District Zakat Office Chitral

District Zakat Office Chitral The Zakat Office Chitral is dedicated to serving the underprivileged and ensuring the transparent and fair distribution of Zakat funds to those in need.

Our mission is to uplift the vulnerable sections of society, including widows, orphans, and low-income

24/06/2026

موخہ موخ
مہمان :- جناب ارشاد حسین تاجک
(چئیرمین ضلعی زکوۃ کمیٹی چترال لوئیر)
میزبان :- امتیاز الدین
اسٹوڈیو انجینئر :- محمد ارشد عجم
پروڈیوسر : جاوید اقبال جاوید

ایف ایم 93 ریڈیو پاکستان چترال سے براہ راست... اپنے موبائل📱، ریڈیو📻 یا فیس بک لائیو پر FM93 ٹیون کریں

@topfans@highlight@everyone

پریس ریلیز:  ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی لوئر چترال کی جانب سے سہارا کارڈ، روشن مستقبل کارڈ اور میریج گرانٹ کی تقسیم کی تقریب کا ...
14/11/2025

پریس ریلیز: ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی لوئر چترال کی جانب سے سہارا کارڈ، روشن مستقبل کارڈ اور میریج گرانٹ کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد

چترال، 11 نومبر 2025ء: ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی لوئر چترال کے زیرِ اہتمام سہارا کارڈ، روشن مستقبل کارڈ اور میریج گرانٹ کی تقسیم کی ایک پُروقار تقریب ٹاؤن ہال چترال میں منعقد ہوئی، جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات، سرکاری محکموں کے سربراہان، علمائے کرام، سیاسی و سماجی نمائندگان، میڈیا اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کی صدارت عبدالولی خان ایڈوکیٹ نے کی، جبکہ جناب عبدالسلام صاحب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر چترال مہمانِ خصوصی تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد جعفر اقبال نے حاصل کی۔ اس کے بعد چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی ارشاد حسین تاجک نے اپنے خطاب میں کہا کہ زکوٰۃ محض مالی تعاون نہیں بلکہ ایک امانت ہے، اور اس کی منصفانہ تقسیم ہی حقیقی سماجی انصاف کی بنیاد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی دفتر میں خواتین انٹرنز کی شمولیت نہ صرف ایک اصلاحی قدم ہے بلکہ چترال کی باصلاحیت بیٹیوں کو عملی میدان میں آگے بڑھنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔

چیئرمین نے کہا کہ یہ خواتین انٹرنز نہایت محنت اور خلوص کے ساتھ دفتر میں روزانہ درجنوں سائلین، بالخصوص خواتین کی رہنمائی کر رہی ہیں اور مختلف انتظامی امور میں بھرپور مدد فراہم کر رہی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے مہمانِ خصوصی کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ انٹرنز نہایت قلیل معاوضے پر خدمات انجام دے رہی ہیں، لہٰذا ان کے لیے کسی اعزازی اسٹائپینڈ یا امدادی پیکیج پر غور کیا جانا چاہیے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور مزید خواتین بھی اس مثبت قدم میں شامل ہو سکیں۔

تقریب میں شاہد احمد، تحصیل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف لوئر چترال؛ مولانا عبدالشکور، امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) لوئر چترال؛ فرید احمد جان، تحصیل میئر دروش؛ اور مولانا خلیق الزمان، خطیب شاہی جامع مسجد چترال نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے چیئرمین ارشاد حسین تاجک اور ان کی ٹیم کے جذبۂ خدمت اور شفافیت کو سراہا اور زکوٰۃ کے نظام کو عوامی فلاح کا مؤثر ذریعہ قرار دیا۔

صدر محفل عبدالولی ایڈووکیٹ، ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) چترال نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے انٹرن بچیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ مرکزی حکومت سے اس حوالے سے بات کریں گے تاکہ ان کے لیے اسٹائپینڈ یا مالی امداد کا انتظام ممکن بنایا جا سکے۔

