Deputy Commissioner Chaghi

Deputy Commissioner Chaghi The purpose of this page is to let you know the whole situation of the district Chaghi

دالبندین: بکرا منڈی کی منتقلی  اسسٹنٹ کمشنر دالبندین طاہر خان سنجرانی نے عوامی شکایات پر فوری اقدام کرتے ہوئے بکرا منڈی ...
21/04/2026

دالبندین: بکرا منڈی کی منتقلی

اسسٹنٹ کمشنر دالبندین طاہر خان سنجرانی نے عوامی شکایات پر فوری اقدام کرتے ہوئے بکرا منڈی کو شہر کے وسط سے ہٹا کر باقاعدہ بس ٹرمینل میں منتقل کر دیا۔ اس فیصلے کے تحت بازار میں موجود بکری وارڈ ختم کر دیا گیا اور بیوپاریوں کو نئی جگہ الاٹ کر دی گئی۔

مزید سہولیات فراہم کرتے ہوئے سبزی فروشوں اور بیوپاریوں کے لیے ضروری انتظامات فعال کیے گئے۔ قصائیوں کے لیے باقاعدہ مذبح خانہ قائم کیا گیا اور پانی کی فراہمی کے لیے بہترین سہولت فراہم کی گئی تاکہ کاروباری سرگرمیاں منظم انداز میں جاری رہ سکیں۔ کل سے بیوپاری اپنے مال مویشی بس اڈے پر لے جائیں گے اور قصائی مذبح خانے میں جانوروں کو ذبح کریں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ اگر کسی بازار میں دوبارہ غیر قانونی طور پر بکرا منڈی قائم کی گئی تو اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہ اقدام عوامی سہولت اور شہر کی صفائی و نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

کلی حاجی ابراہیم چاربان یونین کونسل آمری کے عوام مطلع رہے 22 اپریل بدھ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری منعقد ہوگا...
21/04/2026

کلی حاجی ابراہیم چاربان یونین کونسل آمری کے عوام مطلع رہے 22 اپریل بدھ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری منعقد ہوگا
کھلی کچہری کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر دالبندین طاہر خان سنجرانی کریں گے۔عوام الناس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پانی، تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر مسائل کے حوالے سے اپنی درخواستوں کے ساتھ اس کچہری میں شریک ہوں۔
اس موقع پر تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان بھی موجود ہوں گے تاکہ عوامی مسائل براہِ راست سنے جائیں اور ان کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔ یہ کھلی کچہری عوامی سہولت اور مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کا ایک اہم اقدام ہے۔

داخلہ مہم واک چاغی و دالبندین  چاغی میں "داخلہ مہم واک" کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ کرام اور تعلیمی عملے نے بڑی تعدا...
20/04/2026

داخلہ مہم واک چاغی و دالبندین

چاغی میں "داخلہ مہم واک" کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ کرام اور تعلیمی عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واک کے دوران تعلیم کی اہمیت اور داخلے کے حوالے سے بینرز اٹھائے گئے۔

واک کی سربراہی ایجوکیشن آفیسر محمد یوسف ابڑو اور اسسٹنٹ کمشنر دالبندین طاہر خان سنجرانی نے کی۔ اس موقع پر مرکزی گرلز ہائی اسکول دالبندین کی بچیوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔

واک کے اختتام پر اساتذہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ چاغی اور دالبندین میں شرحِ خواندگی بڑھانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے تاکہ کوئی بھی بچہ جہالت کے اندھیروں میں نہ رہے۔

18/04/2026

اہم اطلاع برائے کاشتکاران ضلع چاغی

ڈپٹی کمشنر/کلیکٹر ضلع چاغی کی جانب سے تمام کاشتکاران (اراضیات پیمودہ/بلا پیمودہ) کو مطلع کیا جاتا ہے کہ زرعی آمدن پر ٹیکس (Agriculture Income Tax) کی ادائیگی حکومت بلوچستان کے قوانین کے تحت لازمی ہے۔

جن کاشتکاران نے ابھی تک زرعی آمدن ٹیکس جمع نہیں کروایا ہے، انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ نوٹس کے اجرا کے 14 دن کے اندر اپنی بقایا جات متعلقہ ریونیو عملہ یا تحصیلدار کے پاس جمع کروائیں۔

مقررہ مدت میں ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں شامل ہے:
- ایف آئی آر کا اندراج
- بقایا جات کی وصولی بذریعہ محصولات اراضی
- اراضی/جائیداد کی ضبطی و قرقی
- اور قانون کے مطابق حکومت کے نام منتقلی

