19/12/2025
تعریف و تشکر کا پیغام
الحمدللہ!
آج مدینہ ویلفیئر سوسائٹی دریا شریف کے معزز صدر محمد ریاض صاحب اور قابلِ قدر ممبران ملک اسرار صاحب اور محمد عرفان صاحب نے بچوں میں جرسی اور یونیفارم تقسیم کر کے ایک قابلِ تحسین اور مثالی قدم اٹھایا۔
یہ عمل نہ صرف بچوں کی حوصلہ افزائی کا باعث ہے بلکہ تعلیم اور فلاحِ انسانیت سے ان کی گہری وابستگی کا بھی عملی ثبوت ہے۔ ایسے مخیر حضرات معاشرے کے لیے روشن مثال ہیں۔
ہم دل کی گہرائیوں سے مدینہ ویلفیئر سوسائٹی کے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس نیک خدمت کا بہترین اجر عطا فرمائے اور مزید فلاحی کاموں کی توفیق دے۔
آمین