوا میں معلق ہوگیا، جس کے باعث گاڑی نہ آگے بڑھ سکتی تھی اور نہ ہی پیچھے آ سکتی تھی۔

اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس پوسٹ D-9 خال کے بہترین رضاکار اور سیکٹر وارڈن شاھد خان ماندیش، نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو 1122 سے رابطہ کیا اور موقع پر امدادی کارروائی کا انتظام کیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری رسپانس دیتے ہوئے کرین کی مدد سے پک اَپ ڈاٹسن کو بحفاظت نکال لیا۔

🤝 سول ڈیفنس پوسٹ D-9 خال عوام کی خدمت اور مشکل حالات میں فوری امداد کے لیے ہمیشہ پیش پیش ہے۔

🛡️ سول ڈیفنس پوسٹ D-9 خال
خدمتِ خلق — ہمارا عزم، ہماری ذمہ داری

خال نامسیر سے تعلق رکھنے والے مرحوم سلیم خان کی نمازِ جنازہ آج رات نامسیر باڑو میں ادا کر دی گئی۔اس موقع پر سیول ڈیفنس پ...
29/08/2026

خال نامسیر سے تعلق رکھنے والے مرحوم سلیم خان کی نمازِ جنازہ آج رات نامسیر باڑو میں ادا کر دی گئی۔

اس موقع پر سیول ڈیفنس پوسٹ D-9 خال کے رضاکاروں نے پوسٹ وارڈن مکرم خان کی زیرِ نگرانی بھرپور خدمات انجام دیں اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے سمیت دیگر ضروری انتظامات میں اپنا کردار ادا کیا۔

سیول ڈیفنس کے تمام رضاکاروں کو بروقت اور ذمہ دارانہ خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲

 🌊 دریائے پنجکوڑہ پر سول ڈیفنس رضاکاروں کی مسلسل نگرانی اور عوامی آگاہیڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبرپختونخوا جناب طارق حسین صا...
25/08/2026



🌊 دریائے پنجکوڑہ پر سول ڈیفنس رضاکاروں کی مسلسل نگرانی اور عوامی آگاہی

ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبرپختونخوا جناب طارق حسین صاحب، کنٹرولر سول ڈیفنس/ڈپٹی کمشنر دیر لوئر جناب بشارت احمد صاحب اور ضلعی سول ڈیفنس آفیسر جناب ضیاء اسلام صاحب کی خصوصی ہدایات پر 03 جولائی 2026 سے آج 25 اگست 2026 تک سول ڈیفنس پوسٹ D-9 خال کے رضاکار دریائے پنجکوڑہ کے مختلف حساس مقامات پر مسلسل رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

رضاکار دو شفٹوں میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے دریائے پنجکوڑہ کے دونوں کناروں پر روزانہ کی بنیاد پر کئی کلومیٹر پیدل گشت، نگرانی اور عوامی آگاہی کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔ اس دوران شہریوں کو دریا سے محفوظ فاصلہ رکھنے، دریا میں نہانے اور غیر ضروری طور پر کنارے کے قریب جانے سے گریز کرنے، جبکہ بچوں کو دریا سے دور رکھنے کی خصوصی ہدایات دی جاتی ہیں۔

📍 اہم ریسکیو و نگرانی پوائنٹس

پہلا پوائنٹ: تحصیل خال، سیلاب ہوٹل کے قریب

دوسرا پوائنٹ: تحصیل خال، سچہ فل کے قریب قائم ریسکیو پوائنٹ

ان دونوں اہم مقامات پر رضاکار مسلسل موجود رہتے ہیں، جبکہ دریائے پنجکوڑہ کے دیگر حساس مقامات کا بھی باقاعدگی سے وزٹ، گشت اور معائنہ کیا جاتا ہے۔

ڈیوٹی کے مؤثر انتظام اور رضاکاروں کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے اے ڈی سی دیر لوئر جناب اکرم شاہ صاحب سمیت دیگر متعلقہ افسران، سی ڈی او صاحبان، ڈویژنل، گروپ اور پوسٹ وارڈن صاحبان بھی وقتاً فوقتاً مختلف پوائنٹس کا دورہ کرکے ڈیوٹی اور انتظامات کا معائنہ کرتے ہیں۔

