PESCO DIKhan Circle

  • Home
  • PESCO DIKhan Circle

PESCO DIKhan Circle PESCO DIKhan Circle Official:
Connecting, Powering, Thriving with Customer-Centric Approach!

19/07/2026
پیسکو ڈیرہ اسماعیل خان سرکل میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیمورخہ 11/07/2026 کو معزز سپرنٹنڈنگ انجینئر (SE) پیسکو ڈیرہ اسم...
11/07/2026

پیسکو ڈیرہ اسماعیل خان سرکل میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی

مورخہ 11/07/2026 کو معزز سپرنٹنڈنگ انجینئر (SE) پیسکو ڈیرہ اسماعیل خان سرکل، انجینئر حزب اللہ خان کی ہدایات پر، ایکسین سٹی ڈویژن انجینئر عمران اللہ اور ایس ڈی او درابن کی نگرانی میں 11KV ڈومان مل فیڈر کے تحت درابن سب ڈویژن میں مشترکہ آپریشن کیا گیا۔

اس کارروائی میں صدر پولیس اسٹیشن کے عملے نے بھی معاونت کی۔ آپریشن کے دوران 9 جنرل ٹرانسفارمرز کے HT جمپرز منقطع کیے گئے، جن پر AT&C نقصانات 85 فیصد سے زائد تھے اور جہاں ڈائریکٹ کنڈوں کے ذریعے بجلی چوری اور بقایاجات بھی پائے گئے۔

منقطع کیے گئے ٹرانسفارمرز کی تفصیل:
• ثناء گارڈن: 1 عدد 100 KVA، 1 عدد 50 KVA
• ہادی سٹی: 1 عدد 100 KVA، 1 عدد 200 KVA
• موہا استران: 2 عدد 100 KVA
• یونائیٹڈ ٹاؤن: 1 عدد 200 KVA
• محلہ کشمیری: 1 عدد ٹرانسفارمر

پیسکو کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ امید ہے اس آپریشن سے 11KV ڈومان مل فیڈر پر اوورلوڈ میں کمی اور بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

پیسکو تمام صارفین سے اپیل کرتا ہے کہ بجلی صرف قانونی میٹر کے ذریعے استعمال کریں، بل بروقت ادا کریں اور بجلی چوری سے اجتناب کریں۔

10/07/2026

📢 پیسکو سرکل ڈیرہ اسماعیل خان: لوڈشیڈنگ میں کمی اور اہم معلوماتی اعلامیہ
📅 آج کی تاریخ: 10 جولائی 2026
​1)۔ ضلع ٹانک:
​ضلعی انتظامیہ ٹانک، ایکشن کمیٹی ٹانک، موجودہ و سابقہ ایم این ایز و ایم پی ایز ٹانک، دیگر سماجی کارکنان اور میڈیا نمائندگان کی پیسکو میں مختلف سطح پر ملاقاتوں کے بعد، ریکوری کی بہتری و لائن لاسز میں کمی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے ہونے کے بعد ضلع ٹانک کے تمام شہری و دیہی علاقوں کے تمام 11KV فیڈرز پر لوڈشیڈنگ میں ایک گھنٹے کی کمی کر دی گئی ہے، جو آج مورخہ 10 جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔
​لوڈشیڈنگ میں مزید ریلیف، موجودہ ریلیف کی برقراری یا خاتمہ، ماہ جولائی 2026 کی ریکوری اور لائن لاسز کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
​جہاں بہتری ہوگی، وہاں مزید ایک گھنٹہ ریلیف دیا جائے گا۔
​جہاں بہتری نہیں لیکن پچھلے سال کے مطابق فیگرز تسلی بخش ہوں، وہاں موجودہ ریلیف برقرار رکھا جائے گا۔
​اور جہاں پر ریکوری میں کمی اور لائن لاسز میں اضافہ ہوا ہو، وہاں موجودہ ریلیف بھی واپس لے لیا جائے گا۔
​پیسکو ٹانک کے معزز صارفین سے درخواست ہے، کہ ضلعی انتظامیہ، پیسکو، ٹانک ایکشن کمیٹی، آپ کے ٹانک کے تمام عوامی نمائندے، اور میڈیا نمائندگان، سب کی اس مشترکہ کاوش کو کامیاب بنائیں۔ پیسکو سمیت سب چاہتے ہیں کہ ٹانک کی بجلی زیادہ ہو، آپ کو سہولت ہو، لیکن آپ نے اس مسئلہ کے حل میں اپنے حصے کا جو ایک ذمہ دار پیسکو صارف و شہری کا کردار ہے، وہ ادا کرنا ہے۔ بجلی چوری سے اجتناب کریں، بل بروقت ادا کریں، آپ کی لوڈشیڈنگ و بجلی متعلق دیگر بہت سارے مسائل خودبخود ہی کافی حد تک کم و حل ہوجائیں گے۔
​2)۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان:
​ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام 11KV فیڈرز پر فالٹ یا فورسڈ لوڈشیڈنگ (سسٹم ڈیمانڈ کے مطابق اضافی بندش) کی صورت میں، ON Time کو اگلے گھنٹے میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہر فیڈر پر بجلی مہیا کی جائے گی۔ شکایات کے لیے ایس ای پیسکو، ڈیرہ اسماعیل خان سرکل سے دفتری اوقات میں اپنے بجلی بل کے ساتھ رجوع کر سکتے ہیں۔
​11KV فیڈرز کی ٹرپنگ اوور لوڈنگ کی وجہ سے ہوتی ہے، جس کی بڑی وجہ بجلی چوری ہے، جس کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز شروع ہیں۔ صارفین سے گزارش ہے کہ بجلی چوری سے اجتناب کریں، بل بروقت جمع کریں۔ شام 7 بجے سے 12 بجے کے اوقات میں بجلی کے استعمال میں کفایت شعاری اختیار کریں۔ غیر ضروری برقی اشیاء کا استعمال نہ کریں۔
​شکریہ،
پیسکو سرکل، ڈیرہ اسماعیل خان

Anti-Theft Operation on 11KV Daman Mill Feeder:On 09/07/2026, PESCO carried out an anti-theft operation against direct h...
09/07/2026

Anti-Theft Operation on 11KV Daman Mill Feeder:
On 09/07/2026, PESCO carried out an anti-theft operation against direct hooks on 11KV Doman Mill Feeder under Daraban Sub-Division.

