Ittihad Society Danin Chitral

Ittihad Society Danin Chitral اس کا خاص مقصد ایک غیر سیاسی تنظیم کی تشکیل کرنا جو سیاست سے پاک ہوکر گاؤں کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کریں

07/07/2026

اہلیان دنین کیا آپ تیار ہے اگر تیار ہے تیاری کریں اس بار اپنی حقوق لیکر آئیں گے

02/07/2026

اتحاد ویلفیئر سوسائٹی دنین

اتحاد، اتفاق اور باہمی تعاون ہی ہماری اصل طاقت ہے۔ جب ہم ایک مقصد کے لیے مل کر کام کرتے ہیں تو معاشرے کے مسائل حل ہوتے ہیں اور ترقی کی راہیں ہموار ہوتی ہیں۔

آئیں مل کر دنین کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور اجتماعی مفاد کے لیے اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

متحد دنین، مضبوط دنین اتحاد ویلفیئر سوسائٹی دنین

آج اتحاد ویلفیئر سوسائٹی دنین کی جانب سے دنین میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے کے حل کے لیے علاقے کی مختلف تنظیموں...
02/07/2026

آج اتحاد ویلفیئر سوسائٹی دنین کی جانب سے دنین میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے کے حل کے لیے علاقے کی مختلف تنظیموں کے سربراہان کے ہمراہ واپڈا آفس چترال میں ایک متفقہ احتجاجی قرارداد پیش کی گئی۔

دنین کے نوجوانوں نے لوڈشیڈنگ اور پانی کی شدید قلت کے خلاف بعد از نماز جمعہ ایک پرامن احتجاج کی کال دے رکھی تھی، جس کے تحت چیوپل میں ایک بڑا عوامی احتجاج منعقد ہونا تھا۔ تاہم، علاقے کے مشیران جناب کوثر ایڈووکیٹ صاحب اور سابق کونسلر دنین جناب فتح الرحمٰن لال صاحب نے ایس ڈی او واپڈا کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے۔

مذاکرات کے دوران واپڈا حکام نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ دس دنوں کے اندر دنین میں غیر ضروری اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کر دیا جائے گا۔ اس یقین دہانی کے پیش نظر دنین کے نوجوانوں نے اپنے مشیران اور واپڈا حکام کے احترام میں احتجاج کو دس دن کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہم دنین کے باشعور اور متحد نوجوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے اتحاد ویلفیئر سوسائٹی اور دیگر تنظیموں کے نمائندوں کا بھرپور ساتھ دیا۔ امید ہے کہ متعلقہ ادارے اپنی یقین دہانی پر عمل کرتے ہوئے عوامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائیں گے، بصورت دیگر عوام آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔

منجانب
اتحاد ویلفیئر سوسائٹی دنین

دنین کے عوام جاگ اٹھیں! اب خاموشی نہیں، اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں!آخر کب تک دنین کے عوام بجلی اور پانی کی بدترین ص...
30/06/2026

دنین کے عوام جاگ اٹھیں! اب خاموشی نہیں، اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں!

آخر کب تک دنین کے عوام بجلی اور پانی کی بدترین صورتحال برداشت کرتے رہیں گے؟ گرمی شروع ہوتے ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، مگر اس کا کوئی واضح جواب اور مستقل حل نظر نہیں آتا۔

روزانہ کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش، معمولی ہوا یا بارش پر بجلی کا غائب ہو جانا، اور عوام کو اذیت میں مبتلا رکھنا معمول بن چکا ہے۔ طلبہ، مریض، کاروباری حضرات اور عام شہری سب اس صورتحال سے متاثر ہو رہے ہیں، لیکن متعلقہ ادارے عوامی مشکلات کے ازالے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔

دوسری جانب واٹر اینڈ سینیٹیشن یونٹ کی نااہلی یا
گولن واٹر سپلائی اسکیم کے باوجود عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ پورے دن میں چند منٹ پانی آتا ہے جبکہ بل مسلسل بڑھائے جا رہے ہیں۔ یہ سوال ہر شہری کے ذہن میں ہے کہ جب پانی کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے تو عوام سے مکمل بل کیوں وصول کیے جا رہے ہیں؟

اب وقت آ گیا ہے کہ دنین کے عوام ذاتی مفادات، خاندانی وابستگیوں اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر متحد ہوں۔ اگر آج ہم اپنے بنیادی حقوق کے لیے آواز نہیں اٹھائیں گے تو کل ہماری آنے والی نسلیں بھی انہی مسائل کا شکار رہیں گی۔

ہم متعلقہ اداروں اور ذمہ دار حکام کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ بجلی اور پانی کے مسائل کا فوری اور مستقل حل نکالا جائے۔ بصورتِ دیگر دنین کے عوام اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے بھرپور اور پرامن احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔

متحد عوام، مضبوط آواز! بجلی اور پانی ہمارا حق ہے! دنین کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں!

