01/07/2026
ہم کسی کام سے باہر جا رہے تھے کہ راستے میں ایک محنت کش بھائی نظر آئے۔ شدید 45 سینٹی گریڈ گرمی میں وہ کلفیوں کی ریڑی دھکیلتے ہوئے اپنے بچوں کے لیے رزق کمانے نکلے ہوئے تھے۔ جب ہم نے انہیں روکا اور ان کا حال پوچھا تو وہ بچوں کی طرح رونے لگ گئے۔ ان کی آنکھوں میں پریشانی، بے بسی اور اپنے بچوں کی فکر صاف نظر آ رہی تھی۔
ان کی باتیں سن کر دل بہت زیادہ اداس ہو گیا۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ جتنی بھی کلفیاں ان کی ریڑی میں موجود ہیں، سب خرید لیتے ہیں تاکہ آج انہیں اس سخت گرمی میں مزید محنت نہ کرنی پڑے۔ الحمدللہ ہم نے ان کی ساری کلفیاں خرید لیں، انہیں ڈھیر سارا پیار دیا اور کہا:
“بھائی! آج آپ گھر جائیں، اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزاریں، یہ دن ان کے نام کر دیں۔”
اللہ تعالیٰ تمام محنت کشوں کی محنت میں برکت عطا فرمائے اور ان کے رزق میں آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین۔ ❤️🤲
ویڈیو ضرور دیکھیں، لائک، شیئر اور کمنٹ کرکے اس محنت کش بھائی کے لیے دعا ضرور کریں