AC Depalpur

AC Depalpur Official page ®
Assistant Commissioner Depalpur | Faisal Shahzad Cheema

Public Service • Governance • Administration

اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور فیصل شہزاد چیمہ کی ہدایت پر ڈھکی کی واٹر سپلائی کی بحالی کے لیے ٹیم رات گئے مصروف عمل ہے۔ ہر ممکن ...
09/06/2026

اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور فیصل شہزاد چیمہ کی ہدایت پر ڈھکی کی واٹر سپلائی کی بحالی کے لیے ٹیم رات گئے مصروف عمل ہے۔
ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ مسئلے کو صبح سے پہلے حل کر لیا جائے۔

ٹیکسٹائل مل ملازمین کو سالہا سال سے زیر التوا واجبات کی ادائیگیایک نجی ٹیکسٹائل مل اور اس کے 28 ملازمین کے درمیان تنخواہ...
09/06/2026

ٹیکسٹائل مل ملازمین کو سالہا سال سے زیر التوا واجبات کی ادائیگی

ایک نجی ٹیکسٹائل مل اور اس کے 28 ملازمین کے درمیان تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا سالہا سال پرانا معاملہ کامیابی سے حل کر لیا گیا۔

مل مالکان کی جانب سے ملازمین کے تقریباً 50 لاکھ روپے کے بقایا واجبات طویل عرصے سے ادا نہیں کیے جا رہے تھے۔ اگرچہ سال 2024 میں عدالت نے ملازمین کے حق میں فیصلہ بھی صادر کیا تھا، تاہم اس فیصلے پر عملدرآمد نہ ہو سکا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور فیصل شہزاد چیمہ کی زیر نگرانی مل انتظامیہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں آج تمام متاثرہ ملازمین کو ان کے واجبات کے مکمل چیکس فراہم کر دیے گئے۔

دور دراز علاقوں سے آنے والے ملازمین نے اپنے دیرینہ واجبات کی وصولی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فیصل شہزاد چیمہ کا شکریہ ادا کیا اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔






Govt of Punjab Commissioner Sahiwal Deputy Commissioner Okara

تحصیل دیپالپور کی پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن !بورڈ آف ریونیو پنجاب  کی حالیہ رپورٹ کے مطابق تحصیل دیپالپور 99.67 اسکور کے...
07/06/2026

تحصیل دیپالپور کی پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن !
بورڈ آف ریونیو پنجاب کی حالیہ رپورٹ کے مطابق تحصیل دیپالپور 99.67 اسکور کے ساتھ صوبے بھر میں سرفہرست ہے۔ عوام کی خدمت اور حکومتی اہداف کا حصول ہماری اولین ترجیح ہے۔
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ تحصیل دیپالپور پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر آئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور فیصل شہزاد چیمہ کی سرپرستی میں تحصیل انتظامیہ دیپالپور کو ہر شعبے میں پہلے نمبر پر لانے کے لیے متحرک ہے۔ یہ کامیابی تحصیل دیپالپور کے لیے پنجاب بھر میں باعث فخر ہے۔ تمام اہلیان دیپالپور کو بہت مبارک ہو۔

ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی ہدایات پر گزشتہ روز  تحصیل دیپالپور کے مختلف محلہ جات کا دورہ کیا اور عوام کو درپیش سیوریج مسائل کا...
04/06/2026

ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی ہدایات پر گزشتہ روز تحصیل دیپالپور کے مختلف محلہ جات کا دورہ کیا اور عوام کو درپیش سیوریج مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انجینئرنگ ٹیم بھی ہمراہ تھی۔

بیشتر مسائل کئی سال پرانی سیوریج لائنوں کی وجہ سے پیدا ہو رہے ہیں جو آبادی میں اضافے کے باعث اب ناکافی ہو چکی ہیں۔ ان لائنوں کی ازسرنو تبدیلی کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ اس سے قبل انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ عوام کو درپیش مسائل کو فوری طور پر زیادہ سے زیادہ حل کیا جا سکے۔

شہری علاقوں کا خود دورہ کرنے کا مقصد زمینی حقائق کا بہتر جائزہ لینا ہے تاکہ مجوزہ ترقیاتی سکیم کو مؤثر انداز میں نافذ کیا جا سکے۔

دیول نگر میں سیوریج کی ناقص صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ عملے کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔ عملہ گزشتہ رات گئے تک سیوریج لائنوں کی بحالی پر کام کرتا رہا جس کے نتیجے میں صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق انتظامیہ عوامی مسائل کے حل اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے بھرپور انداز میں متحرک ہے۔




Govt of Punjab Commissioner Sahiwal Deputy Commissioner Okara

04/06/2026

محرم الحرام کے موقع پر امن و امان، سکیورٹی اور انتظامی امور کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید نے ڈی پی او اوکاڑہ،اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور، اور اے ایس پی دیپالپور کے ہمراہ جلوسوں اور مجالس کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران سکیورٹی انتظامات، ٹریفک پلان، صفائی ستھرائی، لائٹنگ اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا گیا جبکہ متعلقہ محکموں کو تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے اور عزاداران کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

انتظامیہ محرم الحرام کے ایام میں بین المذاہب ہم آہنگی، عوامی سہولت اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔





Govt of Punjab Commissioner Sahiwal Deputy Commissioner Okara

عید الالضحیٰ ریلیف ختم سمارٹ لاک ڈاؤن کا دوبارہ نفاذحکومت پنجاب کی کفایت شعاری مہم کے تحت ضلع کی تینوں تحصیلوں میں سمارٹ...
03/06/2026

عید الالضحیٰ ریلیف ختم سمارٹ لاک ڈاؤن کا دوبارہ نفاذ
حکومت پنجاب کی کفایت شعاری مہم کے تحت ضلع کی تینوں تحصیلوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے اوقات کار دوبارہ سے بحال کر دیے گئے ہیں جس کے تحت تمام دکانیں رات 9 بجے اور ہوٹل ریسٹورنٹ رات 11 بجے بند کیے جائیں گے۔بیکریاں، پٹرول پمپس،تندوروں اور میڈیکل سٹورز کو استشنی حاصل ہوگا تاجر و دکانداران سے گزارش ہے کہ کسی بھی قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کریں

سوشل میڈیا صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی قسم کا بھی فرقہ وارانہ مواد جس سے کسی بھی مذہب کی لوگوں کی دل آزاری ہو یامذ...
02/06/2026

سوشل میڈیا صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی قسم کا بھی فرقہ وارانہ مواد جس سے کسی بھی مذہب کی لوگوں کی دل آزاری ہو یامذہبی عقائد کوٹھیس پہنچے ایسے مواد کی سوشل میڈیا پیجز، فیس بک،ٹک ٹاک، انسٹا گرام، ٹویٹر یا دیگر کسی بھی پیج پر تشہیر کرنا ناقابل معافی جرم ہے۔ اگر کسی نے بھی ایسا مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔






آج ڈھکی کا دورہ کرنے جاتے ہوۓ بصیرپور گیٹ کے سامنے محلہ عیسی لنگا والی گلی کی سیور لائن بند پائی۔ موقع پر عملے کو بلا کر...
31/05/2026

آج ڈھکی کا دورہ کرنے جاتے ہوۓ بصیرپور گیٹ کے سامنے محلہ عیسی لنگا والی گلی کی سیور لائن بند پائی۔
موقع پر عملے کو بلا کر لائن چالو کروائی۔

اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور فیصل شہزاد چیمہ کی ہدایت پر اسپیشل برانچ دیپالپور نے ایک نوسرباز گروہ کی نشاندہی کی جنہیں گرفتار ک...
31/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور فیصل شہزاد چیمہ کی ہدایت پر اسپیشل برانچ دیپالپور نے ایک نوسرباز گروہ کی نشاندہی کی جنہیں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ دونوں پچھلے کچھ ماہ سے پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں جعلی انسپکشن ٹیم کے ممبر بن کر سرکاری دفاتر کی جانچ پڑتال کرنے میں مصروف عمل تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور نے اسی طرح کے ایک اور بلیک میلنگ گروہ پر چند ماہ پہلے کارروائی کی تھی، جس کی وجہ سے اس جیسے دیگر گروہ دیپالپور انتظامیہ سے محتاط ہو گئے اور یہ گروہ بھی اسی وجہ سے باقی اضلاع / تحصیلوں اور دفاتر میں سرگرم رہا جبکہ دیپالپور انتظامیہ کی نظروں سے بچتا رہا۔ اس گروہ کی منظر عام پر آنے والی فوٹوز میں دیپالپور انتظامیہ کے ساتھ کوئی فوٹو نہ ہے۔
پچھلے ہفتے اس گروہ نے دیپالپور مویشی منڈی کا دورہ کیا اور تمام تر انتظامات مکمل ہونے کے باوجود وہاں موجود عملے پر اپنا رعب جمانا اور بلیک میل کرنا چاہا۔ اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوۓ اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور نے اسے دفتر بلا کر اس کی سرزنش کی اور اسے واضح کیا کہ یہ بلیک میلنگ ادھر نہ چلے گی۔ ساتھ ہی ان سے ان کے کارڈ مانگے جو ان نے جلد لا کر دکھانے کی یقین دہانی کروائی۔ اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور نے ساتھ ہی اسپیشل برانچ دیپالپور کو ان کی مکمل جانچ کی ہدایات جاری کیں جو کل واضح ہوئیں۔
ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی ہدایات پر ان کو فوری گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا گیا۔
اس گروہ نے مختلف لوگوں کو نوکری کا جھانسا دے کر لاکھوں روپے لوٹے۔ انتظامیہ ایسے نوسرباز گروہوں کے خلاف متحرک ہے۔ عوام سے التماس ہے کہ ایسے نوسربازوں سے محتاط رہیں اور کسی بھی شک کی صورت میں فوری انتظامیہ کو اطلاع دیں۔

اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور فیصل شہزاد چیمہ کی زیر صدارت "اپنا کھیت اپنا روزگار" پروگرام کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کی ج...
30/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور فیصل شہزاد چیمہ کی زیر صدارت "اپنا کھیت اپنا روزگار" پروگرام کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال کے حوالے سے ریونیو سٹاف کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں درخواستوں کی شفاف اور میرٹ پر سکروٹنی کو یقینی بنانے، مستحق کسانوں تک سہولیات کی بروقت فراہمی اور تمام مراحل کو مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔

وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق فلاحی منصوبوں کے ثمرات حقیقی حقداروں تک پہنچانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔







Maryam Nawaz Sharif Govt of Punjab Commissioner Sahiwal Deputy Commissioner Okara

Address

Dipalpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AC Depalpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share