تمام کاشتکاران سے اپیل ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔

مزید معلومات کے لیے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر یا تحصیلدار کے دفتر سے دفتری اوقات میں رابطہ کریں۔

18/04/2026

.دالبندین.
ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب نور شاہوانی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حاجی اسد اللہ اور اسسٹنٹ کمشنر دالبندین طاہر خان سنجرانی نے انٹرمیڈیٹ امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔امتحانی پرچوں کے عمل اور سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ حکام نے کہا کہ امتحانی عمل کو شفاف اور منظم بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور سیکورٹی کے حوالے سے مکمل انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

18/04/2026

فرزندِ چاغی اسسٹنٹ کمشنر دالبندین طاہر خان سنجرانی کو اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے کا منصب سنبھالنے پر ہندو پنچائیت کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر پنچائیت کے نمائندے دفتر آئے اور موصوف کو چادر پہنایا۔

اسسٹنٹ کمشنر دالبندین طاہر خان سنجرانی نے اس موقع پر کہا کہ ہندو برادری کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔ ہندو پنچائیت کے رہنما برج لال نے پوری اقلیتی برادری کی جانب سے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔خان کے پینل کونسلر حاجی عبدالرحمن ریکی بھی موجود تھے
Directorate of Public Relations Balochistan
Chief Secretary Balochistan
Deputy Commissioner Chaghi
Tahir Khan

18/04/2026
16/04/2026

دالبندین: ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب نور شاہوانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دالبندین طاہر خان سنجرانی نے آج مختلف اسکولوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کلاسز کا معائنہ کیا، طلباء سے سوالات کیے اور غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام اسٹاف کو اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری کے ساتھ ادا کرنی ہوں گی۔ دورے میں لاگاپ، کرودک، چہتر، پدگ، چارسر اور دیگر علاقوں کے اسکول شامل تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ جو بھی آج غیر حاضر پایا گیا، ان کی تنخواہیں کاٹ دی جائیں گی اور غیر ذمہ دار عملے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دالبندین: ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب نور شاہوانی پولیو کے حوالے سے ایوننگ میٹنگ کی صدارت کر رہے ہیں، جس میں انسداد پولیو مہ...
15/04/2026

دالبندین: ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب نور شاہوانی پولیو کے حوالے سے ایوننگ میٹنگ کی صدارت کر رہے ہیں، جس میں انسداد پولیو مہم کی کارکردگی اور فیلڈ ٹیموں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ افسران اور محکمہ صحت کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہانزیب نور شاہوانی نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام ٹیمیں بھرپور محنت کریں اور گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ ضلع چاغی کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔

تفتان: اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد نعیم شاہوانی کی سربراہی میں پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں کے ح...
15/04/2026

تفتان: اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد نعیم شاہوانی کی سربراہی میں پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد نعیم شاہوانی نے کہا کہ عوامی سہولت کے پیش نظر ایل پی جی گیس کی قیمتوں پر سختی سے نظر رکھی جائے گی اور کسی قسم کی من مانی یا ناجائز اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

مزید برآں، انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ قیمتوں کے تعین اور عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو مناسب نرخوں پر گیس دستیاب ہو سکے اور کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ضلع چاغی میں ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب نور شاہوانی کی ہدایت پر حاجی اسد (ADC چاغی) اور حاجی سرور (XEN ایریگیشن چاغی) نے ان...
15/04/2026

ضلع چاغی میں ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب نور شاہوانی کی ہدایت پر حاجی اسد (ADC چاغی) اور حاجی سرور (XEN ایریگیشن چاغی) نے انسداد سیلاب منصوبے کا فیلڈ وزٹ کیا، جس میں یو سی ایس پڈاک، کچاکی اور امین آباد میں فلڈ پروٹیکشن بند کی تعمیر کا جائزہ لیا گیا۔

دالبندین: ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب نور شاہوانی کا انسداد پولیو مہم کے دوران دورہ  ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب نور شاہوانی نے ...
15/04/2026

دالبندین: ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب نور شاہوانی کا انسداد پولیو مہم کے دوران دورہ

ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب نور شاہوانی نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بچوں کی فنگر ڈور مارکنگ اور ٹیلی شیٹ کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ ضلع چاغی کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔

Address

DC Office Chaghi Dalbandin
Dalbandin
95100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Chaghi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share