JTI dera Ismail khan city

JTI dera Ismail khan city آفیشل پیج جمیعت طلباء اسلام ڈیرہ سٹی 1
صدر ۔ حافظ محمد فاروقی ۔
سیکرٹری جنرل ۔ محمد عثمان انس

جمیعت علماء اسلام ڈیرہ سٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شاندار اجلاس ۔ دونوں شہزادے مولانا ضیاء الرحمان صاحب و مولانا عبید ال...
06/09/2026

جمیعت علماء اسلام ڈیرہ سٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شاندار اجلاس ۔
دونوں شہزادے مولانا ضیاء الرحمان صاحب و مولانا عبید الرحمان صاحب اجلاس میں موجود ۔
تین گھنٹوں سے مسلسل کارکنان و ذمہ داران کی بات چیت سماعت کررہے ہیں ۔
شاندار اجلاس منعقد کرنے پر جمیعت علماء اسلام ڈیرہ سٹی کے امیر و جنرل سیکرٹری کو خراج تحسین ۔
اجلاس کی تیسری نشست شروع ۔
از ۔ جمیعت طلباء اسلام ڈیرہ سٹی

مولانا امجد خان صاحب کو امیر جمیعت علماء اسلام صوبہ پنجاب بلامقابلہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔*حافظ محمد ف...
05/09/2026

مولانا امجد خان صاحب کو امیر جمیعت علماء اسلام صوبہ پنجاب بلامقابلہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
*حافظ محمد فاروقی*

یہ انتخاب ان شاء اللہ پنجاب کی جماعت کے لیے ایک نئے، مضبوط اور مؤثر سفر کا آغاز ثابت ہوگا۔
*صدر جمیعت طلباء اسلام ڈیرہ سٹی*

مولانا امجد خان صاحب کی قیادت، تجربہ اور دینی بصیرت سے صوبہ پنجاب میں جماعت کی سرگرمیوں کو نئی توانائی ملے گی۔
*حافظ محمد فاروقی*
*صدر جمیعت طلباء اسلام ڈیرہ سٹی*

ہمیں یقین ہے کہ ان کی امارت میں صوبہ بھر میں کارکنان میں اتحاد اور نظم و ضبط مزید مستحکم ہوگا۔
*حافظ محمد فاروقی*

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مولانا صاحب سے دین، ملت اور ملک کی خدمت کا کام لے اور ان کے فیصلوں میں برکت عطا فرمائے۔
*صدر جمیعت طلباء اسلام ڈیرہ سٹی*

صوبہ پنجاب کی جمیعت علماء اسلام کے تمام حلقوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
*حافظ محمد فاروقی*
*صدر جمیعت طلباء اسلام ڈیرہ سٹی*

ایک بار پھر مولانا امجد خان صاحب کو اس عظیم ذمہ داری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
*حافظ محمد فاروقی*

05/09/2026

حضرت مولانا امجد خان صاحب جےیوآئی پنجاب کے امیر منتخب۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کا جامعہ عثمانیہ مریالی کا دورہجامعہ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ،اساتذہ و طلبہ سے ملاقات، عو...
05/09/2026

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کا جامعہ عثمانیہ مریالی کا دورہ

جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ،
اساتذہ و طلبہ سے ملاقات، عوامی مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان حکمت اللہ صاحب نے ڈیرہ اسماعیل خان کے قدیم دینی ادارے جامعہ عثمانیہ مریالی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر مہتمم جامعہ، ممبر امن کمیٹی اور جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام ڈیرہ سٹی مولانا قاری محمد عمیر فاروقی نے ڈپٹی کمشنر صاحب کا استقبال کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جامعہ کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا، اساتذہ کرام اور طلبہ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر چیئرمین امن کمیٹی الحاج عبدالحلیم خان قصوریہ کی موجودگی میں علماء کرام سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حکمت اللہ صاحب نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کو امن کا گہوارہ بنانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اس مقصد کے لیے ہم سب کو عملی طور پر اپنا بھرپور اجتماعی اور انفرادی کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب علماء کرام اور خطباء حضرات ممبرِ رسول ﷺ سے امن، سلامتی اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں تو معاشرتی نظام کا ہر پہلو سنور جاتا ہے۔ انہوں نے امن کے قیام کے لیے مولانا قاری محمد عمیر فاروقی کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

ڈپٹی کمشنر صاحب نے جامعہ عثمانیہ مریالی کے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کو سراہا اور جامعہ کے تعلیمی، تربیتی اور انتظامی نظم و ضبط کو مثالی قرار دیا۔