🤝 ایک بہترین ساتھی کی سعودی عرب روانگی

سول ڈیفنس پوسٹ D-9 خال کے ہمارے بہترین اور مخلص رضاکار جاوید احمد روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب روانہ ہوئے۔ اس موقع پر اے ڈی سی دیر لوئر جناب اکرم شاہ صاحب نے انہیں خود رخصت کیا، جبکہ فوسٹ وارڈن حسن خان، گروپ وارڈن مکرم خان، ڈویژنل وارڈن اخونزادہ اشفاق اللہ مدر خان، دیگر رضاکاروں اور گروپ کے معزز مشران نے بھی انہیں نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

سعودی عرب روانگی سے قبل جاوید احمد اپنے بہترین ساتھی اور رضاکار توصیف احمد کی عیادت کے لیے بھی گئے، جن کا ہاتھ کا آپریشن ہوا تھا۔ الحمدللہ، اب توصیف احمد کی طبیعت میں کافی بہتری ہے۔ جاوید احمد کی آمد پر توصیف احمد اور ان کے اہلِ خانہ نے بہترین مہمان نوازی کی، جو ہمارے رضاکاروں کے درمیان محبت، بھائی چارے اور باہمی اخوت کی خوبصورت مثال ہے۔

سول ڈیفنس کے یہ رضاکار کسی ذاتی مفاد یا معاوضے کے بغیر عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مسلسل اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ ان کی یہ رضاکارانہ کاوشیں بلاشبہ قابلِ تحسین اور خدمتِ خلق کی بہترین مثال ہیں۔

⚠️ عوام کے نام اہم اپیل

تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ دریائے پنجکوڑہ سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں، بچوں کو دریا کے قریب جانے سے روکیں، دریا میں نہانے سے مکمل گریز کریں اور سول ڈیفنس و ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔

آپ کی معمولی سی احتیاط، ایک قیمتی جان بچا سکتی ہے۔

سیول ڈیفنس پوسٹ D-9 خال
آپ کی حفاظت، ہماری ذمہ داری۔







سیول ڈیفنس پوسٹ D-9 خالاعزاز اللہ، سردار خان، صفی اللہ اور جلال خان کی بھابھی، جبکہ حیات خان کی اہلیہ کے انتقال پر سیول ...
23/08/2026

سیول ڈیفنس پوسٹ D-9 خال

اعزاز اللہ، سردار خان، صفی اللہ اور جلال خان کی بھابھی، جبکہ حیات خان کی اہلیہ کے انتقال پر سیول ڈیفنس پوسٹ D-9 خال کے رضاکاروں نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

رضاکاروں نے نمازِ جنازہ کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، عوام کو سہولت فراہم کرنے اور نظم و ضبط قائم رکھنے میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں، جس کے باعث نمازِ جنازہ پُرسکون، منظم اور باوقار ماحول میں ادا ہوئی۔

سیول ڈیفنس پوسٹ D-9 خال کے رضاکار عوامی خدمت اور مشکل وقت میں شہریوں کی معاونت کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

سیول ڈیفنس پوسٹ D-9 خال
خدمتِ خلق — ہمارا عزم

🚨 اہم ریسکیو اپڈیٹ | واڑی، اپر دیرضلع اپر دیر کی تحصیل واڑی کے مقام پر دریائے پنجکوڑہ میں تین بچے ڈوب گئے تھے۔ دو بچوں ک...
17/08/2026

🚨 اہم ریسکیو اپڈیٹ | واڑی، اپر دیر

ضلع اپر دیر کی تحصیل واڑی کے مقام پر دریائے پنجکوڑہ میں تین بچے ڈوب گئے تھے۔ دو بچوں کی لاشیں پہلے ہی ریکور کر لی گئی تھیں، جبکہ تیسرے بچی کی لاش تاحال لاپتہ تھی۔