پروگرام کے دوران سہارا کارڈ اور روشن مستقبل کارڈ مستحقین میں تقسیم کیے گئے۔ تقسیم میں ڈسٹرکٹ آڈٹ آفیسر محمد مجتبیٰ، ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر اسماعیل بہادر، جعفر حیات (سوشل ویلفیئر آفیسر)، محمد نسیم ایڈووکیٹ (لیگل ایڈوائزر پاکستان تحریک انصاف لوئر چترال)، امین الرحمان (چیئرمین ویلج کونسل سنگور)، نوید احمد بیگ (سیکرٹری ٹو ایم پی اے)، قاضی خالد (ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر)، اعجاز احمد (اسسٹنٹ ڈائریکٹر این ٹی ایف پی)، محمد آمین، سمیع اللہ سعدی، نوراحمد چارویلو (صدر تجار یونین چترال)، حیات الرحمن اور قاسم خان (سابق زکوٰۃ چیئرمینز) نے شرکت کی۔

اختتامی خطاب میں مہمانِ خصوصی جناب عبدالسلام صاحب، اے ڈی سی لوئر چترال نے چیئرمین ارشاد حسین تاجک اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ زکوٰۃ کے شفاف نظام کو مضبوط بنانا حکومتِ خیبر پختونخوا کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح کے ہر اقدام میں زکوٰۃ کمیٹی کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

تقریب کے آخر میں دعا کے ساتھ یہ پیغام دیا گیا کہ زکوٰۃ صرف مالی مدد نہیں بلکہ احساس، اخلاص اور انسانی ہمدردی کی علامت ہے، جو معاشرتی توازن اور بھائی چارے کو مضبوط بناتی ہے۔

جاری کردہ:
دفتر ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی، لوئر چترال

عمران خان کے وژن اور وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کی خصوصی ہدایت پر حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سےخصوصی جہیز پیکج "جہیز کے...
04/05/2025

عمران خان کے وژن اور وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کی خصوصی ہدایت پر حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سےخصوصی جہیز پیکج

"جہیز کے لیے اہلیت"

1- جہیز ایک بالغ مسلم عورت کو فراہم کیا جائے گا جو کہ کم از کم اٹھارہ سال کی عمر کی ہو اور اپنے والدین، سرپرست یا کسی بھی قریبی ادارے پر اپنی ضروریات کے لیے منحصر ہو؛

2- اگر وہ اپنے والدین یا سرپرستوں کے ساتھ رہتی ہے، تو ان کی مالی حالت ایسی ہونی چاہیے کہ وہ اس کا جہیز فراہم کرنے کے قابل نہ ہوں؛

3- جہیز ایک ہی مرتبہ فراہم کیا جائے گا، جس کا دہرائی بغیر غیر معمولی حالات میں ممکن نہ ہو؛

4- ترجيح ایک معذور عورت کو دی جائے؛

5- جس عورت کے دونوں والدین فوت ہو چکے ہوں، اسے اولین ترجیح دی جائے؛

6- کسی گھرانے سے ایک وقت میں صرف ایک عورت کو جہیز دیا جائے؛

7- اگر تمام تر ضوابط کو پورا کرنے والی مستحق خواتین کی تعداد زیادہ ہو اور فنڈز محدود ہوں، تو ترجیح سب سے بڑی عمر کی مستحق خواتین کو دی جائے گی۔

یاد رہے کہ روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ سے متعلق نااہلی کی عمومی شرائط درج ذیل ہیں

نااہلی: اہلیت کے معیار میں درج نااہلی کی شرائط اور متعلقہ ہدایات کے علاوہ، درج ذیل افراد روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ کے تحت امداد کے لیے نااہل ہوں گے:

الف) لو کل زکواۃ کمیٹی یا ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیئرمین، کسی بھی رکن اور ان کے اہل خانہ امداد کے لیے نااہل ہوں گے؛

ب) سرکاری ملازمین، پنشن یافتہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ بھی امداد کے لیے نااہل ہوں گے؛

