Assistant Commissioner Samarbagh Dir Lower

Assistant Commissioner Samarbagh Dir Lower Official page of AC/SDM Samarbagh, Dir Lower.
(1)

28/05/2026
عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیاحتی مقام شاہی و بنشاہی تحصیل ثمرباغ انے والے سیاحوں کو خوش امدید کہتے ہیں۔ ایمرجنسی کے صورت میں...
28/05/2026

عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیاحتی مقام شاہی و بنشاہی تحصیل ثمرباغ انے والے سیاحوں کو خوش امدید کہتے ہیں۔
ایمرجنسی کے صورت میں پولیس سٹیشن نمبر
0945-850020
یا بینر پر درج کنٹرول روم نمبرز پر رابطہ کریں۔ مذکورہ بینرز شاہی روٹ پر جگہ جگہ نصب ہو چکے ہیں۔
ہمارا مقصد اپ کے حفاظت اور بروقت تعاون ہے۔

27/05/2026
عید الاضحیٰ صفائی مہم کے حوالے سے فیلڈ دورہ و نگرانی رپورٹ سب ڈویژن ثمرباغ مورخہ 27 مئی 2026۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔...
27/05/2026

عید الاضحیٰ صفائی مہم کے حوالے سے فیلڈ دورہ و نگرانی رپورٹ سب ڈویژن ثمرباغ مورخہ 27 مئی 2026
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبائی حکومت کے احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز عوامی سہولت اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے، اسسٹنٹ کمشنر ثمر باغ محمد ایاز نے مختلف ویلج کونسلوں کا دورہ کیا اور صفائی کے عمل کی خود نگرانی کی۔
تفصیلی معائنے کے دوران صفائی کا عملہ (Janitors) پہلے سے تیار کردہ "کلین نیس پلان" کے مطابق الائشیں اور کچرا جمع کرنے میں مصروف پایا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے عملے کو ہدایات جاری کیں کہ تمام علاقوں سے کچرے اور الائشوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے اور انہیں فوری طور پر مقررہ ڈمپنگ پوائنٹس پر منتقل کیا جائے۔
صفائی عملے نے اسسٹنٹ کمشنر کو یقین دلایا
کہ عید کے پلان پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور صفائی کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔
عید کے ایام میں شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ — محمد ایاز (اسسٹنٹ کمشنر ثمر باغ)

عید الاضحٰی کے پہلے روز پر اسسٹنٹ کمشنر ثمر باغ کا جندول پارک معیار کا دورہ رپورٹ سب ڈویژن ثمرباغ مورخہ 27 مئی 2026۔۔۔۔۔...
27/05/2026

عید الاضحٰی کے پہلے روز پر اسسٹنٹ کمشنر ثمر باغ کا جندول پارک معیار کا دورہ رپورٹ سب ڈویژن ثمرباغ مورخہ 27 مئی 2026
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے، اسسٹنٹ کمشنر ثمر باغ محمد ایاز نے جندول پارک معیار میں بچوں کے جھولوں (Joy Rides) کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس دورے کا بنیادی مقصد پارک میں بچوں کو فراہم کی جانے والی تفریحی سہولیات کی نگرانی اور جھولوں کی فٹنس اور فنی مہارت کو جانچنا تھا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
معائنے کے دوران بچوں کے لیے فراہم کردہ سروسز اور جھولوں کی ظاہری فٹنس مجموعی طور پر تسلی بخش پائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے پارک کی انتظامیہ اور مالک کو سخت ہدایات جاری کیں کہ وہ پارک میں آنے والے بچوں اور دیگر زائرین کے لیے فول پروف سیکیورٹی، مکمل سہولیات اور حفاظت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں۔
پارک کے مالک نے انتظامیہ کی ان ہدایات کو سراہا اور یقین دلایا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ تمام حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔
عوامی مقامات خصوصاً بچوں کی تفریح گاہوں میں حفاظتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ — محمد ایاز (اسسٹنٹ کمشنر ثمر باغ)
>

عیدالاضحیٰ کے موقع پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ثمرباغ میں مریضوں کیلئے دستیاب سہولیات کا معائنہ رپورٹ سب ڈویژن ثمرباغ مورخ...
27/05/2026

عیدالاضحیٰ کے موقع پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ثمرباغ میں مریضوں کیلئے دستیاب سہولیات کا معائنہ رپورٹ سب ڈویژن ثمرباغ مورخہ 27 مئی 2026
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عید کے پہلے روز اسسٹنٹ کمشنر ثمر باغ محمد ایاز نے ٹی ایچ کیو (THQ) ہسپتال ثمر باغ کا دورہ کیا۔
اپنے دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات (emergency response mechanism) کا جائزہ لیا۔ ہسپتال میں طبی عملہ الرٹ اور ادویات کی وافر مقدار موجود پائی گئی، جبکہ موجود ایمرجنسی کیسز کو مثبت طریقے سے نمٹایا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ اور عملے ک ہدایات جاری کیں کہ عید کے دنوں میں ہسپتال آنے والے تمام مریضوں کو مکمل تعاون اور بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ہسپتال کے عملے نے ان ہدایات پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

