Village Council Khoi Pewar

Village Council Khoi Pewar Village Council Khoi Pewar (Union council Khoi Bahara) tehsil Darazinda x-FR DIKHAN ( sub division)
Syed Ijaz Shah

عوام الناس کے نام اہم آگاہی پیغاممون سون بارشوں کے دوران رود کوہی علاقوں میں اچانک سیلابی ریلے کسی بھی وقت آ سکتے ہیں۔ ض...
01/08/2026

عوام الناس کے نام اہم آگاہی پیغام
مون سون بارشوں کے دوران رود کوہی علاقوں میں اچانک سیلابی ریلے کسی بھی وقت آ سکتے ہیں۔ ضلع انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔
براہِ کرم درج ذیل احتیاطی تدابیر پر عمل کریں:
• بارش کے دوران یا اس کے فوراً بعد نالوں، رود کوہی گزرگاہوں اور سیلابی راستوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔
• اگر پانی کا بہاؤ تیز ہو تو ہرگز اسے عبور کرنے کی کوشش نہ کریں۔
• کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر محفوظ اور بلند مقام پر منتقل ہو جائیں۔
• بچوں کو اکیلا نہ چھوڑیں اور ان پر خصوصی نظر رکھیں۔
• افواہوں پر یقین نہ کریں، صرف ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
• کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً ریسکیو 1122 یا ڈی سی کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔
آپ کی ایک احتیاط قیمتی جانوں کو محفوظ بنا سکتی ہے۔
ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان
عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

اہم عوامی اطلاعالسلام علیکمتمام معزز شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نادرا کے CRMS سسٹم میں نئی اپڈیٹس کے بعد بچوں کی رجسٹ...
06/06/2026

اہم عوامی اطلاع

السلام علیکم

تمام معزز شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نادرا کے CRMS سسٹم میں نئی اپڈیٹس کے بعد بچوں کی رجسٹریشن، تصحیح یا دیگر متعلقہ کارروائیوں کے لیے درج ذیل دستاویزات فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے:

• بچوں کا ویکسینیشن کارڈ
• اپلیکیشن فارم
• ہسپتال کا پیدائشی ریکارڈ/کارڈ
• سکول سرٹیفکیٹ (جہاں قابلِ اطلاق ہو)
• دیگر متعلقہ معاون دستاویزات

مذکورہ دستاویزات نادرا کے آن لائن سسٹم پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں، لہٰذا مکمل کاغذات کے بغیر کسی بھی درخواست پر کارروائی ممکن نہیں ہوگی۔

مزید برآں، والدین کے اصل شناختی کارڈ اور اپلیکیشن فارم پر والدین کی تصدیق بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔ مطلوبہ دستاویزات کی عدم دستیابی کی صورت میں CRMS سسٹم درخواست کو منظور (Approve) نہیں کرے گا۔

تمام سائلین سے گزارش ہے کہ دفتر تشریف لاتے وقت مکمل دستاویزات ہمراہ لائیں تاکہ آپ کا کام بروقت اور آسانی سے مکمل ہو سکے۔

اسی طرح جو حضرات صرف واٹس ایپ کے ذریعے دستاویزات ارسال کرتے ہیں، وہ بھی مکمل اور واضح دستاویزات فراہم کرنے میں تعاون کریں۔

آپ کے تعاون کا شکریہ۔

منجانب
انتظامیہ
ویلج کونسل کھوئی پیور تحصیل درازندہ ضلع دیرہ اسماعیل

ہر بچے کا الگ ب فارم | مقررہ میعاد اور تصویر کے ساتھپہلے ب فارم کی میعاد بچے کی عمر تین سال ہونے تک ہے جس میں تصویر نہیں...
05/12/2025

ہر بچے کا الگ ب فارم | مقررہ میعاد اور تصویر کے ساتھ
پہلے ب فارم کی میعاد بچے کی عمر تین سال ہونے تک ہے جس میں تصویر نہیں ہو گی۔ دس سال تک کے بچوں کا تصویر والا ب فارم بنے گا اور بچے کی عمر دس سال سے زیادہ ہونے پر ب فارم دوبارہ بنے گا جو اٹھارہ سال عمر ہونے تک موثر رہے گا
والدین بچے کی پیدائش پر ایک ماہ کے اندر یونین کونسل میں اندراج کرائیں اور نادرا سے ب فارم بنوائیں۔
میعاد ختم ہونے پر بروقت نیا ب فارم بنوانے کے لئے بچے کے ہمراہ قریبی نادرا دفتر تشریف لائیں یا
پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے گھر بیٹھے ب فارم بنوائیں

Address

VC Khoi Pewar; Khoi Bahara Tehsil Darazinda Dikhan
Dera Ismail Khan
29340

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923344454747

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Village Council Khoi Pewar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share