ج) اگر کوئی فرد کسی سرکاری پروگرام کے تحت مالی امداد حاصل کر رہا ہے، تو وہ محکمہ کے کسی ایسی نوعیت کے زکواۃ فنڈ سے چلنے والے پروگرام کے تحت امداد کے لیے اہل نہیں ہوگا۔

ارشاد حسین تاجک | چیئرمین ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی چترال لوئر

خیبر پختونخواہ صوبائی کونسل برائے بحالی معذوران – مالی معاونت اسکیم (فیز II)خیبر پختونخواہ کے رجسٹرڈ معذور افراد کے لیے ...
28/03/2025

خیبر پختونخواہ صوبائی کونسل برائے بحالی معذوران – مالی معاونت اسکیم (فیز II)

خیبر پختونخواہ کے رجسٹرڈ معذور افراد کے لیے مالی معاونت اسکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اہل افراد درج ذیل شرائط پر پورا اترنے کی صورت میں درخواست دے سکتے ہیں:

✅ خیبر پختونخواہ کے مستقل رہائشی ہوں
✅ صوبائی کونسل برائے بحالی معذوران سے رجسٹرڈ ہوں
✅ معذوری کا سرٹیفکیٹ حاصل کر چکے ہوں
✅ کسی کام یا روزگار کے قابل نہ ہوں
✅ مالی سال 2024-25 میں کسی دیگر امدادی اسکیم سے فائدہ نہ اٹھایا ہو

🔹 درخواست کی آخری تاریخ: 15 اپریل 2025
🔹 درخواست جمع کرانے کے لیے اس لنک پر کلک کریں یا اشتہار میں دیے گئے کیو آر کوڈ سکین کریں
http://mis.swkpk.gov.pk/swkpk/public_dist_Cash_assistance

مزید معلومات کے لیے اپنے قریبی ضلعی سوشل ویلفیئر آفس سے رابطہ کریں۔

ارشاد حسین تاجک
چیئرمین ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی چترال

#خیبرپختونخواہ

رمضان پیکج کے تحت مستحقین کی سہولت کے لیے ایم پی اے مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر کی خصوصی کاوشوں سے ایک ویب سائٹ متعار...
27/03/2025

رمضان پیکج کے تحت مستحقین کی سہولت کے لیے ایم پی اے مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر کی خصوصی کاوشوں سے ایک ویب سائٹ متعارف کرائی گئی ہے،

https://mehtarchitral.com

اس ویب سائٹ سے وہ افراد جو جاز کیش کی ٹرانزیکشن آئی ڈی سے محروم ہیں، اپنے شناختی کارڈ یا موبائل نمبر درج کرکے فوری تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ سہولت ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر کے ذاتی فنڈ، ان کے سیکرٹری نوید احمد کی کوششوں، اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے تعاون سے ممکن ہوئی ہے، جبکہ ویب سائٹ کی تیاری قشقار ٹیکنالوجیز نے کی ہے۔

میں ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے ایک انقلابی اقدام اٹھایا۔

ارشاد حسین تاجک
چیئرمین، ضلعی زکوٰۃ کمیٹی لوئر چترال

اہم اطلاع – رمضان پیکج 2025اگر آپ صوبائی حکومت کے وزیر اعلیٰ رمضان پیکج کے مستحق ہیں، لیکن درج ذیل مسائل کا سامنا ہے:855...
24/03/2025

اہم اطلاع – رمضان پیکج 2025

اگر آپ صوبائی حکومت کے وزیر اعلیٰ رمضان پیکج کے مستحق ہیں، لیکن درج ذیل مسائل کا سامنا ہے:

8558 سے موصول ہونے والا تصدیقی میسج ڈیلیٹ ہوگیا ہے۔
فہرست میں آپ کا نام موجود ہے، لیکن ٹرانزیکشن آئی ڈی موصول نہیں ہوئی۔

تو براہ کرم اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس لوئر چترال سے رجوع کریں۔ اس مقصد کے لیے ڈی سی آفس میں ایک خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے، جہاں آپ کو مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی اور آپ کی ٹرانزیکشن آئی ڈی دوبارہ حاصل کرنے میں مدد دی جائے گی۔