مویشی منڈی معیار میں سہولیات کے موجودگی بارے جائزہ رپورٹ سب ڈویژن ثمرباغ مورخہ 26 مئی 2026۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صوبائی حکو...
26/05/2026

مویشی منڈی معیار میں سہولیات کے موجودگی بارے جائزہ رپورٹ سب ڈویژن ثمرباغ مورخہ 26 مئی 2026
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبائی حکومت کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ محمد ایاز نے معیار مویشی منڈی میں موجود سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے طرف سے پانی اور شیڈ کے سہولت موجود پائی گئی جبکہ وہاں پر موجود لوگوں نے سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

*عیدالاضحیٰ کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ انتظامیہ جندول کا عوامی ریلیف کے لیے عملی اقدامات رپورٹ سب ڈویژن ثمرباغ مورخہ 26 مئی...
26/05/2026

*عیدالاضحیٰ کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ انتظامیہ جندول کا عوامی ریلیف کے لیے عملی اقدامات رپورٹ سب ڈویژن ثمرباغ مورخہ 26 مئی 2026*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ثمر باغ نے عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے اور شہر کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے فیلڈ میں متحرک کردار ادا کیا اور مختلف بازاروں اور شاہراہوں کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس دورے کے دوران کیے گئے اہم اقدامات درج ذیل ہیں:
* **تجاوزات کا خاتمہ:** ایس ڈی پی او (SDPO) جندول کی ہمراہ سڑکوں کے اطراف قائم تمام عارضی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا جو ٹریفک کی روانی میں شدید خلل کا باعث بن رہی تھیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کا سامان ضبط کر کے انہیں آئندہ کے لیے محتاط رہنے کی سخت وعید کی گئی۔

* **ٹرانسپورٹ اور کرایوں کی چیکنگ:** پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا تاکہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول نہ کیا جا سکے اور اوور لوڈنگ کا سدِباب ہو سکے۔ اس موقع پر مسافروں نے لوکل ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ چند ایک کے خلاف کارروائی ہو کر ذیادہ کرایہ واپس کیا گیا۔

* **پیٹرول پمپس کا معائنہ:** پیٹرول پمپس پر پیٹرول کے پیمانوں (Guages) اور اسٹاک کی دستیابی کو باریک بینی سے چیک کیا گیا جو کے تسلی بخش پایا گیا۔ تمام پیٹرول پمپس مالکان کو صاف ٹھنڈے پانی کے دستیابی کیلئے ہدایات جاری کی گئی تاکہ عوام، مسافر و سیاح متاثر نہ ہو۔

* **اشیاء خوردونوش کی قیمتیں اور معیار:** روزمرہ استعمال کی اشیاء، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں، کوالٹی اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا، جو تسلی بخش پائی گئیں۔

مجموعی طور پر تمام صورتحال اطمینان بخش رہی۔ انتظامیہ عوامی مفاد اور قانون کی بالادستی کے لیے اس طرح کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رکھے گی۔

عیدالاضحیٰ کے تیاریوں میں مصروف عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے غرض تحصیلدار منڈہ شہزاد احمد کی منڈہ بازار میں مختلف کارروائ...
26/05/2026

عیدالاضحیٰ کے تیاریوں میں مصروف عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے غرض تحصیلدار منڈہ شہزاد احمد کی منڈہ بازار میں مختلف کارروائیاں رپورٹ
سب ڈویژن ثمرباغ
مورخہ: 26 مئی 2026
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبائی حکومت کے احکامات کے روشنی میں اج تحصیلدار منڈہ شہزاد احمد نے لیویز اسٹاف کے ہمراہ منڈہ بازار کا تفصیلی معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران اشیائے خوردونوش، بیکری شاپس، سبزی و فروٹ، مرغی فروشوں اور دیگر ضروری اشیاء فروخت کرنے والی مختلف دکانوں کی چیکنگ کی گئی۔ سرکاری نرخ ناموں کی دستیابی، نمایاں آویزاں ہونے اور مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کا بغور جائزہ لیا گیا۔
دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں رکھیں اور عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں۔

اسی طرح مویشی منڈی کا بھی دورہ کیا گیا جہاں ٹی ایم اے کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ موقع پر موجود عملے کو ہدایات جاری کی گئیں کہ خریداروں اور بیوپاریوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں اور بیماریوں کی روک تھام کے لیے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔

پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مسافروں کی شکایات سنی گئیں جبکہ ڈرائیور حضرات کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کرایوں کی مکمل پابندی کریں اور زائد کرایہ وصول کرنے سے اجتناب کریں۔

بازار میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے عارضی تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور متعلقہ افراد کو فوری طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
دورانِ معائنہ بعض دکانداروں اور ڈرائیور حضرات کو معمولی بے ضابطگیوں پر تنبیہ کی گئی اور انہیں آئندہ کے لیے خبردار کیا گیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مجموعی طور پر بازار کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی تاہم عوامی سہولیات، صفائی اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو مزید مؤثر بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

Address

Dir Khan

Telephone

+92945851099

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Samarbagh Dir Lower posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Assistant Commissioner Samarbagh Dir Lower:

Share