Pml-N SMT Upper Chitral

Pml-N SMT Upper Chitral Pakistan Mulsim League (N). Social Media Team Upper Chitral.

31/08/2026

ریشن میں بنائے جانے والے جھوٹے ہواٸی بجلی گھر کے بورڈ کو عوام نے اکھاڑ پھینکا۔
یوتھیوں کی لیڈرشپ نے صرف سوشل میڈیا پر ہی کام کیا ہے؛ عملی میدان میں عوام کو دکھانے کے لیے کچھ نہیں۔ صرف پوسٹیں، دعوے اور نعرے مسائل حل نہیں کرتے۔
کام نہیں کرو گے، صرف بورڈ لگاؤ گے تو انجام یہی ہوتا ہوگا۔
عوام کو صرف دعوے اور بورڈ نہیں، عملی کام چاہیے۔


31/08/2026

چترال بونی مستوج شندور روڈ پر کاربیتڑی کے مقام پر کام جاری(چترال ٹائمز)

اہلیان ریشن کو آسان لفظوں میں بتارھا ھوں کہ پیڈو صوبائی محکمہ ھے اور پیسکو وفاقی محکمہ۔پیڈو اپنا پراجیکٹ چلانے میں ناکام...
30/08/2026

اہلیان ریشن کو آسان لفظوں میں بتارھا ھوں کہ پیڈو صوبائی محکمہ ھے اور پیسکو وفاقی محکمہ۔پیڈو اپنا پراجیکٹ چلانے میں ناکام ھوا تو وفاق سے بجلی کامعاھدہ کیا۔
مطلب اگر گاؤں کا دوکاندار بازار میں کسی ایجنسی والے سے 100روپے کا سودا سلف خرید کر گاؤں میں جاکر 200 روپے پہ بیچتا ھے تو گاؤں کے لوگ 200روپے کےلیے اپنےدوکاندار کے بجائے ھول سیل ایجنسی کو مردہ باد نہیں کہہ سکتے؟۔کیونکہ ھول سیل والا شخص اپنی ریٹ پر محلے کے دوکاندار کو بیچ دیا ھے اب مقامی لوگ جانیں انکا دوکاندار جانے۔
یہی کچھ ریشن بجلی معاھدے کاھے کہ محلے یعنی پیڈو/صوبہ نے وفاق کے پیسکو ھول سیل ایجنسی والے سے صرف 7 روپے میں بجلی خریدی ھے لیکن ریشن کے عوام کو 13, روپے میں دے رھا ھے۔اب بتائیں قصور وار کون ھے؟
لہذا ریشن کے میرے باعزت ذندہ دل عوام اپنے صوبائی نمائندے کو پکڑیں کہ سات روپے کے بجائے تیرہ روپے فی یونٹ عوام سے کیوں لیا جارھاھے؟ ۔۔۔۔ بات ختم۔۔۔

30/08/2026
محترمہ ڈپٹی اسپیکر صاحبہ وفاقی فنڈز سےبوزوند روڈ ایک کلومیٹر بلیک ٹاپ کےافتتاح کےموقع پر فرماتی ھیں کہ وفاق ھم سے تعاون ...
30/08/2026

محترمہ ڈپٹی اسپیکر صاحبہ وفاقی فنڈز سےبوزوند روڈ ایک کلومیٹر بلیک ٹاپ کےافتتاح کےموقع پر فرماتی ھیں کہ وفاق ھم سے تعاون نہیں کررھا ایم این اے غزالہ ایک ارب کا فنڈ کیوں نہیں لاتی۔ایم این اے غزالہ اور انکی حکومت چترال میں کام کیون نہیں کرتی؟ وغیرہ وغیرہ۔

محترمہ ڈپٹی اسپیکر صاحبہ !
فی الوقت چترال میں صرف وفاق مسلم لیگ ن اور ایم این اے غزالہ صاحبہ کام کررھی ھیں آپ کے تو اپنے ضلعی صدر آپ پر کرپشن کے الزامات لگا چکےھیں۔