آج تورمنگ خوڑ کے مقام پر مقامی افراد کی جانب سے ایکسکیویٹر کے ذریعے کام کے دوران لاپتہ بچی کی لاش برآمد کر لی گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس پوسٹ D-9 خال کے رضاکاروں کو آگاہ کیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس کے رضاکار اور ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور مشترکہ ریسکیو آپریشن کے ذریعے بچی کی لاش کو ریسکیو کرکے ایمبولینس کے ذریعے واڑی، اپر دیر منتقل کیا گیا۔

سول ڈیفنس پوسٹ D-9 خال اپنے رضاکاروں کو بروقت رسپانس، انسانی ہمدردی اور خدمتِ خلق کے جذبے پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ 🤝

🤲 اللہ تعالیٰ بچے کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

سول ڈیفنس پوسٹ D-9 خال
🇵🇰 خدمتِ انسانیت — ہمارا عزم، ہماری پہچان

سیول ڈیفنس پوسٹ D-9 خال کے تقریباً 30 سے 35 رضاکار اپنے ساتھی رضاکار توصیف احمد کی عیادت اور خدمت کے لیے باچا خان میڈیکل...
08/08/2026

سیول ڈیفنس پوسٹ D-9 خال کے تقریباً 30 سے 35 رضاکار اپنے ساتھی رضاکار توصیف احمد کی عیادت اور خدمت کے لیے باچا خان میڈیکل کمپلیکس تیمرگرہ میں ان کے ساتھ موجود رہے۔

الحمدللہ، توصیف احمد کا ہاتھ کا آپریشن کامیاب رہا اور آپریشن کے بعد ان کی طبیعت بھی بہتر ہوگئی۔ رات تقریباً 12 بجے سیول ڈیفنس کے رضاکار ان کی طبیعت بہتر ہونے پر اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے، جبکہ ان کی فیملی ان کے ساتھ موجود رہی۔ ان شاء اللہ صبح دوبارہ رضاکار ان کی عیادت اور خدمت کے لیے موجود ہوں گے۔

اس موقع پر محترم ڈپٹی چیف وارڈن میاں گل ظہور خان صاحب نے بھی ان کی عیادت کی، خیریت دریافت کی اور صحت یابی کے لیے دعا فرمائی، جس پر ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

اسی طرح محترم پوسٹ وارڈن میاں بانڈہ فضل و جان صاحب دوپہر سے رات 12 بجے تک توصیف احمد کے ساتھ موجود رہے اور ان کی خدمت و دیکھ بھال میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

ہم دونوں معزز شخصیات اور تمام سیول ڈیفنس رضاکاروں کے خلوص اور جذبۂ خدمت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ توصیف احمد کو جلد مکمل صحت و عافیت عطا فرمائے اور تمام خدمت کرنے والوں کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین 🤲❤️

سیول ڈیفنس پوسٹ D-9 خال 🇵🇰
خدمتِ خلق — ہمارا عزم، ہماری پہچان

سیول ڈیفنس پوسٹ D-9 خال کے ایکٹیو اور مخلص رضاکار توصیف احمد کے ہاتھ کا آپریشن ہوا ہے۔سیول ڈیفنس پوسٹ D-9 خال کی پوری ٹی...
08/08/2026

سیول ڈیفنس پوسٹ D-9 خال کے ایکٹیو اور مخلص رضاکار توصیف احمد کے ہاتھ کا آپریشن ہوا ہے۔
سیول ڈیفنس پوسٹ D-9 خال کی پوری ٹیم کی جانب سے تحصیل خال کے تمام عوام سے خصوصی دعاؤں کی اپیل ہے کہ توصیف احمد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا فرمائیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں صحتِ کاملہ عطا فرمائے، ہر تکلیف اور پریشانی دور فرمائے اور انہیں جلد صحت یاب کرکے دوبارہ اپنی ٹیم اور عوام کی خدمت کے قابل بنائے۔
آمین ثم آمین۔ 🤲❤️
سیول ڈیفنس پوسٹ D-9 خال 🇵🇰
خدمتِ خلق — ہمارا عزم، ہماری پہچان

Address

Khall
Dir

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Civil Defense post D9 khall dir lower posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share