07/02/2026
*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
پریس ریلیز
مورخہ : 2026۔02۔07
*ٹریفک پولیس ڈیرہ کی کمسن ڈرائیور، غیر نمونہ / فینسی نمبر پلیٹس، LED لائٹس،پریشر ہارن، پھٹے سلنسرز کیخلاف خصوصی مہم شروع*
♦️ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ انور خان خٹک ہمراہ انچارج ٹریفک قیصر ہلال سیال نے ون انڈس ہائی وے ، بنددھپانوالہ، قریشی موڑ پر خصوصی مہم کے دوران کمسن ڈرائیوروں، گاڑیوں و موٹرسائیکلوں پر لگی فینسی نمبر پلیٹس، LED لائٹس، پریشر ہارن کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سے غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس، LED لائٹس کو اتار کر قبضہ پولیس کرلی گئیں جبکہ درجنوں موٹرسائیکلوں کے بھی پھٹے سلنسرز کو اتار لئے گئے ۔
*ترجمان ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*