میں بروغل روڈ کے "عہد نامہ بونٹ" کے ایک ماہ کے اندر کام کرنے پر بات نہیں کرتا اور نہ ھی اس پر جاتا ھوں کہ آپ بطور ڈپٹی اسپیکر اپر و لوئر چترال میں کونسےکام کیے ھیں ذرا انکی تفصیل دیجئے۔

میں لواری اپروچ روڈ شندور روڈ کیلاش ویلیز روڈ اور دانش اسکول وزیراعظم یوتھ لون و لیپ ٹاب اسکیم پر نہیں جاتا صرف دانش اسکول بیس ارب کا منصوبہ ھے لیکن یہ تو بتا دیجئے کہ ریشن بجلی گھر کےبارے وہ وعدہ وعید کیا ھوئے؟
پیڈو صوبائی محکمہ ھے بجلی فی یونٹ پیڈو کا طے کردہ ھے اب پیڈو وفاق سے 7روپے پہ بجلی لے کے عوام کو 13 روپے پر بجلی دے رھاھے تو زمہ دار صوبائی محکمہ پیڈو ھے اور پیڈو سے پوچھنے کے زمہ دار آپ ھیں محترمہ اسپیکر صاحبہ نہ کہ ایم این اے غزالہ صاحبہ ۔

پچھلی بار وزیراعظم میاں شہباز شریف نے عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھ کے خوامخواہ صوبائی پیڈو کے بقایاجات وفاق سے پیسکو کو دلوا کے اپر چترال کا دیرینہ مسلہ حل کیا تھا جبکہ آپ کا پیڈو دوبارہ پیسکو کو بل کی ادائیگی نہ کرکے ایک خبر کے مطابق چار ارب کو بھی کراس کرچکاھے۔

محترمہ اسپیکر صاحبہ ! بتائیے یہ مجرمانہ غفلت کس کی ھے اور کیا ایسی مجرمانہ غفلت پر آپ سمیت محکمہ پیڈو مجرم نہیں ھیں؟
بخدا اسی مجرمانہ غفلت کو بنیاد بناکر ریشن کے عوام عدالت گئے تو پیڈو میں کرپشن اور بدنظمی کا وہ پنڈورا بکس کھلے گا کہ شاید پرویز خٹک تک سب مجرم ٹھرین۔

جہان تک این ایچ اے کاموں کا تعلق ھے کا کریڈیٹ لینے کی کوشش کرکے آپ اپنی نااہلی نہیں چھپا سکتیں۔چترال کے عوام سادہ لوح ضرور ھیں لیکن اتنے بھی گئے گزرے نہیں کہ آپ کی حکومت اور آپکی کارکردگی کو نظر انداز کرسکیں۔

مولکھو کےعوام کئی دنوں بونی بازار میں دھرنے پہ بیٹھے تھے آپ وھاں جانے کی زحمت نہ کی جونہی ایم این اے غزالہ وھاں اظہار ھمدردی کرکے ایکشن لینے کی یقین دھانی کی تو آپ ھوش میں آگئیں ۔لیکن جو کام مولکھو بلیک ٹاپ پہ کیاگیا ھے اس کے معیار پر بھی وافقان حال معترض ھیں۔

آج سرزمین ریشن دریا برد ھورھاھے اسکی بنیادی وجہ آپ کی جماعت اور اب دو سالوں سے آپ بھی ھیں۔
ایریگیشن کے محکمے میں اربوں کرپشن ھورھیں ھیں صرف دس کروڑ آر سی سی پروٹیکشن وال ڈال دیا جاتا تو ریشن محفوظ تھا مگر اب بھی صوبائی حکومت اور تبدیلی کے منتخب نمائندے مجرمانہ طور پر خاموش ھیں ۔

