Municipal Committee Daska

Municipal Committee Daska بلدیہ مستحکم پنجاب مستحکم LOCAL GOVERNMENT DEPARTMENT

دفتر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ میں میلاد کمیٹی ڈسکہ کے زیر اہتمام جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کو شایانِ شان طریقے سے منانے...
02/09/2025

دفتر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ میں میلاد کمیٹی ڈسکہ کے زیر اہتمام جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ میونسپل کمیٹی ڈسکہ اسامہ محمود سمیت میلاد کمیٹی کے معزز اراکین نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں عید میلاد النبی ﷺ کی تقاریب کو مؤثر اور بہترین انداز میں منعقد کرنے کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے مختلف تجاویز پیش کیں تاکہ جشنِ میلاد کو نہ صرف عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا سکے بلکہ عوام الناس کے لیے روحانی و اجتماعی طور پر ایک یادگار موقع بنایا جا سکے۔
اسامہ محمود اسسٹنٹ میونسپل کمیٹی ڈسکہ نے اس موقع پر کہا کہ میلاد النبی ﷺ کے پروگرامز میں عوام کی بھرپور شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا اور تمام تقاریب کو مثالی اور احسن انداز میں منعقد کرنے کے لیے انتظامات جاری ہیں۔

وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کی خصوصی ہدایت پر کالج روڈ ڈسکہ پر سڑک کی تعمیر  کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس ترقیاتی من...
02/09/2025

وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کی خصوصی ہدایت پر کالج روڈ ڈسکہ پر سڑک کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس ترقیاتی منصوبے کا مقصد شہریوں کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا اور ٹریفک کے مسائل کو کم سے کم کرنا ہے۔ جدید تقاضوں کے مطابق سڑک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے نظام کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ بارشوں کے دوران شہریوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ اور متعلقہ انجینئرنگ ٹیمیں اس کام کی براہِ راست نگرانی کر رہی ہیں تاکہ منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جا سکے۔ اس موقع پر شہریوں نے حکومت پنجاب اور وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے کالج روڈ کی خوبصورتی اور اہمیت میں اضافہ ہوگا اور مقامی کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

یہ ترقیاتی کام عوامی فلاح و بہبود اور شہر کی خوشحالی کی جانب ایک اہم قدم ہے جو حکومت پنجاب کے ترقیاتی وژن کی عکاسی کرتا ہے۔

30/08/2025
عملہ میونسپل کمیٹی ڈسکہ چوہدری محمد یوسف کی زیرنگرانی شہر ڈسکہ کی مین سڑکات سول چوک سرکلر روڈ کی سیور لائنوں کی صفائی ست...
30/08/2025

عملہ میونسپل کمیٹی ڈسکہ چوہدری محمد یوسف کی زیرنگرانی شہر ڈسکہ کی مین سڑکات سول چوک سرکلر روڈ کی سیور لائنوں کی صفائی ستھرائی کے عمل میں مصروف تا کہ بارشی پانی کی نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے
انتظامیہ ڈسکہ ہمہ وقت فیلڈ میں موجود

30/08/2025

سیالکوٹ؛30۔ اگست
صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کا سیالکوٹ کے سیلاب سے متاثرہ دیہات دھڑم کوٹ، کوٹلی داسو سنگھ، باقر پور کا دورہ

سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا
وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے تہاڈے لئی تہاڈی حفاظت لئی سانوں بھجیا اے۔ بوٹ توں بار آ جاؤ اساں تواڈے سارے نقصان دہ ازالہ تے ساریاں ضرورتاں پوریاں کراں گے۔ انشاءاللہ

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے سیلاب سے شدید متاثرہ ان علاقوں میں دن رات جاری ریسکیو آپریشن اور انتظامیہ کو سراہا

متاثرین میں اشیاء خورد نوش تقسیم کیں اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کا یقین دلایا

رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نوید اشرف، رانا عارف ہرناہ اور پارلیمانی سیکرٹری رانا فیاض بھی صوبائی وزیر بلدیات کے ہمراہ تھے

