Wazir Zada Kalash President Insaf Minority Wing KP

Wazir Zada Kalash President Insaf Minority Wing KP Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Wazir Zada Kalash President Insaf Minority Wing KP, Political organisation, Khyber Pukhtun Khwa, Chitral.

وزیر زادہ کالاش کی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے ملاقاتپشاور: صدر انصاف منارٹی ونگ خیبر پختونخوا وزیر زادہ کالاش نے آج...
07/09/2026

وزیر زادہ کالاش کی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے ملاقات
پشاور: صدر انصاف منارٹی ونگ خیبر پختونخوا وزیر زادہ کالاش نے آج سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبر پختونخوا سے ملاقات کی اور محکمہ ایکسائز میں مشتہر اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کی اقلیتی کوٹہ نشستوں کے حوالے سے درخواست پیش کی۔
وزیر زادہ کالاش نے مؤقف اختیار کیا کہ اشتہار میں امیدواروں کے لیے 40 فیصد پاسنگ مارکس مقرر کیے گئے تھے، تاہم جنرل کوٹہ میں امیدواروں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے بعد میں پاسنگ مارکس 50 فیصد کر دیے گئے۔ اس کے نتیجے میں اقلیتی کوٹہ کے لیے 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والے امیدوار انتہائی کم بلکہ بعض نشستوں پر دستیاب ہی نہیں ہو رہے۔
انہوں نے سیکرٹری ایکسائز سے مطالبہ کیا کہ اقلیتی امیدواروں کے لیے 40 فیصد پاسنگ مارکس کے مطابق علیحدہ میرٹ بنایا جائے تاکہ مختص اقلیتی کوٹہ کی نشستیں ضائع نہ ہوں اور اقلیتی امیدواروں کو ان کے آئینی و قانونی حق کے مطابق ملازمت کے مواقع مل سکیں۔
سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے یقین دہانی کرائی کہ اقلیتی امیدواروں کے معاملے کو الگ میرٹ کے تحت دیکھا جائے گا اور اس سلسلے میں مناسب کارروائی کی جائے گی۔

06/09/2026

قلندرآباد ایبٹ آباد: ایونجیلیکل چرچ کی تزئین و آرائش کا کام جاری
قلندرآباد، ایبٹ آباد میں Evangelical Church، پاسٹر ہاؤس اور دیگر متعلقہ عمارتوں کی تزئین و آرائش اور مرمتی کام جاری ہے۔ یہ منصوبہ خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے 40 لاکھ روپے کے مالی تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

مورخہ 5 ستمبر 2026*اپر چترال کی صحافی برادری عوامی مسائل اجاگر کرنے اور ترقیاتی عمل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں اپن...
05/09/2026

مورخہ 5 ستمبر 2026

*اپر چترال کی صحافی برادری عوامی مسائل اجاگر کرنے اور ترقیاتی عمل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے: ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی*
پشاور: ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی نے کہا ہے کہ اپر چترال کی صحافی برادری سے توقع ہے کہ وہ اپنے ضلع کی تعمیر و ترقی میں حکومت کا مثبت انداز میں ساتھ دے گی، عوامی مسائل کی مؤثر نشاندہی کرے گی اور منفی رویوں، بے بنیاد خبروں اور جھوٹے پروپیگنڈے کی حوصلہ شکنی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپر چترال جیسے پسماندہ اور دور افتادہ ضلع کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے حکومت، عوام اور میڈیا کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج صوبائی اسمبلی کے تاریخی جرگہ ہال میں اپر چترال پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں نومنتخب کابینہ کے اراکین، شعبہ صحافت پشاور یونیورسٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر مہناز گل، پشاور پریس کلب کے صدر ریاض خان، چترال سے تعلق رکھنے والے افسران ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ خالد خان، ایڈیشنل سیکرٹری حیات شاہ، سابق وزیر اقلیتی امور وزیرزادہ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ اپر چترال پریس کلب کے صدر محمد علی مجاہد نے سپاسنامہ پیش کیا۔
ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اپر چترال کی صحافی برادری عوامی مسائل کو ذمہ دارانہ، متوازن اور مثبت انداز میں اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور حکومتی اقدامات کو بھی مؤثر انداز میں عوام تک پہنچائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اپر چترال اس وقت ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ ضلع میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، جبکہ حالیہ سیلابوں سے متاثرہ سڑکوں، پلوں، واٹر چینلز اور دیگر بنیادی انفراسٹرکچر کی بحالی بھی ہنگامی بنیادوں پر کی جا رہی ہے۔
ثریا بی بی نے کہا کہ اپر چترال میں نرسنگ کالج کا قیام، ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کا قیام اور بڑی شاہراہوں کی تعمیر جیسے منصوبے علاقے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے اور ان سے نہ صرف عوام کو بنیادی سہولیات میسر آئیں گی بلکہ روزگار، تعلیم اور مواصلاتی نظام کے بہتر مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا معاشرے کا اہم ستون ہے اور صحافی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں اور ترقیاتی کاموں کو بھی اجاگر کرے تاکہ عوام اور حکومت کے درمیان مؤثر رابطہ قائم رہے۔

04/09/2026

Chief Minister Sahab all the Nation stood with you for Imran Khan .
وزیراعلیٰ صاحب! پوری قوم عمران خان کے لیے آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