اپنی ذاتی معلومات کسی غیر متعلقہ فرد یا غیر مصدقہ ذرائع سے شیئر نہ کریں۔ کسی بھی قسم کے فراڈ یا دھوکہ دہی سے ہوشیار رہیں۔

یہ سہولت اس لیے فراہم کی گئی ہے تاکہ رمضان پیکج کے مستحق افراد کو ان کا حق بغیر کسی پریشانی کے مل سکے۔

🔹 ضلعی زکوٰۃ کمیٹی لوئر چترال
🔹 ضلعی انتظامیہ لوئر چترال


#شفافیت

وزیر اعلیٰ رمضان پیکج – مستحقین کے لیے اہم اطلاع!  الحمدللہ! وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کی جانب سے اعلا...
20/03/2025

وزیر اعلیٰ رمضان پیکج – مستحقین کے لیے اہم اطلاع!

الحمدللہ! وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کی جانب سے اعلان کردہ رمضان پیکج کے تحت مستحقین میں رقوم کی منتقلی عنقریب شروع ہونے والی ہے۔

✅ تمام رجسٹرڈ مستحقین کو 8558 سے تصدیقی میسج موصول ہوگا۔
✅ میسج موصول ہونے کے بعد قریبی جاز کیش ایجنٹ پر جا کر رقوم وصول کی جا سکتی ہیں۔
✅ براہ کرم میسج موصول ہونے کے بعد ہی جاز کیش ایجنٹ سے رابطہ کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس بابرکت موقع پر، میں ایک بار پھر دل کی گہرائیوں سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور، ایم پی اے لوئر چترال مہتر فاتح الملک علی ناصر اور ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے جملہ اسٹاف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جن کی انتھک محنت اور کاوشوں سے یہ امدادی رقم مستحقین تک پہنچ رہی ہے۔

اللہ تعالیٰ اس کارِ خیر کو قبول فرمائے اور ہم سب کو ہمیشہ مستحقین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!

ارشاد حسین تاجک
چیئرمین، ضلعی زکوٰۃ کمیٹی لوئر چترال


#شفافیت

تشکر و امتنان – ضلع لوئر چترال زکوٰۃ کمیٹیالحمدللہ! ہم رب العزت کے شکر گزار ہیں کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحق...
16/03/2025

تشکر و امتنان – ضلع لوئر چترال زکوٰۃ کمیٹی

الحمدللہ! ہم رب العزت کے شکر گزار ہیں کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحق خاندانوں کی مدد کا موقع ملا۔ اس عظیم خدمت کو ممکن بنانے میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

سب سے پہلے ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب علی امین گنڈا پور کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے رمضان المبارک کے لیے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان کیا اور عوامی خدمت کے اس مشن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے خطیر فنڈ جاری کیے۔

ہم ایم پی اے لوئر چترال مہتر فاتح الملک علی ناصر کا بھی دلی شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی انتھک محنت اور کوششوں سے لوئر چترال کے لیے 5 کروڑ روپے مختص کیے گئے تاکہ یہاں کے مستحق افراد کو بھی اس امداد سے فائدہ پہنچ سکے۔ ان کی عوامی خدمت کا یہ جذبہ قابلِ تحسین ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ، میں اپنی پوری ضلعی زکوٰۃ کمیٹی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے انتھک محنت اور دیانتداری سے اس فنڈ کی شفاف اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا۔ ہم نے 3,000 مستحق خاندانوں اور 2,000 بیوہ و یتیم افراد کی فہرستیں مرتب کیں تاکہ زکوٰۃ فنڈ صحیح لوگوں تک پہنچے۔

ان شاء اللہ، ہم اپنی تمام تر توانائیاں مستحق افراد کی فلاح و بہبود کے لیے بروئے کار لاتے رہیں گے اور خدمت خلق کا یہ سفر جاری رہے گا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

والسلام،
ارشاد حسین تاجک
چیئرمین، ضلعی زکوٰۃ کمیٹی لوئر چترال




#شفافیت

Address

Pir Gali, Goldur
Chitral

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Zakat Office Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share