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی، ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر، سی او بلدیہ ڈسکہ الفت شہزاد سمیت دیگر آفسران بھی موجود تھے

سینئر لیگی رہنماؤں سمیت معززین علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Maryam Nawaz Sharif Zeeshan Rafique PML(N) Nawaz Sharif Mian Shehbaz Sharif

سیالکوٹ؛30۔ اگست صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کا سیالکوٹ کے سیلاب سے متاثرہ دیہات دھڑم کوٹ، کوٹلی داسو سنگھ،...
30/08/2025

سیالکوٹ؛30۔ اگست
صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کا سیالکوٹ کے سیلاب سے متاثرہ دیہات دھڑم کوٹ، کوٹلی داسو سنگھ، باقر پور کا دورہ

سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا
وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے تہاڈے لئی تہاڈی حفاظت لئی سانوں بھجیا اے۔ بوٹ توں بار آ جاؤ اساں تواڈے سارے نقصان دہ ازالہ تے ساریاں ضرورتاں پوریاں کراں گے۔ انشاءاللہ

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے سیلاب سے شدید متاثرہ ان علاقوں میں دن رات جاری ریسکیو آپریشن اور انتظامیہ کو سراہا

متاثرین میں اشیاء خورد نوش تقسیم کیں اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کا یقین دلایا

رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نوید اشرف، رانا عارف ہرناہ اور پارلیمانی سیکرٹری رانا فیاض بھی صوبائی وزیر بلدیات کے ہمراہ تھے

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی، ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر، سی او بلدیہ ڈسکہ الفت شہزاد سمیت دیگر آفسران بھی موجود تھے

سینئر لیگی رہنماؤں سمیت معززین علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Maryam Nawaz Sharif Zeeshan Rafique PML(N) Nawaz Sharif Mian Shehbaz Sharif

29/08/2025

حکومت پنجاب
دفتر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ
تحصیل ڈسکہ

ایڈوائزری برائے موجودہ سیلابی صورتحال

حالیہ شدید بارشوں کے باعث تحصیل ڈسکہ میں ندی نالوں اور برساتی پانی کی سطح بلند ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں مختلف دیہی و شہری علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ عوام الناس کو درج ذیل ہدایات جاری کی جاتی ہیں:
شہری غیر ضروری طور پر ندی نالوں، برساتی چشموں اور سیلابی پانی کے قریب جانے سے اجتناب کریں۔

متاثرہ علاقوں میں رہائشی افراد اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

مال مویشی اور ضروری گھریلو سامان بلند اور محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔

ریسکیو 1122، پولیس اور میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی ٹیمیں ریلیف اور نکاسی آب میں مصروف ہیں، عوام الناس ان اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

والدین اپنے بچوں کو کسی صورت سیلابی پانی میں جانے یا کھیلنے کی اجازت نہ دیں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو 1122، قریبی پولیس اسٹیشن یا دفتر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو دی جائے۔

عوام الناس افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری اعلانات و ہدایات پر عمل کریں۔

یہ ایڈوائزری عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر جاری کی جا رہی ہے۔ تحصیل انتظامیہ پوری طرح سے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ہر ممکن ریلیف و ریسکیو سرگرمیاں جاری ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ

29/08/2025

ایڈوائزری – گھوئینکی وریو روڈ

گھوئینکی وریو روڈ پر گاؤں ولانے کے قریب سیلابی پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے برساتی نالے کی پلی بہہ گئ ہے، شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر سڑک کو ٹریفک کیلیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا.
مقامی لوگ متبادل راستہ اختیار کریں اور اس طرف جانے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ پولیس کی نفری شہریوں کی مدد و رہنمائی کیلیے موقع پر موجود ہے

انتظامیہ ڈسکہ– عوام کی خدمت میں مصروف عمل

Address

Daska
51010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Municipal Committee Daska posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Municipal Committee Daska:

Share