01 x 50 KVA transformer and 01 x 100 KVA TFs, at Hadi City and Zafar Abad having 30 Nos. DIRECT HOOKS, and No legal Meter Connection were disconnected.
08 span LT span Line, at the backside of Hadi City, having No legal Connection but large Numbers of Direct Hooks, Disconnected.
Total 45 Nos Direct Hooks Removed at Hadi City Zafarabad.

Alhamdulillah! PESCO D.I. Khan Circle has achieved encouraging progress during FY 2025–26. Progressive losses reduced fr...
08/07/2026

Alhamdulillah! PESCO D.I. Khan Circle has achieved encouraging progress during FY 2025–26. Progressive losses reduced from 59.32% to 58.63%, units lost reduced by 31.69 million units, and private recovery improved from 62.30% to 66.39%. We sincerely thank our valued consumers, the Administration, and the Police of D.I. Khan Division for their continued cooperation and support.
Together, we remain committed to reducing losses, improving recovery, strengthening anti-theft enforcement, and providing better consumer service

پریس ریلیز08/07/2026معزز صارفین و صحافی برادری!سوشل میڈیا پر سپرنٹنڈنگ انجینئر (SE) پیسکو سرکل، ڈیرہ اسماعیل خان کے حوال...
08/07/2026

پریس ریلیز
08/07/2026
معزز صارفین و صحافی برادری!
سوشل میڈیا پر سپرنٹنڈنگ انجینئر (SE) پیسکو سرکل، ڈیرہ اسماعیل خان کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر بے بنیاد، گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہے، جس کی پیسکو سرکل، ڈیرہ اسماعیل خان بھرپور الفاظ میں تردید کرتا ہے۔
تمام صحافی برادری اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ پیسکو سرکل، ڈیرہ اسماعیل خان سے متعلق کسی بھی خبر کی اشاعت یا نشر سے قبل متعلقہ دفتر سے تصدیق اور باضابطہ مؤقف ضرور حاصل کریں، تاکہ غلط اور غیر مصدقہ معلومات کے پھیلاؤ سے بچا جا سکے۔
شکریہ
ترجمان
پیسکو سرکل، ڈیرہ اسماعیل خان

بجلی چوری نہیں، انتشار نہیں؛ ذمہ داری اپنائیں، آئیں مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔ لوڈشیڈنگ کا مستقل حل الزام تراش...
06/07/2026

بجلی چوری نہیں، انتشار نہیں؛ ذمہ داری اپنائیں، آئیں مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

لوڈشیڈنگ کا مستقل حل الزام تراشی، اشتعال انگیزی یا انتشار پھیلانے میں نہیں، بلکہ بجلی چوری کے خاتمے اور بجلی کے بلوں کی بروقت ادائیگی میں ہے۔

افسوس کہ بعض افراد خود بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی میں ملوث ہونے کے باوجود سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور اشتعال انگیز مہم چلاتے ہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

آئیں، بجلی چوری سے انکار کریں، اپنے واجبات بروقت ادا کریں، قانون کا احترام کریں اور ایک ذمہ دار شہری کے طور پر مسائل کے حل کا حصہ بنیں، نہ کہ ان میں اضافے کا سبب۔

پریس ریلیزمورخہ: 06 جولائی 2026بستی لکھرا ہمت، 11KV مندھراں فیڈر، مھندراں سب ڈویژن، رورل ڈویژن، ڈیرہ اسماعیل خان میں سپر...
06/07/2026

پریس ریلیز

مورخہ: 06 جولائی 2026

بستی لکھرا ہمت، 11KV مندھراں فیڈر، مھندراں سب ڈویژن، رورل ڈویژن، ڈیرہ اسماعیل خان میں سپرنٹنڈنگ انجینئر حزب اللہ خان، ایکسین رورل معاز احمد، ایس ڈی او مندھراں را عرفان اور پیسکو فیلڈ اسٹاف کی نگرانی میں کارروائی کی گئی۔

- 22 غیر قانونی بجلی کنکشن منقطع کیے گئے۔
- 02 عدد 50 kVA ٹرانسفارمرز اتار لیے گئے۔
- 24 ایل ٹی (LT) اور 03 ایچ ٹی (HT) اسپین ختم کیے گئے۔

پیسکو کا مؤقف:

- بجلی چوری اور نادہندگی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
- صارفین سے اپیل ہے کہ بجلی کا قانونی استعمال کریں، واجبات بروقت ادا کریں اور پیسکو سے تعاون کریں۔

پیسکو سرکل، ڈیرہ اسماعیل خان

Address

Fort Road, Wapda Office, Dera Ismail Khan

29050

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00

Telephone

+92966850056

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PESCO DIKhan Circle posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PESCO DIKhan Circle:

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share