بورڈ ممبر و سابق رکن صوبائی اسمبلی  اور فوکل پرسن ٹو چیف منسٹر برائے اقلیتی امور جناب وزیر زادہ کا SP-KVDA دفتر کا دورہد...
03/09/2026

بورڈ ممبر و سابق رکن صوبائی اسمبلی اور فوکل پرسن ٹو چیف منسٹر برائے اقلیتی امور جناب وزیر زادہ کا SP-KVDA دفتر کا دورہ

دورے کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل SP-KVDA کی زیرِ نگرانی اتھارٹی کی جاری اور مجوزہ ترقیاتی سرگرمیوں، منصوبہ بندی، عملدرآمد کے طریقۂ کار اور مانیٹرنگ کے نظام کے حوالے سے انہیں جامع بریفنگ دی گئی۔

ڈائریکٹر ٹیکنیکل نے مختلف ترقیاتی اسکیموں کی موجودہ پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کلاش ویلیز میں ثقافتی ورثے کے تحفظ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج و نکاسیِ آب کی بہتری، جستک خانوں، مساجد اور مدارس سمیت مختلف عوامی و ثقافتی عمارات کی مرمت، بحالی اور ضروری تعمیراتی کاموں سے متعلق متعدد منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے۔

بریفنگ کے دوران واضح کیا گیا کہ تمام ترقیاتی اسکیموں کی مسلسل اور مؤثر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، جبکہ تعمیراتی معیار، تکنیکی تقاضوں، شفافیت اور مقررہ ٹائم لائنز کی پابندی کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ متعلقہ افسران کو ہدایت ہے کہ منصوبوں پر عملدرآمد کے دوران معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور دستیاب وسائل کو عوامی مفاد میں مؤثر انداز سے بروئے کار لایا جائے۔

جناب وزیر زادہ نے جاری ترقیاتی اقدامات، ادارہ جاتی مانیٹرنگ اور کام کی مجموعی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مستقبل کی ترجیحات، مزید ترقیاتی فنڈنگ اور مختلف اسکیموں کے مؤثر اور بروقت نفاذ کے حوالے سے اپنی تجاویز اور رہنمائی بھی فراہم کی۔

دورے کے دوران انہوں نے SP-KVDA کے افسران اور عملے سے ملاقات کی، مختلف شعبہ جات اور دفاتر کا معائنہ کیا، جبکہ اتھارٹی کے زیرِ استعمال سرکاری مشینری اور دیگر وسائل کا بھی جائزہ لیا۔ انہیں مشینری کے موجودہ استعمال، فیلڈ آپریشنز اور جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔

SP-KVDA کلاش ویلیز میں ثقافتی ورثے کے تحفظ، بنیادی سہولیات کی بہتری اور پائیدار ترقی کے لیے معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کے اصولوں کے تحت اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

A Practical Initiative by SP-KVDA to Promote Cleanliness, Hygiene and Environmental Responsibility

In light of the directions of the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa, Mr. Sohail Khan Afridi, and the Special Assistant to the Chief Minister, Mr. Malik Adil Khan, the officers and staff of the Special Purpose Kalash Valleys Development Authority (SP-KVDA), under the leadership of the Director General, actively participated in a comprehensive cleanliness and hygiene campaign within the office premises and adjoining areas.

During the campaign, plastic wrappers, solid waste, unwanted shrubs and overgrown grass were removed, while drains and drainage channels were also cleaned. All staff members took part in the activity, demonstrating a strong sense of cleanliness, environmentally responsible behavior and collective responsibility.

On the occasion, the Director General also conveyed a symbolic environmental message by wearing a shirt made from recycled plastic. The purpose was to highlight that plastic waste, when disposed of irresponsibly, can cause serious harm to land, plants, animals, water bodies, fish and other aquatic life. At the same time, through proper waste management, plastic can be transformed into useful resources in accordance with the principles of Reduce, Reuse and Recycle.

This activity forms part of the Government of Khyber Pakhtunkhwa’s ongoing campaign for cleanliness, hygiene and environmental improvement, and represents a strong practical initiative by SP-KVDA. The Authority reiterates its commitment that there will be no compromise on cleanliness, environmental protection and responsible waste management.

Across different parts of the Kalash Valleys, SP-KVDA staff, sanitation workers and relevant field teams remain actively engaged in cleanliness activities, while officers are also personally supervising the work to help ensure cleaner, safer and more environmentally friendly valleys.

Clean Environment, Safer Future — Reduce, Reuse, Recycle.

30/08/2026
پشاور میناٹی ونگ کے صدر لال مالهی صاحب کی قیادت میں ہنگامی اجلاس جس میں میناٹی ونگ پشاور نے بڑی تعداد میں شرکت کی  Lal M...
30/08/2026

پشاور میناٹی ونگ کے صدر لال مالهی صاحب کی قیادت میں ہنگامی اجلاس جس میں میناٹی ونگ پشاور نے بڑی تعداد میں شرکت کی

Lal Malhi

30/08/2026

27ستمبر کا مشاورتی اجلاس پشاور میں جاری

Address

Khyber Pukhtun Khwa
Chitral
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wazir Zada Kalash President Insaf Minority Wing KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share