اس موقع پر ملتان روڈ تاجر برادری کے صدر سعید اعوان صاحب اور جامعہ عثمانیہ مریالی کی شوریٰ کے سینئر رکن ملک اقبال ایسر المعروف ملک کالو نے یونین کونسل مریالی کے عوامی مسائل بھی ڈپٹی کمشنر صاحب کے سامنے پیش کیے۔ انہیں یونین کونسل مریالی میں تجاوزات، نکاسیٔ آب اور شعبۂ صحت سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا گیا، جس پر ڈپٹی کمشنر صاحب نے عوامی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو فوری احکامات جاری کیے۔

ڈپٹی کمشنر حکمت اللہ صاحب نے جامعہ عثمانیہ مریالی میں قائم مکتب پرائمری اسکول کا بھی خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیچر اور طلبہ سے گفتگو کی اور تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

دورے کے اختتام پر جامعہ عثمانیہ مریالی کے ناظمِ اعلیٰ مولانا فضل کریم شیخ اور ناظمِ تعلیمات مولانا عبدالمعبود فاروقی نے ڈپٹی کمشنر صاحب کی جامعہ آمد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر جامعہ کی جانب سے اساتذہ کرام کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر صاحب کو قرآنِ کریم کی تفسیر اور یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
صدر جمیعت طلباء اسلام ڈیرہ سٹی حافظ محمد فاروقی صاحب
ضلعی نائب صدر جمیعت طلباء اسلام ڈیرہ ثناء اللہ المعروف خانی
ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد زیشان عثمانی بھی موجود تھے

ڈپٹی کمشنر صاحب کی مریالی آمد کے موقع پر ایس ایچ او کینٹ غفار خان کی جانب سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
خوبصورت میڈیا کوریج پر بھائی محمد ذیشان سیال کا خصوصی شکریہ ۔۔

انا للہ و انا الیہ راجعون قائد جمعیت کا اہم ساتھی مولانا عبدالحنان صدیقی اللہ تعالیٰ کو پیارے ہوگئے
04/09/2026

انا للہ و انا الیہ راجعون
قائد جمعیت کا اہم ساتھی مولانا عبدالحنان صدیقی اللہ تعالیٰ کو پیارے ہوگئے

صوبائی جنرل سیکرٹری جناب فرمان اللہ ایڈوکیٹ کی تربیتی کنونشن بسلسلہ تیاری مفتی محمود کانفرنس  اسلام 5 نومبر زیر اہتمام P...
04/09/2026

صوبائی جنرل سیکرٹری جناب فرمان اللہ ایڈوکیٹ کی تربیتی کنونشن بسلسلہ تیاری مفتی محمود کانفرنس اسلام 5 نومبر زیر اہتمام PK.58 مردان سے میں شرکت ۔
کامیاب اور پروقار تقریب پر تمام ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
ان شاءاللہ اب جمعیت طلباء اسلام صرف کالج یونیورسٹی اور مدرسہ تک محدود نہیں ۔
یہ قافلہ مزید منظم اور مستحکم ہوگا۔

انا للہ و انا الیہ راجعون
03/09/2026

انا للہ و انا الیہ راجعون

جمیعت طلباء اسلام ڈیرہ سٹی کے سینئر نائب صدر قاری محمد بن رفعت صاحب کے دادا سیکنڑوں حفاظ کے استاد قاری عبد اللطیف صاحب ا...
03/09/2026

جمیعت طلباء اسلام ڈیرہ سٹی کے سینئر نائب صدر قاری محمد بن رفعت صاحب کے دادا سیکنڑوں حفاظ کے استاد قاری عبد اللطیف صاحب اس دار فانی سے کوچ کرگئے ۔۔
جمیعت طلباء اسلام ڈیرہ سٹی اس غم میں برابر کی شریک ہے ۔۔
قاری صاحب کی رحلت حفاظ اور طلباء کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔
اللہ تعالی قاری صاحب کی کامل مغفرت فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین

01/09/2026
تازہ ترین ۔۔ قائدِ محترمامام انقلاب امام سیاست امیر المؤمنین مرشدِ ملتمفکرِ اسلامدانشورِ امتحکیمِ سیاستشیردل رہبربابصیرت...
31/08/2026

تازہ ترین ۔۔

قائدِ محترم
امام انقلاب
امام سیاست
امیر المؤمنین
مرشدِ ملت
مفکرِ اسلام
دانشورِ امت
حکیمِ سیاست
شیردل رہبر
بابصیرت رہنما
پاسبانِ اقدار
نگہبانِ روایات
سخنورِ منبر
صاحبِ بصیرت
محبِ وطن
دردِ دل رکھنے والا
حوصلے کا پہاڑ
ثابت قدم رہنما
اتحاد کا داعی
امن کا پیامبر
علم کا چراغ
فکر کا مینار
امت کا خیرخواہ
حق گو رہنماء
باوقار شخصیت
قوم کا سرمایہ
ملت کا سرمایہ
راہنماء کارواں
چراغِ رہ

Address

Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JTI dera Ismail khan city posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share