سوہنڑادامان

Call Website Contact the organization

سوہنڑادامان نہر و دامان کی سیر پورے پاکستان کی بھی اور میرے یوٹیوب چینل کو سسکریب کریں شکریہ.
👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇
https://youtube.com/?si=N9OHcgz4KWgFvDDa

💥جب وفاق میں جمعیت علمائے اسلام کی بات مانی جاتی تھی تو ایمرجنسی فنڈز منظور کرا کے CRBC کو چلا دیا گیا تھا۔اب حکومت جن ک...
08/10/2026

💥جب وفاق میں جمعیت علمائے اسلام کی بات مانی جاتی تھی تو ایمرجنسی فنڈز منظور کرا کے CRBC کو چلا دیا گیا تھا۔

اب حکومت جن کی ہے، اُن سے عوام کا واضح مطالبہ ہے کہ CRBC کی فوری مرمت کے لیے ہنگامی بنیادوں پر فنڈز منظور کیے جائیں اور نہر کو جلد از جلد بحال کیا جائے۔

یہ معاملہ مزید تاخیر کا متحمل نہیں۔ کاشتکاروں اور علاقے کے عوام کے مفاد میں CRBC کی فوری مرمت اور بحالی یقینی بنائی جائے۔

اب حکومت کو عملی قدم اٹھانا ہوگا۔

CRBC نہر کی فوری مرمت اور بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حکومت ہنگامی بنیادوں پر فنڈز منظور کرے اور کسانوں کو مزید مشکلات سے بچایا جائے۔
#کاشتکار

پتہ نہیں کام کب شروع ہوگا ،       #تونسہ
08/10/2026

پتہ نہیں کام کب شروع ہوگا ،
#تونسہ

🚨  نہر سی آربی سی: تحصیل پروا کے زمینداروں نے خطرے کی گھنٹی بجا دیتحصیل پروا کے معروف زمیندار اور ایوانِ زراعت ڈیرہ اسما...
07/10/2026

🚨 نہر سی آربی سی: تحصیل پروا کے زمینداروں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

تحصیل پروا کے معروف زمیندار اور ایوانِ زراعت ڈیرہ اسماعیل خان کے رکن حاجی مہر شاہ استرانہ نے کہا ہے کہ اگر CRBC نہر کو فوری طور پر تعمیر اور بحال نہ کیا گیا تو پورا علاقہ شدید معاشی بدحالی سے دوچار ہو سکتا ہے۔

حاجی مہر شاہ استرانہ کے مطابق کئی دن گزرنے کے باوجود حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عملی اقدامات نظر نہیں آ رہے۔ انہوں نے کسانوں، زمینداروں، کاشتکار تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، بالخصوص تحصیل پروا کی عوام سے اپیل کی ہے کہ اس اہم مسئلے پر سب ایک پیج پر آ جائیں، کیونکہ مزید تاخیر نقصان کو بڑھا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ CRBC کے حوالے سے آج تک ہونے والی میٹنگز اور اجتماعات زیادہ تر سوشل میڈیا تک محدود رہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور سیاسی نمائندوں کی جانب سے مطلوبہ سنجیدگی نظر نہیں آئی۔

حاجی مہر شاہ استرانہ نے مقامی سیاسی رہنماؤں، کسانوں اور زمینداروں سے اپیل کی کہ وہ ان سے رابطہ کریں یا اپنی طرف سے کوئی مؤثر مہم شروع کریں، تاکہ سب کو ایک مقام پر اکٹھا کرکے جامع لائحہ عمل ترتیب دیا جا سکے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسئلے کا فوری حل نہ نکالا گیا تو آخری راستہ سڑکوں پر بیٹھ کر احتجاج کرنا ہوگا۔

📢 CRBC نہر صرف پانی کا مسئلہ نہیں، پورے علاقے کی زراعت اور معیشت کا مسئلہ ہے۔

آپ کے خیال میں حکومت کو اب کیا کرنا چاہیے؟

07/10/2026

🌿🏔️ ڈیرہ اسماعیل خان، تحصیل درازندہ — طور کانڑے 🏔️🌿

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ کا علاقہ طور کانڑے قدرتی حسن کا ایک ایسا خوبصورت مقام ہے جہاں ٹھنڈی ہوائیں، بلند پہاڑ، سرسبز مناظر اور پُرسکون ماحول دل کو چھو لیتا ہے۔ ❤️🌿

یہ علاقہ نہ صرف اپنی خوبصورتی بلکہ ٹھنڈے اور خوشگوار موسم کی وجہ سے بھی اپنی ایک الگ پہچان رکھتا ہے۔
قدرت کے حسین نظاروں سے محبت کرنے والوں کے لیے طور کانڑے کسی جنت سے کم نہیں۔ 🏔️🍃

📍 طور کانڑے، تحصیل درازندہ، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان

اگر آپ نے بھی یہ خوبصورت علاقہ دیکھا ہے تو کمنٹ میں ضرور بتائیں۔ ❤️

#درازندہ #دامان #خیبرپختونخوا

ٹانک میں اچانک ژالہ باری 🌨️⚠️ٹانک اور گردونواح میں موسم نے اچانک کروٹ لے لی ہے۔ مختلف علاقوں سے شدید ژالہ باری کی اطلاعا...
06/10/2026

ٹانک میں اچانک ژالہ باری 🌨️⚠️

ٹانک اور گردونواح میں موسم نے اچانک کروٹ لے لی ہے۔ مختلف علاقوں سے شدید ژالہ باری کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

آسمان سے برسنے والے اولوں کے باعث فصلوں، باغات اور سولر سسٹم کو نقصان کا اندیشہ ہے، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ٹانک، ڈی آئی خان اور ملحقہ علاقوں میں مزید گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ہر قسم کے جانی و مالی نقصان سے محفوظ فرمائے۔ آمین 🤲

#تونسہ #سوہنڑدامان

06/10/2026

الحمداللہ ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں میں بارش جہاں زیادہ ضرورت ہے میرے مالک وہاں باران رحمت عطا فرما ۔

06/10/2026

باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے شاید کل کچھ ہو نہر کے بارے میں 😪

06/10/2026

نہر کی پوزیشن اور بگوانی کے علاقے میں پینے کا پانی ختم،
#تونسہ

پہلے کا حال اور آج کل حال 🤧،         #تونسہ
04/10/2026

پہلے کا حال اور آج کل حال 🤧،
#تونسہ

🌾 مونجی کے موجودہ ریٹ — کسانوں کے لیے اہم خبر!مونجی کی قیمت میں منڈی اور کوالٹی کے حساب سے فرق دیکھا جا رہا ہے۔ مختلف اق...
04/10/2026

🌾 مونجی کے موجودہ ریٹ — کسانوں کے لیے اہم خبر!

مونجی کی قیمت میں منڈی اور کوالٹی کے حساب سے فرق دیکھا جا رہا ہے۔ مختلف اقسام کی مونجی کے ریٹ تقریباً 2,100 سے 5,100 روپے فی من تک بتائے جا رہے ہیں۔

📌 کسان بھائی اپنی فصل فروخت کرنے سے پہلے اپنے قریبی منڈی کے تازہ ریٹ ضرور معلوم کریں۔

💬 آپ کے علاقے میں آج مونجی کا کیا ریٹ چل رہا ہے؟
کمنٹ میں اپنے علاقے اور ریٹ ضرور بتائیں، تاکہ دوسرے کسانوں کو بھی معلومات مل سکیں۔

#مونجی #دھان #کسان

Address

Gandi Umar Khan
Dera Ismail Khan
29311

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سوہنڑادامان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to سوہنڑادامان:

Shortcuts

Share