13/08/2026
ٹانک: جشنِ آزادی شجرکاری مہم کا افتتاح، مختلف محکموں میں پودے تقسیم۔ تفصیلات کے مطابق جشنِ آزادی کے موقع پر شجرکاری مہم کے تحت سب ڈویژن جنڈولہ، ٹی ایس ڈی ٹانک میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر جنڈولہ جمشید عالم نے دفتر کے احاطے میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا جبکہ مختلف سرکاری محکموں اور اداروں کے نمائندگان میں پودے بھی تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور صاف و سرسبز ماحول کے فروغ کے لیے ضروری ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت بھی ہے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تقسیم کیے گئے پودوں کی شجرکاری کے ساتھ ساتھ ان کی مناسب دیکھ بھال اور حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے۔