11/05/2026
انصاف یوتھ ونگ دیر بالا کی تنظیم سازی کے سلسلے میں دوسرا انٹرویو آج شیلٹن ہوٹل دیر میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں تحصیل دیر و براول سے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے تنظیم کا حصہ بننے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
انٹرویو پینل میں انصاف یوتھ ونگ ملاکنڈ ریجن کے نائب صدر شاید اللہ خان، ضلعی صدر احسان صابر، سیکٹری جنرل سنگین خان، سینئر نائب صدر میر فرمان، نائب صدر وقاص احمد سواتی، نائب صدر ضیاء اللہ یوسفزئی، نائب صدر محیب عالم ڈی جی ایس ریاض عالم، موجود تھے۔
پروگرام کے دوران نوجوانوں کے جذبے، اعتماد اور تنظیمی شعور کو سراہا گیا، جبکہ میرٹ، صلاحیت اور تنظیمی ڈسپلن کو مدنظر رکھتے ہوئے امیدواروں کا جائزہ لیا گیا۔
انٹرویو کا پہلا دوسرا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ ان شاء اللہ 12 مئی کو تحصیل کلکوٹ اور شیرنگل میں تنظیم سازی کا تیسرے مرحلے کا انٹرویوز منعقد ہو گا۔ بعد ازاں انصاف یوتھ ونگ ضلع دیر بالا کابینہ مکمل جانچ پڑتال کے بعد تحصیل سطح پر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
ان شاء اللہ، نوجوانوں کے تعاون، ڈسپلن اور اتحاد کے ساتھ انصاف یوتھ ونگ کو ضلع دیر بالا میں ایک مضبوط، فعال اور منظم قوت بنایا جائے گا۔