منجانب: اتحاد ویلفیئر سوسائٹی دنین

محترم ایس ڈی او صاحب، واپڈا آفس چترالالسلام علیکم!اہلیان دنین  کئی بار مسلسل واپڈا آفس کے چکر لگا رہے ہیں اور اپنے بجلی ...
13/06/2026

محترم ایس ڈی او صاحب، واپڈا آفس چترال

السلام علیکم!
اہلیان دنین کئی بار مسلسل واپڈا آفس کے چکر لگا رہے ہیں اور اپنے بجلی سے متعلق مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے کی کوشش کرتے رہے ہیں، مگر بدقسمتی سے مسئلہ تاحال حل طلب ہے۔
گرمی کے اس موسم میں بجلی کی بار بار بندش اور آنکھ مچولی نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ خصوصاً بچے، بزرگ اور خواتین شدید متاثر ہو رہے ہیں، جس کے باعث بیماریوں اور ذہنی پریشانیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
لہٰذا آپ سے پرزور اپیل ہے کہ رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم کی جائے تاکہ عوام سکون سے آرام کر سکیں اور بیماریوں، بے چینی اور دیگر مشکلات سے محفوظ رہیں۔
امید ہے کہ آپ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مسئلے کے فوری حل کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔
والسلام
اہلیان دنین
اتحاد ویلفیئر سوسائٹی دنین

اانتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ عبدالوکیل خان لال مرحوم کی زوجہ محترمہ انتقال فرما گئی ہیں۔نمازِ جنازہ آج برو...
12/06/2026

ا
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ عبدالوکیل خان لال مرحوم کی زوجہ محترمہ انتقال فرما گئی ہیں۔
نمازِ جنازہ آج بروز جمعہ شام 6:40 بجے سنگلاندہ دنین گلوغ میں ادا کی جائے گی۔
سوگواران:
ریاض احمد (بیٹا)
شفیق احمد (بیٹا)
حسین احمد (بیٹا)
فرید احمد (بیٹا)
شکیل احمد (بیٹا)
خاندانِ سنگلالے، دنین گلوغ
تمام عزیز و اقارب سے مرحومہ کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی درخواست ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

انتقالِ پُرملالچترال کی معروف کاروباری شخصیت محمد اقبال خان آف دنین بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں ان کی نمازِ جنازہ آج بر...
25/03/2026

انتقالِ پُرملال
چترال کی معروف کاروباری شخصیت محمد اقبال خان آف دنین بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں
ان کی نمازِ جنازہ آج بروز بدھ، مورخہ 25 مارچ، دوپہر 2 بجے کاروان مسجد کے قریب، حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین کے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔
سوگواران:
امیرِ تبلیغی جماعت، کرم الٰہی (بھائی)
حاجی محمد ظاہر خان (بھائی)
ڈاکٹر توکل خان (بھائی)
محمد اظہر خان (بیٹا)
و جملہ اہلِ خانہ
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

قدیمی جامع مسجد دنین، گولوغ چترال میں عیدالفطر کی نماز صبح 8:00 بجے ادا کی جائے گی، ان شاء اللہ۔مولانا عنایت اللہ صاحب ص...
20/03/2026

قدیمی جامع مسجد دنین، گولوغ چترال میں عیدالفطر کی نماز صبح 8:00 بجے ادا کی جائے گی
، ان شاء اللہ۔
مولانا عنایت اللہ صاحب صبح 7:00 بجے خصوصی بیان کا آغاز کریں گے۔

بھائی سیف الدین ولد سیف اللہ وفات پا چکے ہیں۔نمازِ جنازہ آج 8 مارچ بروز اتوار، دوپہر 2 بجے قتیبہ سکول دنین گولوغ میں ادا...
08/03/2026

بھائی سیف الدین ولد سیف اللہ وفات پا چکے ہیں۔
نمازِ جنازہ آج 8 مارچ بروز اتوار، دوپہر 2 بجے قتیبہ سکول دنین گولوغ میں ادا کی جائے گی۔
سوگواران:
تمام اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد 🎉ہمیں نہایت مسرت اور فخر کے ساتھ یہ خوشخبری دیتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ طلحہ احمد، ممبر...
21/01/2026

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد 🎉
ہمیں نہایت مسرت اور فخر کے ساتھ یہ خوشخبری دیتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ طلحہ احمد، ممبر اتحاد سوسائٹی دنین اور ہمارے قابلِ فخر فرزند، تدریسی شعبے میں پرائمری اسکول ٹیچر (PST) کے طور پر کامیابی سے منتخب اور تعینات ہو گئے ہیں۔
محمد طلحہ آج اپنے ہی گاؤں دنین کے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں بطور PST استاد اپنی تدریسی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔
یہ کامیابی اس لیے بھی نہایت قابلِ فخر ہے کہ ان کے والدِ محترم محمد غفور خان صاحب خود بھی ایک مخلص، فرض شناس استاد رہے ہیں، جو حال ہی میں اپنی تدریسی خدمات انجام دے کر ریٹائر ہوئے ہیں۔ بلاشبہ یہ علم، محنت اور خدمت کی ایک شاندار روایت کا تسلسل ہے۔
ہم محمد طلحہ اور ان کے اہلِ خانہ کو اس عظیم کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں علم کے چراغ روشن کرنے اور قوم کے مستقبل کو سنوارنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین

Address

Main Danin Road
Chitral Lines

Telephone

+923339548681

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ittihad Society Danin Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category