اللہ مرحوم ایکسن سی اینڈ ڈبلیو کو بخش دے اس کی موت کیسے واقع ھوئی اس پر بھی کم از کم جے آئی ٹی بنانی چاھئے تھی بہرحال حقیقت یہ ھے پی ٹی آئی اب ایک ناکام نااھل اور کرپٹ کاکروچ کا جھتہ بن چکاھے۔نوجوان اب جان چکےھیں کہ انکو کس طرح جھوٹے خواب دیکھاکےدھوکہ دیا جاچکاھے۔اب مزید اس جال میں نہیں پھنسینگے۔ان شاءاللہ۔

محمد کوثر ایڈوکیٹ جنرل سیکٹری مسلم لیگ ن چترال و فوکل ٹو ایم این اے غزالہ انجم صاحبہ۔ Is
۔
۔
۔
۔
۔

۔
۔









#
Nawaz Sharif Mian Shehbaz Sharif Maryam Nawaz Sharif

سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین کا سیلاب متاثرہ علاقہ جغور کا دورہ متاثرین سے ملاقات نقصانات پر افسوس کا اظہار متاثری...
02/08/2026

سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین کا سیلاب متاثرہ علاقہ جغور کا دورہ متاثرین سے ملاقات نقصانات پر افسوس کا اظہار متاثرین سے دلی ھمدردی کااظہار وفاقی حکومت کی طرف سے متاثرین کے ساتھ تعاون کی یقین دھانی

جمشیداحمد چترال

30/07/2026

چترال (جمشیداحمد)ڈی سی لوئر چترال آفس میں پرائم منسٹر انسپکشن سی پی ایم کمیشن کے ہیڈ بریگیڈیئر مظفر رانجھا کے ساتھ آن لائن میٹنگ کے بعد چترال میں وفاقی حکومت کے منصوبوں بلخصوص سڑکوں, پلوں کے حوالے سے سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

30/07/2026

عبدالولی خان، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) لوئر چترال و کوآرڈینیٹر وزیرِاعظم پاکستان معائنہ کمیشن، نے وزیرِاعظم پاکستان معائنہ کمیشن کے ساتھ زوم میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق رکنِ قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اپر چترال وسابق رکنِ صوبائی اسمبلی سید احمد خان بھی موجود تھے۔ رہنماؤں نے اجلاس میں زیرِ بحث آنے والے امور اور چترال سے متعلق اہم معاملات پر اپنے مؤقف سے میڈیا کو آگاہ کیا۔

30/07/2026

چترال شندور روڈ اپڈیٹ:

اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں اسفالٹ پلانٹ کو آپریشنل کردیا گیا ہے،اب برنس سے بونی تک اور بونی سے مستوج تک روڈ کے لئے اسفالٹ اس پلانٹ سے تیار کی جاۓ گی۔امید ہے کہ کام میں تیزی دیکھنے کو ملے گی۔

26/07/2026

ایم این اے غزالہ انجم صاحبہ نے بونی کے مقام بھوک ھرتال میں بیٹھے ہوئے موڑکھو روڈ کے احتجاجی دھرنے کا دورہ کیا۔ مظاہرین نے بتایا کہ پچھلے تقریباً 15 سال سے ان کے روڈ پر ایک کلومیٹر بھی کام نہیں ہوا۔ انہوں نے مسلم لیگ کے ایم این اے غزالا انجم صاحبہ سے مطالبہ کیا کہ موڑکھو روڈ کو بھی وفاقی پرجکٹ پی ایس ڈی پی منصوبے میں شامل کیا جائے تاکہ یہ اہم سڑک جلد مکمل ہو سکے اور عوام کی مشکلات ختم ہوں۔
Mian Shehbaz SharifShahzada Iftikharuddin
Nawaz Sharif
Ghazala Anjum
Amir Muqam
Rana Mashhood Ahmad Khan

Address

Chitral Lines

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pml-N SMT Upper Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share